سوات ڈیل مبارک ہو

مغزل

محفلین
طالبان ترجمان :

4-4-2009_65597_1.gif
 
جیہ

لائبریرین
جھوٹ بولتا ہے۔ یہ سوات ہی کا واقعہ ہے ۔۔۔ یہ ویڈیو سوات میں بہ ذریعہ ایس ایم ایس 15 فروری سے گردش کر رہا ہے۔

چلیں مان لیا کہ یہ سوات کا واقعہ نہیں مگر ابھی پچھلے ہفتے جو منگورہ کے چینہ مارکٹ میں سر عام ایک خاتون کو اس وجہ سے پیٹا گیا کہ وہ اپنے سگے بھائی کے ساتھ شاپنگ کر رہی تھی ۔اور مقامی طالبان کو فون کرنے پر یہ جواب دیا گیا تھا کہ یہ طالبان کے روپ میں اور لوگ ہیں ۔اس واقعے پر چینہ مارکٹ کے تمام دکانداروں نے احتجاجا فوری طور پر دکان بند کر دئے تھے۔
 
جنگل کا قانون ہے شریعت کے نام پر بھیڑ بکریاں پالی جارہی ہیں ۔ انسانیت نہیں
 
فرخ

محفلین
یہ لیجیے اس ویڈیو میں متعلقہ لڑکا بھی موجود ہے ۔ اسے بھی سزا دی گئی ۔

اب چونکہ وہاں قاضی کا تصور پیدا کردیا گیا ہے لہذا یہ سزا قرآن و حدیث سے ثابت ہے
واویلا مچانے والے واویلا مچاتے رہیں ، یہ بات بھی جھوٹ ثابت ہوئی کہ ویڈیو موبائل سے بنائی گئی
ملاحظہ کیجے کہ کیمرے کا رزلٹ کیسا صاف ہے کہ موبائل کیمرے کا کمال نہیں۔،

واللہ اعلم باالصواب​

اگر کسی نے اس وڈیو کی ڈاکیومنٹری کو غور سے سنا ہو تو آپ کو پتا چلے گا، کہ اس معاملے کا اس لڑکی والے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
اس لڑکے کو تو کسی اور مرد یا لڑکے کے ساتھ لواطت کے الزام میں‌سزا دی جا رہی ہے۔
اور ویسے جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے،شریعت میں اس جرم کی یہ سزا نہیں، بلکہ اس جُرم کی سزا تو بھیانک قسم کی اور تکلیف دہ موت ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ جُرم ثابت ہو اور اسکے گواہان بھی موجود ہوں۔
 
جیہ

لائبریرین
اب سوات کے عام آدمی احتجاج کرنے لگے ہیں

کوئی دس دن پہلے ایک ریسٹورنٹ میں ایک غیر شادی شدہ جوڑے کی موجودگی کے بارے میں طالبان کو اطلاع دی گئی تھی ۔ طالبان اس جوڑے کو بغیر سزا چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے کیوں کہ ان کے خلاف کسی نے بھی کسی غٰیر اخلاقی حرکت کی گواہی نہیں دی
 
ساقی۔

محفلین
جھوٹ بولتا ہے۔ یہ سوات ہی کا واقعہ ہے ۔۔۔ یہ ویڈیو سوات میں بہ ذریعہ ایس ایم ایس 15 فروری سے گردش کر رہا ہے۔

چلیں مان لیا کہ یہ سوات کا واقعہ نہیں مگر ابھی پچھلے ہفتے جو منگورہ کے چینہ مارکٹ میں سر عام ایک خاتون کو اس وجہ سے پیٹا گیا کہ وہ اپنے سگے بھائی کے ساتھ شاپنگ کر رہی تھی ۔اور مقامی طالبان کو فون کرنے پر یہ جواب دیا گیا تھا کہ یہ طالبان کے روپ میں اور لوگ ہیں ۔اس واقعے پر چینہ مارکٹ کے تمام دکانداروں نے احتجاجا فوری طور پر دکان بند کر دئے تھے۔

یار لوگ تو اسے ایک ہفتہ پرانا واقعہ بتا رہے ہیں اور تن من دھن سے دلیلیں بھی دے رہے ہیں کہ دس دن سے پرانا نہیں ہے یہ واقعہ .
 
