سوات ڈیل مبارک ہو

مغزل

محفلین
صاحب بدکرداری کی سزا قرآن کی رو سے کوڑے مارنا ہی ہے ۔
یہ اور بات کہ طالبان کو یہ سزا دینے کا اختیار نہیں تھا جب کی یہ بات ہے
اور وہ بھی اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو۔ وگرنہ ظلم کیا ظلم کیا ظلم کیا ظلم کیا ظلم کیا ظلم کیا ۔۔
 
خرد اعوان

شکریہ کے آپ آئے اور کچھ سمجھداری کی بات کی ۔ نجانے آج کل لوگ شریعت اور طالبانیت کو ایک ساتھ کیوں‌ملا دیتے ہیں‌ ۔
 
مغزل

محفلین
یہ لیجیے اس ویڈیو میں متعلقہ لڑکا بھی موجود ہے ۔ اسے بھی سزا دی گئی ۔

یہ لیجیے اس ویڈیو میں متعلقہ لڑکا بھی موجود ہے ۔ اسے بھی سزا دی گئی ۔

اب چونکہ وہاں قاضی کا تصور پیدا کردیا گیا ہے لہذا یہ سزا قرآن و حدیث سے ثابت ہے
واویلا مچانے والے واویلا مچاتے رہیں ، یہ بات بھی جھوٹ ثابت ہوئی کہ ویڈیو موبائل سے بنائی گئی
ملاحظہ کیجے کہ کیمرے کا رزلٹ کیسا صاف ہے کہ موبائل کیمرے کا کمال نہیں۔،

واللہ اعلم باالصواب​
 
مہوش علی

لائبریرین
مجھے ان تبصروں سے لشکر جھنگوی /طالبان کی طرف سے اہل تشیع کو دئیے گئے دھمکی آمیز خط والا دھاگہ یاد آ گیا ۔۔۔

توبہ ہے نفرت میں اس قدر بھی اندھا نہ ہونا چاہیے ، کسی نے کچھ بھی کہیں سے بھی اٹھا کر لگا دیا اور ہم ہو گئے شروع ۔۔۔۔
اگرچہ اس ویڈیو کے بخیے ادھیڑے جا سکتے ہیں مگر طالبان کے حمایتی ہونے کا الزام لگا دیں گے ۔۔

وسلام

کیا آپ اتنے ڈرپوک ہیں کہ طالبان کے حمایتی ہو نے کے الزام کے ڈر سے اصل حیقت نہیں‌بتائیں‌گے اور ایک اسی ڈر کی وجہ سے اس ویڈٰو کے بخیے نہ کر کے حق کو چھپائیں‌گے؟

چلیں‌ہم نہیں‌لگاتے آپ پر کوئی الزام۔ اب آپ ڈڑے بغیر ذرا اس واقعہ کے بخیے کیجئے

تو جناب اس کی حقیقت بھی تو بیان کیجیے ۔۔ ایک وڈیو بنائی اٹھائی طالبان اور سوات کے نام پر لگا دی ۔۔ اور موضوع شروع کرنے والی ہستی نے اسے حکومتی ڈیل کے عنوان سے نواز دیا ۔۔

یوں تو ساری محفل ثبوت ، ربط ثبوت ربط کا راگ الاپتی ہے ، یہاں کا ثبوت کہاں ہے ؟ میرے پاس بھی ایک وڈیو تھی جس کا میں نے ایک دھاگے میں ذکر بھی کیا تھا کہ اس میں ایک لڑکی کو ایک مجمعے نے پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا اور دینے والے موصوف کا کہنا تھا کہ یہ ایران کی ویڈیو ہے جہاں ایک لڑکی کو سنی ہونے پر اس بے دردی سے قتل کر دیا ، تو بنا ثبوت کہ میں نے کونسا واویلا کیا ؟ یا کس کی مذمت کی ؟ یہاں تو انداز ایسے ہے جیسے مذمت کرنے والے خود سوات میں براہ راست یہ منظر دیکھ رہے تھے ۔۔

