سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

وہ تمام محفلین جو یہاں اپنی سحری افطاری لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ رمضان سے پہلے اور بعد کا وزن بھی پوسٹ کریں
اس بار ارادہ ترک کر دیا ہے۔
پھر بھی اگر کوئی جاننا چاہتا ہے تو میری پچھلے سال کی پوسٹس پڑھ لے، تقریباً ویسے ہی مینو ہوں گے۔ :p
 
شمشاد خان

محفلین
جی میں نے بنائی، طریقہ مندرجہ ذیل ہے :

ابلے ہوئے چنوں کی ایک بوتل (یہاں اُبلے ہوئے چنے بوتلوں اور ٹن میں بھی ملتے ہیں)

چنے بوتل سے نکال کر ایک دفعہ پانی میں دھو لیے۔
تھوڑا سا ان پر کارن فلور ڈال کر مکس کر لیا۔ پھر ان کو ہلکا سا فرائی کر لیا۔
دوسرے برتن میں تین عدد سبز مرچ باریک کاٹ لی۔
ایک چھوٹی درمیانی پیاز باریک کاٹ لی۔
دس عدد کھجور میش کر کے ان میں ملا لیں۔
املی کا پانی ملایا۔
اب ان میں چنے ملا لیے۔
اور آخر میں چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیا۔

آپ بھی ٹرائی کیجیے گا۔
 
زونی

ہمممم یہ آپ نے کھٹے والے چنے بنائے ہیں کھجور اور املی کا کھٹا میٹھا ٹیسٹ ذرا ہٹ کے بنا ہو گا ورنہ یہاں ہم املی کی چٹنی استعمال کرتے ہیں جس میں چینی ملائی جاتی ھے۔
 
سین خے

محفلین
افطاری میں لال لوبیا کی سلاد، اورنج جوس اور گرین ٹی کھانے میں چکن اور ہرے ٹماٹر کا سالن اور روٹی، سحری میں روٹی اور کریم، گرین ٹی الحمدللہ
 
سین خے

محفلین
لال لوبیا کی سلاد کیسے بناتے ہیں؟

لال لوبیا کی مختلف اقسام کی سلاد کی ریسیپیز ہیں۔ میں ایسے بناتی ہوں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر، کھیرا، پیاز، ہرا دھنیا ہری مرچیں اور کینڈ پائن ایپل شامل کرتی ہوں۔ انناس اگر نہ پسند ہوں تو آڑو، آم یا پپیتا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کینڈ مکسڈ فروٹ پسند ہیں تو وہ استعمال کر لیں۔ آخر میں لیموں کا رس، نمک، تھوڑا سا شہد اور اگر چاہیں تو چلی ساس یا کیچپ ملا لیں۔ مکئی کے دانے بھی ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔
 
بنا آیا ہوں۔ کیسا بنا ہے یہ تو افطاری میں معلوم ہو گا۔
 
سین خے

محفلین
آج افطاری میں میں آلو اور چیز کے سموسے، تربوز اور کالی چائے اور پودینے کا قہوہ تھا۔ کھانے میں دال چاول ہیں۔
 
شمشاد خان

محفلین
ہمممم یہ آپ نے کھٹے والے چنے بنائے ہیں کھجور اور املی کا کھٹا میٹھا ٹیسٹ ذرا ہٹ کے بنا ہو گا ورنہ یہاں ہم املی کی چٹنی استعمال کرتے ہیں جس میں چینی ملائی جاتی ھے۔
اگر املی کی میٹھی چٹنی بنانے کے ترکیب شریک محفل کر دیں تو نوازش ہو گی۔
 
شمشاد خان

محفلین
لال لوبیا کی مختلف اقسام کی سلاد کی ریسیپیز ہیں۔ میں ایسے بناتی ہوں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر، کھیرا، پیاز، ہرا دھنیا ہری مرچیں اور کینڈ پائن ایپل شامل کرتی ہوں۔ انناس اگر نہ پسند ہوں تو آڑو، آم یا پپیتا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کینڈ مکسڈ فروٹ پسند ہیں تو وہ استعمال کر لیں۔ آخر میں لیموں کا رس، نمک، تھوڑا سا شہد اور اگر چاہیں تو چلی ساس یا کیچپ ملا لیں۔ مکئی کے دانے بھی ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔
آپ کی ترکیب کے مطابق بنایا۔ لوبیا کی مقدار کم رہ گئی، پیاز تھوڑی زیادہ ہو گئی۔ بہر حال اچھا بنا۔ اس کے علاوہ افطاری میں کھجور کا شیک اور آخر میں چائے کا یہ بڑا سا کپ۔

Tea-Cup.jpg
 
شمشاد خان

محفلین
ایک مہربان نے چھڑوں پر ترس کھاتے ہوئے مرغے کا سالن بھیج دیا تھا، روٹی بقالے سے لے لی تھی اور آخر میں چائے خود ہی بنا کر نوش فرمائی۔
 
Top