سوالیہ؟؟؟؟؟؟؟؟ از شزہ مغل

شزہ مغل

محفلین
نایاب بھیا ایک تو آپ اتنے عرصے بعد تشریف لائے اور اوپر سے صرف ریٹنگز کا استعمال کرتے جا رہے ہیں۔
اتنی بھی کیا بےرخی اپنی چھوٹی سی بہن سے
 
آوازِ دوست

محفلین
سوالیہ جملے بھی ہوتے ہیں اور سوالیہ الفاظ بھی مگر سوالیہ نشان (؟) عجب اثر رکھتا ہے۔ یہ نشان چند حروف کے مرکب کے ساتھ لگ جائے تو ان حروف کو مکمل سوال میں بدل دیتا ہے۔ مثلاََ
نام؟
پیشہ؟
مشاغل؟
پتہ؟
محفل؟
ریٹنگ؟
؟
؟

آپ سب سے گزارش ہے کہ ایک ایک لفظ بتائیے جس کے ساتھ '؟' لگا کر مکمل سوال بن جائے۔
پہلے آپ ایسے الفاظ بتائیں جن کے ساتھ سوالیہ نشان (؟) لگ جاتا ہے اور وہ پھر بھی مکمل سوال میں نہیں بدلتے :)
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھیا ایک تو آپ اتنے عرصے بعد تشریف لائے اور اوپر سے صرف ریٹنگز کا استعمال کرتے جا رہے ہیں۔
اتنی بھی کیا بےرخی اپنی چھوٹی سی بہن سے
ہنستی مسکراتی شاد و آباد رہیں میری محترم بہنا
اللہ نہ کرے میں کبھی بہن بیٹی سے کسی بھی صورت بے رخی اختیار کروں ۔۔۔۔
بڑی بہنیں تو خود بے رخی اختیار کر مرغا بنا کان پکڑوا دیتی ہیں ۔
چھوٹی بہنیں اور بٹیائیں بے رخی اختیار کر اللہ کی پناہ ناکوں چنے چبوا دیتی ہیں ۔۔۔
اپنی ضد پوری کرواتے معصوم سی مسکراہٹ لبوں پہ سجا روح کو مہکا دیتی ہیں ۔۔۔
اک سوال یہ بھی کہ " بٹیائیں " اتنے گمانوں میں کیوں الجھی رہتی ہیں ۔۔۔۔۔؟
رہی بات " سوال اور سوالیہ علامت " کی
تو میری محترم بٹیا
صبح آنکھ کھلتے ہی سوال سامنے آ کھڑا ہوتا ہے ان گنت روپ لیئے ہوئے ۔۔۔
اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے ۔۔۔۔؟
زندگی اپنی جگہ اک سوال ۔۔۔
بظاہر خود میں مکمل دکھتی ہوئی مگر ہر لمحہ رنگ بدلتے سوالیہ نشان ۔۔۔
کیا یہی سچے رنگ نہیں ہیں زندگی کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بے مقصد سے لگتے اس تبصرے کا مقصود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
شزہ مغل

محفلین
پہلے آپ ایسے الفاظ بتائیں جن کے ساتھ سوالیہ نشان (؟) لگ جاتا ہے اور وہ پھر بھی مکمل سوال میں نہیں بدلتے :)
یہ تو چیٹنگ ہے ناں
میں نے سوال کیا آپ جواب میں سوال کر رہے ہیں :confused1:
جائیں میں نہیں کھیلتی۔۔۔ آپ چیٹنگ کرتے ہیں:weep:
 
آوازِ دوست

محفلین
یہ تو چیٹنگ ہے ناں
میں نے سوال کیا آپ جواب میں سوال کر رہے ہیں :confused1:
جائیں میں نہیں کھیلتی۔۔۔ آپ چیٹنگ کرتے ہیں:weep:
آپ بھول رہی ہیں! آپ کے دھاگے کا نام کیا ہے بھلا؟ یہ چیٹنگ نہیں بلکہ عین رول آف دی گیم ہے :) اب کھیلنا ہے یا نہیں؟
 