بلاشبہ حقائق کو نہیں جھٹلانا چاہیے ۔۔
وسلام
بلا تبصرہ چھوڑتی ہوں ۔۔۔۔۔ تاکہ موضوع سے متعلق رہیں اور پورا موقع ہے اس واقعے کے بخٰے ادھیڑںے کا۔
 
مغزل

محفلین
صاحبو یہ بھی دیکھو اور غور کرو ۔۔۔
لڑکی اور لڑکے کا بغیر نکاح تعلق ثابت ہونے پر قرآن کی رو سے یہ سزا دی گئی۔
میڈیا نے {روشن خیالی} کا کردار ادا کیا

یہ لیجیے اس ویڈیو میں متعلقہ لڑکا بھی موجود ہے ۔ اسے بھی سزا دی گئی ۔
اب چونکہ وہاں قاضی کا تصور پیدا کردیا گیا ہے لہذا یہ سزا قرآن و حدیث سے ثابت ہے
واویلا مچانے والے واویلا مچاتے رہیں ، یہ بات بھی جھوٹ ثابت ہوئی کہ ویڈیو موبائل سے بنائی گئی
ملاحظہ کیجے کہ کیمرے کا رزلٹ کیسا صاف ہے کہ موبائل کیمرے کا کمال نہیں۔،

واللہ اعلم باالصواب​
 
خرد اعوان

محفلین
یہ لیجیے اس ویڈیو میں متعلقہ لڑکا بھی موجود ہے ۔ اسے بھی سزا دی گئی ۔

اب چونکہ وہاں قاضی کا تصور پیدا کردیا گیا ہے لہذا یہ سزا قرآن و حدیث سے ثابت ہے
واویلا مچانے والے واویلا مچاتے رہیں ، یہ بات بھی جھوٹ ثابت ہوئی کہ ویڈیو موبائل سے بنائی گئی
ملاحظہ کیجے کہ کیمرے کا رزلٹ کیسا صاف ہے کہ موبائل کیمرے کا کمال نہیں۔،

واللہ اعلم باالصواب​

یہ تو ہے کہ کیمرے کا زرلٹ ایک دم صاف ہے اور بقیہ رپورٹ بھی دیکھی اور سنی میں‌نے ۔
 
صاحبو یہ بھی دیکھو اور غور کرو ۔۔۔
لڑکی اور لڑکے کا بغیر نکاح تعلق ثابت ہونے پر قرآن کی رو سے یہ سزا دی گئی۔
میڈیا نے {روشن خیالی} کا کردار ادا کیا

جس ویڈیو کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس ویڈیو میں کوڑے کھانے والے مرد پر لواطت کا الزام تھا نہ کہ زنا کا ۔ اور اس سزا کے دینے کے مجاز کون تھے ۔؟ اس قضیہ کو کس قانون کے تحت نمٹایا گیا کچھ وضاحت فرما دیں تو عنایت ہوگی
 
ساجداقبال

محفلین
یہ لیجیے اس ویڈیو میں متعلقہ لڑکا بھی موجود ہے ۔ اسے بھی سزا دی گئی ۔

اب چونکہ وہاں قاضی کا تصور پیدا کردیا گیا ہے لہذا یہ سزا قرآن و حدیث سے ثابت ہے
واویلا مچانے والے واویلا مچاتے رہیں ، یہ بات بھی جھوٹ ثابت ہوئی کہ ویڈیو موبائل سے بنائی گئی
ملاحظہ کیجے کہ کیمرے کا رزلٹ کیسا صاف ہے کہ موبائل کیمرے کا کمال نہیں۔،

واللہ اعلم باالصواب​
وہ شروع میں لڑکا کوئی اور ہے، یہ لڑکی والی ویڈیو سے اسکا تعلق نہیں۔
 
