سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

کیا آپ اب بھی سموسے کھانا نہیں چھوڑیں گے؟؟

  • اس میں کیا حرج ہے؟

    Votes: 1 4.8%
  • اللہ مالک ہے۔

    Votes: 3 14.3%
  • سوچوں گا۔

    Votes: 0 0.0%
  • کچھ نہیں ہوتا یار!

    Votes: 1 4.8%
  • کبھی کبھی کھانے میں حرج نہیں ہے۔

    Votes: 10 47.6%
  • میں کچوریاں کھا لوں گا۔

    Votes: 2 9.5%
  • گاجر کا حلوہ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

    Votes: 4 19.0%

  • Total voters
    21

فہیم

لائبریرین
یوٹیوب پیسے دینے بند کردے تو،
آپ کو یوٹیوب پر کوئی ڈاکٹر، کوئی مفتی، کوئی صحافی اور کوئی کھلاڑی شاذو نادر ہی اپنی قابلیت جھاڑتا دکھائی دے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احمد بھائی ، وڈیو تو میں نے دیکھی نہیں ، یقیناً کوئی کام کی بات ہوگی ۔ لیکن جیسے ہی بیلٹ پیپر پر گاجر کا حلوہ دیکھا تو فوراً ووٹ دے دیا۔ یعنی جھٹ دینی سے کڑاہی کے انتخابی نشان پر مہر لگادی۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تمام آپشنز پر ٹک کیسے کیا جاسکتا ہے؟ :):)
یہ تو دھاندلی ہوجائے گی ، عبید بھائی ۔ ووٹر فراڈ کا کیس ہوجائے گا۔ آپ بھی گاجر کے حلوے کو ووٹ دے دیں ۔
پھر دونوں بھائی مل کے نعرے لگائیں گے : آوے گا بھئی آوے گا حلوے والا آوے گا۔
 
یہ تو دھاندلی ہوجائے گی ، عبید بھائی ۔ ووٹر فراڈ کا کیس ہوجائے گا۔ آپ بھی گاجر کے حلوے کو ووٹ دے دیں ۔
پھر دونوں بھائی مل کے نعرے لگائیں گے : آوے گا بھئی آوے گا حلوے والا آوے گا۔
ظہیر بھائی اپنا ووٹ چیک کریں۔ میں نے گاجر کو ہی ووٹ دیا مگر اب تک ایک ہی ووٹ ظاہر ہو رہا ہے۔ کہیں باجوہ صاحب نے نہ اڑا دیا ہو۔ :)
 
یہ تو دھاندلی ہوجائے گی ، عبید بھائی ۔ ووٹر فراڈ کا کیس ہوجائے گا۔ آپ بھی گاجر کے حلوے کو ووٹ دے دیں ۔
پھر دونوں بھائی مل کے نعرے لگائیں گے : آوے گا بھئی آوے گا حلوے والا آوے گا۔
در اصل مجھے کچوریاں بھی کھانی ہیں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
وڈیو ابھی نہیں دیکھ سکتی لیکن پتہ چلا تھا کہ کوئی ڈاکٹر سموسوں کے خلاف جہاد پہ ہیں۔
لیکن ہم بازاری سموسوں کے خلاف تو ووٹ دے سکتے ہیں پر گھر کے بنے سموسوں کے خلاف نہیں۔
 
علی وقار

محفلین
سوشل میڈیا کے پراپیگنڈے کا اثر کہہ لیں، مجھ پر تو ان کی باتوں کا خوب اثر پڑا۔ میں ہر ہفتے صرف ایک سموسہ لیا کرتا تھا۔ جب سے یہ ویڈیو دیکھی ہے، دو ہفتے بعد ایک سموسہ استعمال کرتا ہوں۔ یعنی کہ سموسوں کا استعمال نصف ہو چکا ہے۔ دراصل بات تو ڈاکٹر صاحب کی سچ لگتی ہے کہ دادا نے آئل لے کر کڑاہی میں ڈالا ہو گا اور پوتے میاں ابھی تک اسی میں سموسے فرائی کر رہے ہیں۔ پاکستان میں تو واقعی ایسی ہی صورت حال ہے اس لیے احتیاط بہتر ہے۔ پرمزاح تبصرےپڑھ کر بہت لطف آیا مگر میں نے سوچا کہ مزاح کا تڑکا نہ لگاؤں، کہیں ڈاکٹر صاحب کا پیغام دب دبا نہ جائے۔
عمدہ شراکت ہے احمد بھائی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے سموسے کبھی بھی اچھے نہیں لگے۔ لوگوں کو کتنے شوق سے کھاتا دیکھتا ہوں لیکن مجھے کبھی رغبت نہ ہوئی۔اور پکوڑوں کے بھی تلنے کی خوشبو صرف اچھی لگتی ہے۔ 😉
اور تلی جانی چیزوں میں صرف مچھلی اچھی لگتی ہے 😊
 
گُلِ یاسمیں

آپ کی اور ہماری پسند کتنی ملتی ہے نا روؤف بھائی۔ بس فرق اتنا ہے کہ ہمیں مچھلی تیل میں زندہ تیرتی چاہئیے
تیل ٹھنڈا بھی چلے گا مگر مچھلی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئیے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آپ کی اور ہماری پسند کتنی ملتی ہے نا روؤف بھائی۔ بس فرق اتنا ہے کہ ہمیں مچھلی تیل میں زندہ تیرتی چاہئیے
تیل ٹھنڈا بھی چلے گا مگر مچھلی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئیے
اگر مچھلی کو تکلیف نہیں دینی تو اسے پانی میں ہی تیرنے دو نا!!
 