شزہ مغل

محفلین
بیٹی پیدا ہوئی تو مبارک باد دینے اور بیٹی کو دیکھنے کے لیے رشتہ دار، پڑوسی اور دیگر احباب گھر آنے لگے۔
چھوٹی پھوپھو نے کہا "بھائی! اس کی آنکھیں بالکل میرے جیسی بڑی بڑی ہیں"
بڑی پھوپھو نے اپنی بھتیجی کو کسی کھلونے کی طرح الٹ پلٹ کر دیکھا اور بولیں "اس کے ہاتھ مجھ پر گئے ہیں۔ بال دادی جیسے ہیں۔۔۔ ہونٹ پتا نہیں کس کے لے لیے ہیں۔ ہم سب کے تو اتنے پیارے ہونٹ ہیں۔ نانکوں میں سے کسی پے چلے گئے ہیں۔"
چاچے نے کہا " بھابھی! جب گڑیا بڑی ہو گی تو میں خود اسے اچھے سے سکول میں داخل کرواؤں گا۔ خود اسے سکول چھوڑ کر آؤں گا لے کر آؤں گا۔"
تایا نے پیار سے سر پر ہاتھ پھیرا۔ جیب سے سارے پیسے نکال کر بھتیجی کے ہاتھ میں پکڑانے کی کوشش کی اور کہا " اللہ نصیب چنگے کرے۔"
دادا اور دادی خوشی سے یہاں وہاں دوڑتے پھر رہے۔ جیسے ہوا میں اڑ رہے ہوں۔
دادا مٹھائی کے ٹوکرے لے آئے۔
دادی نے مہمانوں کو مٹھائیاں کھلانا شروع کر دیں اور سب کو بلا بلا کر پوتی دکھانے لگیں۔
پڑوس سے ایک عمر رسیدہ خاتون آئیں اور افسردہ سا منہ بنا کر ماں سے کہنے لگیں "ہائے نی کڑئیے اللہ پتر دے دیندا تے کی جاندا"
دادی فورا" بولیں "خبردار! ساڈی پوتری سانوں پوتریاں تو ودھ کے پیاری اے۔ جے توں ایہو جئی گلاں کرنیاں نیں تے ایندا واستے ساڈے کار ناں آئیں۔"۔۔۔۔۔
۔۔۔
یہ باتیں ماں کے دل پر گہرے ذخم چھوڑ گئیں۔ ماں کو اسی دن سے بیٹی کی فکر ہونے لگی۔ وقتا" فوقتا" انہوں نے ابو کو بھی اپنی فکر کے مختلف ذاویوں سے آگاہ کیا۔۔۔
دن گزرتے رہے، بیٹی باتیں سمجھنے لگی، رویے جانچنے لگی، جذبات پرکھنے لگی۔۔۔۔
اس نے خود کو ماں باپ کے کاندھوں کا بوجھ پایا۔ وہ خاموش رہنے لگی اور سپنے بننے لگی۔۔۔
اس کا ذہن چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے بڑے نتیجے نکالنے لگا۔۔۔
کبھی معمولی باتیں اسے ہنساتیں رلاتیں۔ کبھی وہ بڑے واقعات نظرانداز کر کے آگے بڑھ جاتی۔
جو کچھ دیکھتی سنتی سب کی کڑیاں آپس میں ملاتی۔ اپنی خواہشات کو ان کڑیوں کی کسوٹی پر پرکھنے لگتی۔
جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اس کی خواہشات اور سپنوں کی تصاویر نمایاں ہوتی گئیں۔
مگر ساتھ ہی ساتھ اپنی بےبسی، کمتری اور کمزوری کے احساسات بھی زور پکڑنے لگے۔۔۔
سوالات کی لمبی فہرست بنتی چلی گئی؛
کیا سب بیٹیاں کمزور ہوتی ہیں؟
بیٹیوں کو کیوں ماں باپ اپنے گھر سے نکال دیتے ہیں؟
کیا یہ میرا گھر نہیں ہے؟
وہ گھر بھی تو میرا نہیں ہو گا، تو پھر کیوں مجھے وہاں ساری عمر رہنا پڑے گا؟
؟؟؟
؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟
؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟ ؟؟؟​
 