خرد اعوان

محفلین
غلط! محض بدکرداری کی نہیں بلکہ ایسے زنا کی جس کے چار واضح گواہ موجود ہوں۔

آج وہ دور کہاں‌ہے زیک جب لوگ ایسے گناہ کرنے کے بعد احساس جرم محسوس کرکے خود اقبال جرم کر کے اپنے آپ کو سزا دلواتے تھے تاکہ دنیا میں‌ہی سزا بھگت لیں‌ ۔اور جہاں تک بات چار واضع گواہوں‌کی ہے بعید از عقل ہے یہ بات کہ چار لوگ ایسا گناہ ہوتے دیکھیں اور پھر بھی اس گناہ کو نہ روکیں‌ ۔اور پھر قاضی کے پاس جا کر گواہی دیں ؟؟؟؟؟
 
میاں شاہد

محفلین
سوات میں لڑکی کو دی جانے والی سزا اور امن معاہدے کو خطرہ

آج کل ملک بھر میں سوات میں کچھ عرصہ قبل ہونے والے اُس واقعے کا چرچا ہے جس میں ایک سترہ سالہ لڑکی کو سرعام "کوڑے" مارے گئے تھے تمام دنیا کا میڈیا اس واقعے کو بار بار نشر کر رہا ہے اور دنیا بھر میں اسلام دشمن جذبات کو اس واقعے کی بنیاد پر ہوا دی جارہی ہے، ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے "کچھ" لوگ اس پر شرمناک قسم کے تبصروں میں مصروف ہیں اور ہمارے نام نہاد "سیاسی جوکر" تو اسلام کو بدنام کرنے کے اس سنہری موقع ہو کسی بھی قیمت پر ضایع کرنے کے لئے تیار نہیں، عوام الناس کی جذباتیت کامعیار تو ایسا ہی ہوتا ہے کہ ایسے مواقع پر انکے جذبات کو برانگختہ کر کے اپنے مطلب کو پورا اور مقاصد کو حاصل کیا جاتا ہےاور پھر کچھ عرصہ بعد ہمارے "سادہ لوح " عوام ہمیشہ کی طرح ہر بات بھول جاتے ہیں اور مفاد پرست اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے پھر کوئی نیا جال بننے میں مصروف ہوجاتے ہیں اور عوام بے چارے ہر بار اُن ہی جانے پہچانے شکاریوں کے جال میں با آسانی پھنس کر انکے مقاصد اور مفادات کے حصول کا "ذریعہ" بن جاتے ہیں ۔
اس واقعے پر جہاں "باشعور" کہلانے والوں نے اپنے "شعور' کا دل کھول کر مظاہرہ کیا ہے وہیں ایسے ایسے لوگ بھی اس معاملے پر بڑھ چڑھ کر رائے دیتے نظر آئے جنہیں شاید یہ بھی نہیں معلوم کہ اللہ کے نازل کردہ دین میں "صاحب الرائے" کون کہلاتا ہے، بلکہ بہت سے بے چارے تو ایسے بھی تھے جو شاید دین کے موٹے موٹے احکامات سے بھی واقف نہ ہوں گے مگر اس معاملے پر ایسے بڑھ چڑھ کر تبصرے کر رہے تھے کہ گویا اگلے روز انہوں نے "وفاقی شرعی عدالت" کے جج کا حلف اُٹھانا ہے اگر میں صرف اس ایک حوالے سے ہی لکھنا شروع کردوں تو شاید کئی صفحے بھردوں مگر اتفاق سے میں آج اس واقعے کے کسی اور پہلو پر بات کرنے جا رہا ہوں اس لئے اتنی ہی بات پر اکتفاء کروں گا۔
میں آپ احباب کے سامنے تصویر کا دوسرا رُخ پیش کرنے جا رہا ہوں، جس کی جانب اس "جذباتیت"کے سیلاب میں نہ تو عوام توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی عوام کی قسمت سے کھیلنے والے انہیں اُس جانب جانے دینا چاہ رہے ہیں۔ اس معاملے کا ایک شرمناک اور افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ اس بارے میں جو بھی تبصرے اور تجزیئے کئے جارہے ہیں وہ زیادہ تر سیاسی اور مذہبی وابستگیوں کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، جس سے تصویر کا اصل رُخ ہماری نگاہوں سے بالکل اوجھل ہے، اور کیونکہ اس واقعے کو ایک "مذہبی جذباتی" رنگ دے کر اچھالا گیا ہے اس لئے عوام کی جانب سے اس پر "حسب توقع" ردِ عمل دیکھنے کو ملا اور جہاں جہاں بھی کسی لحاظ سے کمی نظر آئی تو اسے ہمارے سیاسی موقع پرستوں نے پورا کر دیا۔