جاسمن

لائبریرین
اگر پرانے تیل میں تلنے کی وجہ سے سموسے نقصان دہ بتائے گئے ہیں تو مجھے گھر کے سموسے پسند ہیں اور ہم سرسوں کا تیل استعمال کرتے ہیں اور ایک مرتبہ تلنے کے بعد کھانا پکانے کے لیے الگ رکھ لیتے ہیں۔
 
ہر چیز میں اعتدال ہی بہتر ہے۔ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے۔ اور پاکستان میں باہر کے سموسے ہی کیا، باقی چیزیں اور بظاہر صحت مندانہ غذائیں بھی نقصان دہ ہیں۔ جو بات ڈاکٹر صاحب نے کی ہے، وہ تو عام سی بات ہے، بس یہ کہ انھوں نے صرف نقصانات بتا کر سب کو پہلے مخالف بنایا، پھر الگ ویڈیو میں بتایا کہ گھر میں بنے سموسے کھائیے۔ پھر ڈاکٹر صاحب کو لت لگ گئی اور ہر چیز کے لیے الگ ویڈیو بنانا شروع ہو گئے۔ حالانکہ بنیادی بات جو ایک ہی ویڈیو میں بتائی جا سکتی تھی، وہ یہ کہ سموسے، جلیبی، فاسٹ فوڈ وغیرہ کبھی کبھار ہی کھانے چاہئیں، اور بہتر ہے کہ گھر کے بنے ہوئے کھائیں۔
ایک اور مزیدار بات یہ کہ سموسے کے متبادل کے طور پر ائر فرائر میں فرائی کیے ہوئے آئٹمز بتا رہے ہیں۔ کوئی انھیں بتائے کہ پاکستان میں غریب ہی کیا، متوسط طبقہ کے لوگ بھی ائر فرائر کی کم ہی استطاعت رکھتے ہیں۔
ہمارے گھر سموسہ، رول، کباب، چکن پیٹی وغیرہ گھر میں ہی بنا کر رکھے جاتے ہیں۔ البتہ بازار سے سموسہ، جلیبی بھی وقتاً فوقتاً آ ہی جاتا ہے۔
 
احمد بھائی ، وڈیو تو میں نے دیکھی نہیں ، یقیناً کوئی کام کی بات ہوگی ۔ لیکن جیسے ہی بیلٹ پیپر پر گاجر کا حلوہ دیکھا تو فوراً ووٹ دے دیا۔ یعنی جھٹ دینی سے کڑاہی کے انتخابی نشان پر مہر لگادی۔
گاجر کے حلوے کی اپنی جگہ ہے۔ سموسے کی جگہ تو سموسہ ہی کھایا جا سکتا ہے۔ :D
 
علی وقار

محفلین
ہمارے گھر سموسہ، رول، کباب، چکن پیٹی وغیرہ گھر میں ہی بنا کر رکھے جاتے ہیں۔ البتہ بازار سے سموسہ، جلیبی بھی وقتاً فوقتاً آ ہی جاتا ہے۔
یعنی بے چارے ڈاکٹر کے خلاف کہیں دبے،کہیں ابھرے جذبات بے وجہ نہیں۔ گھر میں الگ اسٹاک، اور باہر سے آ جائے تو بونس۔ حالت یہ کہ یہ تک نہیں فرمایا کہ لائے جاتے ہیں۔ بے چاری جلیبیاں اور معصوم سموسے خود چلے آتے ہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی اپنا ووٹ چیک کریں۔ میں نے گاجر کو ہی ووٹ دیا مگر اب تک ایک ہی ووٹ ظاہر ہو رہا ہے۔ کہیں باجوہ صاحب نے نہ اڑا دیا ہو۔ :)
ٹھیک کہا ، عبید بھائی ۔ ابھی چیک کیا تو معلوم ہوا کہ گول بٹن کلک کرنے کے بعد نیچے ایک چوکور بٹن کو اور دبانا تھا ۔ جلدی میں وہ رہ گیا۔
احمد بھائی نے جان بوجھ کر ووٹنگ کا طریقہ پیچیدہ رکھا ہے تاکہ کچوریوں کے شوقین ڈبل ووٹ نہ ڈال سکیں ۔:)
 
Top