فرخ

محفلین
جھوٹ بولتا ہے۔ یہ سوات ہی کا واقعہ ہے ۔۔۔ یہ ویڈیو سوات میں بہ ذریعہ ایس ایم ایس 15 فروری سے گردش کر رہا ہے۔

چلیں مان لیا کہ یہ سوات کا واقعہ نہیں مگر ابھی پچھلے ہفتے جو منگورہ کے چینہ مارکٹ میں سر عام ایک خاتون کو اس وجہ سے پیٹا گیا کہ وہ اپنے سگے بھائی کے ساتھ شاپنگ کر رہی تھی ۔اور مقامی طالبان کو فون کرنے پر یہ جواب دیا گیا تھا کہ یہ طالبان کے روپ میں اور لوگ ہیں ۔اس واقعے پر چینہ مارکٹ کے تمام دکانداروں نے احتجاجا فوری طور پر دکان بند کر دئے تھے۔

یہ وہ بات ہے جس پر اکثر لوگ توجہ نہیں‌دیتے کہ سوات میں‌صرف طالبان نہیں‌بلکہ اسلامی انتہا پسندوں کے روپ میں غیر ملکی ایجنٹ بھی موجود ہیں اور انہوں‌نے طالبان طرز کے مختلف گروہ بھی بنائے ہوئے ہیں۔
آرمی آپریشن کے دوران ایسے کئی حقائق سامنے آئے اور یہ بھی ، کہ امریکی حملوں‌میں‌بھی زیادہ تر معصوم لوگ مرتے ہیں اور ان نام نہاد اور انجانے طالبان پر حملہ کیا ہی نہیں‌جاتا۔
 
جیہ

لائبریرین
ہم سوات والوں کو پتہ ہے کہ ہم پر کیا بیتی اور کیا بیت رہی ہے

حقیقت یہ ہے کو معاہدے سے پہلے 75 فی صد علاقے پر طالبان کی حکومت تھی اور اب 100 فی صد علاقے پر طالبان جی عملداری ہے
 
ہم سوات والوں کو پتہ ہے کہ ہم پر کیا بیتی اور کیا بیت رہی ہے

حقیقت یہ ہے کو معاہدے سے پہلے 75 فی صد علاقے پر طالبان کی حکومت تھی اور اب 100 فی صد علاقے پر طالبان جی عملداری ہے

اللہ آپ لوگوں پر رحم فرمائے اور مملکت کو اس فتنہ کی سرکوبی کی ہمت و توفیق عطا فرمائے ۔ بے شک آپ لوگوں کے علاوہ کسی کو نہیں علم کہ کیا ہورہا ہے ۔ کیسے حرامزادے اسلام زادے بن کر اپنے ہی بچوں ۔ عورتوں اور بھائیوں کے سینوں پر ''نام نہاد اسلام کا جھنڈا" گاڑ رہے ہیں ۔ اسلام کے نام پر انارکی پھیلائی جارہی ہے ۔ اور کچھ نہیں ۔

اسلام ۔ اسلام ۔ اسلام ۔ اسلام
سلامتی ۔ سلامتی ۔ سلامتی ۔ سلامتی
جہاد ۔ جہاد ۔ جہاد ۔ جہاد
اسلام کی سربلندی اور ترقی کے لیئے کوشش
فتنہ ۔ فتنہ ۔ فتنہ
ظالمان ۔ ظالمان ۔ ظالمان
 
مہوش علی

لائبریرین
سوات میں‌ طالبان کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
الیکشن یہ لوگ اب ہونے نہیں دی گے، ورنہ پچھلے الیکشن میں یہاں‌سے ایم ایم اے کو کوئی سیٹ‌نہیں ملی اور ساری سیٹیں‌ سیکولر جماعتوں‌کو ہی ملی تھیں
 