سب سے پہلے تو میں یہ بات صاف صاف بیان کرنا چاہتا ہوں کہ اسلامی قوانین کی رو سے جس جس نے اس واقعے میں مجرمانہ کردار اداء کیا ہے اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہئے، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات پر بھی نظر رکھنی ہے کہ اس "واقعے" سے کس کس نے کیا کیا فائدہ حاصل کیا ہے یا کرنے جا رہا ہے، کیونکہ شاید یہی اس سارے معاملے کا اصل پہلو ہے جسے فی الوقت سب کی نظروں سے اوجھل رکھا جارہا ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ایک طویل خوں ریزی کے بعد بالاخر سوات سمیت تمام مالاکنڈ میں فریقین ایک امن معاہدے پر راضی ہوچکے تھےجس پر امریکہ اور اسکی حواریوں نے کھلے عام تنقید کی اور اس پر برہمی کا اظہار کیا،اس امن معاہدے کے نتیجے میں تمام دنیا نے دیکھا کہ سوات سمیت تمام مالاکنڈ میں تیزی سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتی چلی جارہی تھی اور وہ علاقے جو چند ہفتوں پیشتر تباہ حالی کا شکار تھے اب وہاں زندگی کی چل پہل پھر سے بیدار ہوچلی تھی، دوسری جانب امن معاہدے کا ایک اہم حصہ اسلامی قانون کا نفاذ تھا جس پر فریقین راضی تھے اور اس کا عملی سلسلہ بھی شروع ہوچکا تھا مگر صدر پاکستان کی منظوری اور دستخط کے بغیر اس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہ تھی اور یہ معاملہ کئی روز سے ایوان صدر میں التواء کا شکار تھا اور اس التواء کی وجہ سے اس معاہدے کے ذمہ دار افراد نے ڈیڈ لائن بھی دے رکھی تھی کہ اگر مقررہ وقت تک اس معاہدے کو آئینی اور قانونی حیثیت نہ ملی تو وہ اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو جائیں گے اور اس کے بعد امن و امان کی خرابی کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوگی، دوسری جانب اس التواء کی سب سے بڑی وجہ اس امن معاہدے پر امریکہ کی برہمی تھی، اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ معاہدہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے ایک طویل عرصے سے جاری خوں ریزی کا ایک بہت مناسب انجام تھا، مگر ہم سب اس بات کو بھی بخوبی جانتے اور مانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں یہ آگ امریکی مفادات کے حصول کے لئے لگائی گئی تھی اور اس ساری خوں ریزی سے نہ تو پاکستان کا کوئی مطلب تھا اور نہ کوئی مفاد، محض امریکی مفادات کو پورا کرنے کے لئے چند "ضمیر فروشوں "نے ایک "آئین شکن" کی سرکردگی میں اپنے ذاتی بنک بیلنس بڑھانے اور اپنی شیطانی اور نفسانی خواہشات کی تسکین کے لئے اس ملک کو ایک ایسی آگ میں جھونک دیاکہ جسکا نہ تو کوئی مقصد تھا اور نہ ہی کوئی انجام، اسی لئے مالاکنڈ اور سوات کا یہ امن معاہدہ امریکہ اور اسکے ایجنٹوں کو روزِ اول سے پسند نہ تھا جبکہ اس ملک کے عوام کی اکثریت اور اس ملک سے مخلص افراد ایک طویل مدت سے جاری اس لاحاصل خون ریزی سے نجات چاہتے تھے، چناچہ نہ چاہتے ہوئے بھی اس موقع پر امریکہ اور اسکے کاسۂ لیسوں کو خاموشی اختیار کرنا پڑی لیکن بالا ہی بالا اس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ تیار تھااور اس گھناؤنے مقصد کے حصول کے لئے جو گھٹیا اقدامات طے ہوئے ہیں ان میں سے ایک یہ تھا کہ مالاکنڈ اور سوات کے علاقوں میں شریعت کے نفاذ کے حوالے سےجو معاہدہ طے پایا ہے کسی طرح اسے ختم کیا جاسکے تاکہ امن و امان کی بحالی کا یہ سلسلہ نہ صرف رک جائے بلکہ حالات دوبارہ اسی بد ترین صورت پر لوٹ جائیں جس میں امریکہ کو اپنے مفادات کے حصول میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔
