تعارف سلام عرض ہے

جیہ

لائبریرین
یاد نہیں ؟ 1906 میں مسلم لیگ بنی تھی۔ بنگال میں۔ میں بھی وہی موجود تھی۔ کب سر سلیم اللہ صدارت کر رہے تھے۔
 
1912 میں جو ہوا وہ بتا چکنے کے بعد یہ بھی بتانا کہ 1916 میں کیا ہوا تھا؟

اس طرح کم سے کم ہمیں تاریخ کا ہی پتہ چل جائے گا تمہارے توسط سے :wink:
 

فریب

محفلین
جیہ اگر آپ کی عمر 123 سال ہے تو 123 سال پہلے سے شروع کریں اور ہر سال کے اہم واقعات بتاتی جائیں
 

شمشاد

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سسٹر جویریہ : بہت شرمندہ ہوں کہ آپ کو پہلے خوش آمدید نہ کہ پایا ۔ آئي ایم ویری ویری سوری ۔

ہیں یہ کیا شمیل بھائی، آپ نے اب دیکھا ہے جیہ کو، آپ نئے آنے والوں کو محفل کے متعلق بتاتے ہیں، میں آپ کو اس نئی، جو اب خاصصصصصصصی پرانی ہو چکی ہے، کے متعلق بتاتا ہوں۔ یہ تو یہاں میرا مطلب ہے اس محفل کی بڑی اہم ہستی بن چکی ہیں۔ چچا غالب کی بھتیجی ہیں، اس لیے ان کی عمر 123 سال ہے۔ ان کے پاس 2000 کتابیں ہیں۔ جن میں سے 1997 ان کی اپنی ہیں اور 3 لوگوں سے پڑھنے کے لیے مانگی تھیں پھر واپس نہیں کیں، یا شاید 3 کتابیں ان کی اپنی ہیں اور باقی کی 1997 کتابیں ۔۔۔۔۔۔ ویسے ہیں 2000 ہی ان کے پاس۔ کھانا بہت اچھا بناتی ہیں۔ سکول بھی جاتی ہیں لیکن بھاگ بھاگ کے۔ ابھی بس اتنا ہی، باقی ملتے ہیں بریک کے بعد۔۔۔۔
 

فریب

محفلین
ارے شمشاد بھائی اتنا کچھ تو مجھے بھی نہیں معلوم تھا شکریہ تعارف کروانے کا
 

شمشاد

لائبریرین
فریب نے کہا:
ارے شمشاد بھائی اتنا کچھ تو مجھے بھی نہیں معلوم تھا شکریہ تعارف کروانے کا

ارے آپکو بھی نہیں معلوم تھا جیہ کے متعلق، یہ لیں، خیر ایک نئی خبر بھی ہے ان کے متعلق کہ حضرتِ آدم (ع) کو جنت سے نکلوانے میں بھی ان کا ہاتھ تھا۔

باقی پھر بریک کے بعد۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
1912 میں جو ہوا وہ بتا چکنے کے بعد یہ بھی بتانا کہ 1916 میں کیا ہوا تھا؟

اس طرح کم سے کم ہمیں تاریخ کا ہی پتہ چل جائے گا تمہارے توسط سے :wink:

بھئی آپ ترتیب خراب نہ کریں، 1912 سے 1916 کے درمیان 4 سال کا طویل وقفہ ہے اور ان 4 سالوں میں بہت سارے تاریخی اور غیر تاریخی واقعات رونما ہوئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی جب وہ 1912ء کا واقعہ بتائے گی تو پھر اس درمیانی 6 سال کے واقعات پوچھے جائیں گے۔

سمجھا کریں ناں آپ بھی۔
 

فریب

محفلین
اُہ اچھا اب سمجھا کہ آپ ایک معیاد مقرر کر رہے ہیں اس کے بعد درمیانی حالات پوچھے جائیں گے
 

فریب

محفلین
یہ تو آپ کو ہی معلوم ہو گا میری موجودگی میں تو بہت کم ہوتا ہے کہ وہ آئیں
 

شمشاد

لائبریرین
عام طور پر صبح میں ہوتی ہیں بڑی بی لیکن آج تو خلافِ معمول شام میں بھی تھیں اور رات گئے تک رہیں۔
 
Top