سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی

لجلجا کے معنی بھی بتائیں
ہمارا خیال تھا کہ یہ کچھ ان الفاظ میں سے ہے جس پڑھتے ہوئے محسوس اس کیفیت کو محسوس کرا دیتا ہے جس کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ خیر چپچپی سی کیفیت کو کہتے ہیں جس میں چپکنے سے زیادہ لتھڑنے کا احساس ہو مثلاً جیلی جیسی چیز۔ :) :) :)
 
اگر پاور میں اضافہ ممکن ہے تو اور بڑھا دیں.. مجھے ابھی کم لگ رہی ہیں :D
بٹیا رانی، اس وقت تو ہمارے پاس جتنی بھی پاور تھی وہ سب لگا دی تھی۔ ایسا کریں کہ کچھ ادھار عنایت فرما دیں (کبھی واپس نہ طلب کرنے کی نیت سے) تو اسے بڑھایا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
مقدس

لائبریرین
میں حیران تھا کہ کچن کارنر کے زمرے میں موجود کسی دھاگے میں مجھے ایک ہی دن میں دو مرتبہ ٹیگ کر دیا گیا ہے۔
وہ تو اب علم ہوا کہ میری ماہرانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اطلاعاً عرض ہے کہ ابلے ہوئے انڈے کے علاوہ اب مجھے تلا ہوا انڈا بھی بنانا آتا ہے۔ فرائنگ پین میں تیل ڈالا اور اس تیل میں انڈا توڑ کے ڈال دیا۔ جان چھوٹی
بھیا آپ نے تو خاصی ترقی کر لی ماشاءاللہ :rollingonthefloor:
 
فرائنگ پین میں تیل ڈالا اور اس تیل میں انڈا توڑ کے ڈال دیا۔ جان چھوٹی
ایسی آدھی ادھوری معلومات کے ساتھ یا تو سیکھنے والے چولھا جلانا بھول جائیں گے یا پھر فرائنگ پین کو چولھے سے اتارنا بھول جائیں گے کیونکہ ان دونوں ہی بتوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ویسے یوں جان چھڑا کر آپ بھی کچن سے لیونگ روم کی طرف تو نہیں بڑھ جاتے جہاں تھوڑی دیر بعد دھوئیں کا بلاوا آتا ہو۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:
بھنڈی کو ہمارے ڈیپ فرائی طریقے سے بنائیں تو لیسدار نہیں رہتی۔
تھوڑا سا لیمو کا عرق ڈال دینے سے بھی اس کی چپچپاہٹ ختم ہو جاتی ہے۔ ویسے ہمارے گھر میں بھنڈی کو ڈیپ فرائی تو نہیں کرتے، البتہ انتہائی فرائی ضرور کرتے ہیں۔ اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر مسالے ڈال کر تیل میں اتنا تلتے ہیں کہ اس کی ساری ہریالی دم توڑ دیتی ہے اور دو کلو گرام بھنڈی سکڑ سمٹ کر پاؤ بھر بھی نہیں لگتی۔ ویسے ہم خود بنائیں تو اس سے گریز کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
اطلاعاً عرض ہے کہ ابلے ہوئے انڈے کے علاوہ اب مجھے تلا ہوا انڈا بھی بنانا آتا ہے۔ فرائنگ پین میں تیل ڈالا اور اس تیل میں انڈا توڑ کے ڈال دیا۔ جان چھوٹی
فاتح بھائی! جان کیسے چھوٹی؟؟ اصل امتحان تو انڈا توڑ کے ڈالنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ :D :p
 
زیک

مسافر
بھیا فرائی کے بغیر بھی پکائیں تو لیس ختم کی جا سکتی ہے

تھوڑا سا لیمو کا عرق ڈال دینے سے بھی اس کی چپچپاہٹ ختم ہو جاتی ہے۔ ویسے ہمارے گھر میں بھنڈی کو ڈیپ فرائی تو نہیں کرتے، البتہ انتہائی فرائی ضرور کرتے ہیں۔ اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر مسالے ڈال کر تیل میں اتنا تلتے ہیں کہ اس کی ساری ہریالی دم توڑ دیتی ہے اور دو کلو گرام بھنڈی سکڑ سمٹ کر پاؤ بھر بھی نہیں لگتی۔ ویسے ہم خود بنائیں تو اس سے گریز کرتے ہیں۔ :) :) :)
دوسرے نسخے بھی ہیں مگر ڈیپ فرائڈ اوکرا (بھنڈی) ہمارے سدرن (Southern) کھانے کا حصہ ہے۔ لڑی چونکہ ساگ پر ہے تو Collard Greens بھی ہماری cuisine ہے۔ اسے اردو میں معلوم نہیں کیا کہتے ہیں ہاکھ یا ہاخ یا کچھ۔
 
مقدس

لائبریرین
تھوڑا سا لیمو کا عرق ڈال دینے سے بھی اس کی چپچپاہٹ ختم ہو جاتی ہے۔ ویسے ہمارے گھر میں بھنڈی کو ڈیپ فرائی تو نہیں کرتے، البتہ انتہائی فرائی ضرور کرتے ہیں۔ اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر مسالے ڈال کر تیل میں اتنا تلتے ہیں کہ اس کی ساری ہریالی دم توڑ دیتی ہے اور دو کلو گرام بھنڈی سکڑ سمٹ کر پاؤ بھر بھی نہیں لگتی۔ ویسے ہم خود بنائیں تو اس سے گریز کرتے ہیں۔ :) :) :)
سعود بھیا ۔۔ اگر اس کو لہسن کے ساتھ پکایا جائے جسٹ تو بھی لیس ختم ہو جاتی ہے۔۔ میں بھنڈی کریلے کچھ بھی فرائی نہیں کرتی۔۔۔۔ ویری ان ہیلتھی
 
لڑی چونکہ ساگ پر ہے تو Collard Greens بھی ہماری cuisine ہے۔ اسے اردو میں معلوم نہیں کیا کہتے ہیں ہاکھ یا ہاخ یا کچھ۔
اس ساگ کے بارے میں ہمیں یہاں آنے کے بعد ہی علم ہوا۔ ایک آدھ دفعہ گھر پر بنایا بھی گیا ہے، لیکن کبھی مستقل شاپنگ مینو کا حصہ نہیں رہا۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
سعود بھیا ۔۔ اگر اس کو لہسن کے ساتھ پکایا جائے جسٹ تو بھی لیس ختم ہو جاتی ہے۔۔ میں بھنڈی کریلے کچھ بھی فرائی نہیں کرتی۔۔۔۔ ویری ان ہیلتھی
کریلوں کا تو ذکر بھی مت کرنا بغیر فرائی کیے۔۔۔ سمجھیں؟
ساری ہیلتھ کچے کریلے کھا کر ہی تو بنانی ہے نا دنیا میں
 
مقدس

لائبریرین
کریلوں کا تو ذکر بھی مت کرنا بغیر فرائی کیے۔۔۔ سمجھیں؟
ساری ہیلتھ کچے کریلے کھا کر ہی تو بنانی ہے نا دنیا میں
بھیا بلیو می اگر کریلوں کو ڈھیر سارے پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ پکایا جائے تو سارے کرواہٹ ختم۔۔۔ مجھے فرائیڈ کریلے بالکل بھی پسند نہیں
 
Top