بظاہر تو اس کا طریقہ بہت آسان تھا کہ ایوان صدر سے اس نفاذ شریعت کے قانون کو منظور ہی نہ کیا جاتا اور اس طرح سارا قصہ ہی اپنی موت آپ مرجاتا مگر گذشتہ کچھ عرصے سے سیاسی محاذ پر ذلت آمیز مار کھانے کے بعد حکومت کسی ایسے اقدام کی ہمت نہیں کر پارہی تھی جو کہ سیاسی طور پر اسکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوجائے ، اس لئے کئی روز سے "نہ چھپتے ہیں اور نہ ہی سامنے آتے ہیں " کی کہانی جاری تھی، امریکہ کو انکار بھی ممکن نہ تھا اور کئی محاذوں پر ذلت اُٹھانے کے بعد اب حکومت مذید کسی سیاسی "جھٹکے" کو سہنے کی تاب بھی نہیں رکھتی، چناچہ ملکی سیاست کی بساط کے بدنام مہروں نے ایک عجیب اور شرمناک منصوبہ تیار کیا کہ جس سے "سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے" کے مصداق عوام کے غیض و غضب سے بھی بچ جائیں اور اپنے امریکی آقاؤں کو بھی خوش کیاجاسکے، چناچہ پہلی کوشش کے طور پرحال ہی میں ایک سترہ سالہ لڑکی کو سرِ عام کوڑے مارنے کے واقعے پر مبنی ایک ایسی ویڈیو فلم دنیا کے سامنے پیش کی گئی ہے جسکے تمام کردار"انجانے" اور اس ویڈیو کی تخلیق کا وقت نامعلوم ہے لیکن اسے انتہائی وثوق سے "طالبان کا کارنامہ' قرار دیا جارہا ہے اور "نام نہاد اور نقلی طالبان "کی جانب سے نہ صرف اسے تسلیم کیا گیا ہے بلکہ اس کا دفاع کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے جو کہ سیدھا سیدھا عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش ہے اور اس شرمناک ڈرامے میں ہمیشہ کی طرح اس ملک کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں اور ٹی وہی پر آکر اس سارے عمل کا دفاع کرکےعوام کے جذبات کو آگ لگانے کی کوش کرنے والے والے بھی بلا شبہ ان ہی ایجنسیوں کے تنخواہ دار کارندے ہیں ، جبکہ ایک عرصے سے اس حقیقت سے پردہ اٹھایا جارہا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں اسلام پسندوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے وہیں اسلام پسندوں کے بھیس میں خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ بھی موجود ہیں جو کہ بوقتِ ضرورت ہرقسم کی غیر انسانی ، غیر قانونی ور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا ارتکاب کرتے ہیں اور انکی ایسی ہی کئی شرمناک اور گھناؤنی حرکتوں کی باعث اس وقت تمام ملک میں طالبان اور اسلامی قوانین سے نفرت کا ایک طوفان برپا ہے، اورخاص طور پر اس موجودہ صورتحال میں اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایوان صدر کی جانب سے مالاکنڈ اور سوات کے لئے نفاذ شریعت کے قانون کی منظوری ہوسکے، چناچہ ملک اور ملک کے عوام کا درد رکھنے والوں نے ایک لمبے عرصےکی بھاگ دوڑ اور محنت کے بعد جو امن و امان کی بحالی کے جو حسین خواب دیکھے تھے ان کے چکنا چور ہونے کا وقت قریب آن پہنچا ہےاور قوم ایک بار پھر ایک نہ ختم ہونے والے خونی دور کی منتظر رہے جو کہ اب آیا ہی چاتا ہے
 
