سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

شیزان

لائبریرین
جون ایلیا کی دو غزلوں سے دومصرعے

کیا میں آنگن میں چھوڑ دوں سونا
سب گزرتے گئے برابر سے
 

شیزان

لائبریرین
داغ دہلوی کی ایک ہی غزل کے دو مختلف مصرعوں کا ملاپ

آنکھيں کُھلی ہوئی ہیں پسِ مرگ اِس لئے
پڑھ کر ترے فراق کے اشعار مر گيا
 

شیزان

لائبریرین
دا غ دہلوی کے دو مختلف مصرعوں کا ملاپ

تند خُو ہے کب سنے وہ دل کی بات
نہیں سنتے تو ہم ایسوں کو سناتے بھی نہیں
 

شیزان

لائبریرین
مرزا داغ دہلوی کی ایک ہی غزل کے دو مختلف مصرعے

بخش دینا پیار کی گستاخیاں
تیری قسمت ہے بری ،ہم کیا کریں
 

نعمان حسن

محفلین
اب تو ممکن ہی نہیں شاعری میں گھات وصی
ان کی عروج پر پہنچی ہے معلومات وصی

وہی چند لفظ ہیں، اور کچھ چوری شدہ غزلیں
کب بدلتی ہیں گر لگ جائیں کچھ عادات وصی

اک وہ دن تھے کہ دوسروں کی کہی باندھتے تھے
اب تو ملتے نہیں چوری کے خیالات وصی

میری ہر بزم کا آغاز تیرے نام سے ہو
مانگی ہے اس نے غزل مجھ سے راتو رات وصی

تم کہاں اور میرے اشعار کا معیار کہاں
وہ کتنی سادگی سے کر گیا یہ بات وصی

یہ غلط دھاگے میں پوسٹ ہوگئی۔ اب ڈیلیٹ کا آپشن بھی نہیں مل رہا۔ احباب سے معذرت
 
آخری تدوین:

فرخ

محفلین
ویسے یہ میری پوسٹ یہاں کس نے منتقل کر دی؟ یہ تو میں نے مزاحیہ شاعری میں الگ سے دھاگا کھولا تھا۔۔۔۔
 
اب تو ممکن ہی نہیں شاعری میں گھات وصی
ان کی عروج پر پہنچی ہے معلومات وصی

وہی چند لفظ ہیں، اور کچھ چوری شدہ غزلیں
کب بدلتی ہیں گر لگ جائیں کچھ عادات وصی

اک وہ دن تھے کہ دوسروں کی کہی باندھتے تھے
اب تو ملتے نہیں چوری کے خیالات وصی

میری ہر بزم کا آغاز تیرے نام سے ہو
مانگی ہے اس نے غزل مجھ سے راتو رات وصی

تم کہاں اور میرے اشعار کا معیار کہاں
وہ کتنی سادگی سے کر گیا یہ بات وصی

یہ غلط دھاگے میں پوسٹ ہوگئی۔ اب ڈیلیٹ کا آپشن بھی نہیں مل رہا۔ احباب سے معذرت
آپ فاتح بھائی سے داد لینے کے حقدار ہوگئے ہیں۔:applause:
 
Top