ساقی۔

محفلین
سوات میں‌ طالبان کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
الیکشن یہ لوگ اب ہونے نہیں دی گے، ورنہ یہاں‌سے ایم ایم اے کو کوئی سیٹ‌نہیں ملی اور ساری سیٹیں‌ سیکولر جماعتوں‌کو ہی ملیں۔

یہ الہام رات کو آپ پر ہوا ؟ کوئی ثبوت؟
 
مہوش علی

لائبریرین
یہ الہام رات کو آپ پر ہوا ؟ کوئی ثبوت؟

جہاں‌ تک مجھے یاد پڑتا ہے تو پچھلے الیکشنز میں‌یہاں‌سب سے زیادہ سیٹیں‌ اے این پی کو ملی تھیں‌جبکہ ایم ایم اے کو اس علاقے سے کوئی سیٹ‌ نہیں ملی تھی۔

سوات کے لوگ ویسے بھی آس پاس کے علاقوں‌سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں‌اور میں‌نے سوات کی تاریخ پر جو چھوٹے موٹے مضامین پڑھے تھے اس کے مطابق سوات کے علاقے کے لوگ دیگر علاقوں کی نسبت پڑھے لکھے ہونے کے علاوہ زیادہ آزاد خیال بھی تھے۔
بہرحآل میں‌پھر بھی سوات کے متعلق زیادہ نہیں جانتی اور اگر اوپر میری بیان کردہ کوئی بات درست نہیں تو براہ مہربانی تصحیح فرما دیں۔
 
ساقی۔

محفلین
جہاں‌ تک مجھے یاد پڑتا ہے تو پچھلے الیکشنز میں‌یہاں‌سب سے زیادہ سیٹیں‌ اے این پی کو ملی تھیں‌جبکہ ایم ایم اے کو اس علاقے سے کوئی سیٹ‌ نہیں ملی تھی۔

پیچھلے الیکشن میں تو زرداری کو بھی بہت سیٹیں ملی ہیں لیکن آئندہ جو الیکشن ہو گا . اس کے نتائج تو سب جانتے ہیں . کہ زرداری کو کوئی گھاس بھی نہیں ڈالے گا . اس لیئے پیچھلے الیکشن سے آپ نے جو قیاس فرمایا ہے اس کی زرہ برابر وقعت نہیں ہے .(تصیح فرمانا چاہیں تو فرما لیجیئے)
 
جہانزیب

محفلین
واہ، ویڈیو دیکھ کر جو افسوس اور دکھ ہوا تھا، اس سے کہیں‌ زیادہ دکھ اس کی وضاحتیں‌ دیکھ کر ہو رہا ہے ۔ ظلم کو ظلم نہیں‌ کہہ پا رہے کچھ لوگ ۔
 
ساقی۔

محفلین
کچھ لوگوں کو خوف ہے کہ اسلام آ گیا تو نمازیں پڑھنی پڑھیں گی . زکواۃ دینی پڑے گی . عیش و عشرت کو چھوڑنا پڑے گا . سو وہ اپنے خوف کا تدارک اس طرح کرتے ہیں کہ جو الٹا سیدھا دماغ میں آ تا ہے لکھ مارتے ہیں.
 
جہانزیب

محفلین
واہ، ماشااللہ، سبحان اللہ یعنی نمازوں‌ کا حساب اب فرد کی بجائے طالبان سے ہو گا؟‌ جو انہیں‌ فکر کرنے کی ضرورت ہے؟‌ویسے میرا خیال ہے کہ اسلام میں‌ نمازیں‌ ہیں نمازوں‌ میں‌ اسلام نہیں ویسے بھی پڑھا ہے کہ منافقین مدینہ بھی پنج وقتہ نمازی تھے ۔
 
ساقی۔

محفلین
اور جہاد کا ذکر آتے ہی گھروں کی طرف بھاگ نکلتے تھے یہ بھی پڑھا ہو گا. لیکن ذکر گول کر دیا.
 
Top