آج وہ دور کہاں‌ہے زیک جب لوگ ایسے گناہ کرنے کے بعد احساس جرم محسوس کرکے خود اقبال جرم کر کے اپنے آپ کو سزا دلواتے تھے تاکہ دنیا میں‌ہی سزا بھگت لیں‌ ۔اور جہاں تک بات چار واضع گواہوں‌کی ہے بعید از عقل ہے یہ بات کہ چار لوگ ایسا گناہ ہوتے دیکھیں اور پھر بھی اس گناہ کو نہ روکیں‌ ۔اور پھر قاضی کے پاس جا کر گواہی دیں ؟؟؟؟؟

یعنی آپ کی اس تشریح کے مطابق اب وہ چار گواہوں والی شرط ساقط سمجھنا چاہیئے ۔۔۔؟
 
مغزل

محفلین
جس ویڈیو کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس ویڈیو میں کوڑے کھانے والے مرد پر لواطت کا الزام تھا نہ کہ زنا کا ۔ اور اس سزا کے دینے کے مجاز کون تھے ۔؟ اس قضیہ کو کس قانون کے تحت نمٹایا گیا کچھ وضاحت فرما دیں تو عنایت ہوگی

صاحب میں ان کی طرف داری نہیں کررہا ،
صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر یہ سزا قرآن و حدیث کی رو سے تمام شرائط پر پورا اترتے ہوئے دی گئی ہے تو یہی میرا بھی ایمان ہے
ہاں اگر اس میں ایک بھی حجت کا اہتمام نہیں رکھا گیا ، سزا بڑھائی گئی یا سزا میں تخفیف کی گئی اور محض الزام پر یہ سب ہوا تو
قرآن و حدیث کی رو سے یہ صریحاً ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ۔۔
میرا خیال ہے میرا مطمح نظر واضح ہوگیا ہوگا۔

فقط واللہ و اعلم بالصواب
 
خرد اعوان

محفلین
یعنی آپ کی اس تشریح کے مطابق اب وہ چار گواہوں والی شرط ساقط سمجھنا چاہیئے ۔۔۔؟

کیا میں‌نے ایسا کہا ؟؟؟؟؟

یہ بحث رہنے دیجئے ۔ اس لیے کہ یہ ہمارا کام نہیں‌ہے ۔ تبصرہ تو ایک عام انسان کر سکتا ہے لیکن شریعت کے قوانین کے بارے میں‌بے لاگ تبصروں سے پرہیز کرنا چاہیے ہے ۔
 
خرد اعوان

محفلین
صاحب میں ان کی طرف داری نہیں کررہا ،
صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر یہ سزا قرآن و حدیث کی رو سے تمام شرائط پر پورا اترتے ہوئے دی گئی ہے تو یہی میرا بھی ایمان ہے
ہاں اگر اس میں ایک بھی حجت کا اہتمام نہیں رکھا گیا ، سزا بڑھائی گئی یا سزا میں تخفیف کی گئی اور محض الزام پر یہ سب ہوا تو
قرآن و حدیث کی رو سے یہ صریحاً ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ظلم ہے ۔۔
میرا خیال ہے میرا مطمح نظر واضح ہوگیا ہوگا۔

فقط واللہ و اعلم بالصواب

بجا فرمایا ۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں‌ ۔
 
زیک

مسافر
فقہ میں زنا کی سزا کی شرائط انتہائ سخت ہیں اور جھوٹے گواہوں کو 80 کوڑوں کی سزا ہے یعنی تقریباً اتنے ہی کوڑے جتنے زانی کے لئے (100)۔ اس پر آپ نے کبھی غور کیا کہ ایسا کیوں ہے؟ میں نے کئ سال پہلے اپنے بلاگ پر لکھا تھاکہ گواہوں کی یہ شدید شرط بہت اہم ہے۔ حد زنا پر نہیں بلکہ اس زنا پر ہے جسے چار یا زیادہ لوگوں نے دیکھا ہو یعنی کھلے عام بدکاری کی سزا ہوئی۔
 
Top