نایاب

لائبریرین
تو پھر کیوں مجھے وہاں ساری عمر رہنا پڑے گا؟
آنکھ کو وضو کراتی اک خوبصورت تحریر ۔۔
بیٹیاں تو پھول جیسی ہوتی ہیں
مگر یہ پھول بکھر کر فنا نہیں ہوتا
یہ اک شاخ سے بچھڑتی ہیں دوسری شاخ پہ پھول کھلا دیتی ہیں
زندگی کو آگے چلا دیتی ہیں ۔ جان پر کھیل " جنت " کی ملکیت پا لیتی ہیں ۔
اللہ سوہنا سدا سب بیٹیوں کے نصیب میں اپنی رحمتوں بھری بہاروں کا موسم لکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔آمین

فکرِمعاش ایک اٹل اور انمٹ سچائی ہے یہ فکر ہماری زندگی کے ہر پہلو پر اثرانداز ہوتی ہے۔یہ ہمارے انفرادی اور اجتماعی روّیوں کا ناک نقشہ بناتی ہے۔معاش کی جدوجہد ایک عجب ہی دُنیا ہے یہ حشر سے پہلےکا ایک میدانِ حشر ہے جہاں ہر کوئی اپنی بقاء و بہتری کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہےاور ایسے میں دوسروں کو روند کر اُن کے زندہ یا مردہ جسموں پر پاؤں رکھ کر آگے بڑھنےاور اونچا ہونے کی فکر میں مگن ہے۔ یہ بے رحم مسابقت اور جاں گُسل جدوجہد دینا کو ایک آزمائش گاہ بنا دیتی ہے جہاں قدم قدم پر امتحاں ہیں اور کمزور لوگ جہاں مارے جاتے ہیں، کُچلے جاتے ہیں یا بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔ صنفِ نازک جذباتی، جسمانی اور معاشی طور پر اپنی مخالف جنس سے کمزور بنائی گئی ہے اور ایسا انسانوں کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ دیگر متنوع جانداروں میں بھی یہ فرق دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔ تو والدین بیٹی کی صورت میں ایک کمزور فرد کے مستقبل سے خوفزدہ رہتے ہیں جسے عملی زندگی کے بہت سے اعصاب شکن محاذوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور اُس پر مستزاد ہمارے منافقانہ معاشرتی روّیے ہیں جہاں ایک طرف تو بیٹی کو رحمت قرار دیا جاتا ہے مگر عملی طور پر اُسے اُس کی جائز آزادیوں پر قدغن لگا کر ، حقِ تعلیم سے محروم کر کے یا اِس میں جا بجا مشکلات حائل کر کے ، باعزت روزگار کے مواقع محدود کر کے اور جہیز کے مکروہ بوجھ جیسی دیواروں میں چُن دیا جاتا ہے۔
اِس المیے کا ممکنہ حل یہی ہے کہ والدین اپنی بچیوں کو کسی بھی حوالے کمزور نہ رہنے دیں اگر وہ اپنے معاشی حالات کے مطابق ایک ہی بچے کی پرورش ٹھیک سے کر سکتے ہیں تو خود کو کثیرالعیالی کی اذیّت میں مبتلا نہ کریں اور یہ کام ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ آسان ہے کہ اَب وہ طبقات جو کہ پہلے مذہبی ٹھیکیداروں کے خوف سے چاہتے ہوئے بھی ایسا نہ کر پاتے تھے اَب اپنے اچھے بُرے کا فیصلہ خود کرنے کی ہمت پانے لگے ہیں۔ والدین اپنی بچیوں کو مفید تعلیم و ہنر کے ذریعےباعزت روزگار کے قابل بنائیں تاکہ زندگی کی دھوپ چھاؤں میں وہ اپنے اور اپنے بچوں کے نوالے کے لیے کسی بھی دوسرے فرد کے ہاتھوں کی طرف نہ دیکھیں۔ ماں باپ کی جائداد میں بچیوں کا حصّہ عموما" ماں باپ کی چشم پوشی سے بھائی ہڑپ لیتے ہیں اِس کی سخت مذمت اور حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور شادی کی شرائط میں ساتھ رہنے یا خُدانخواستہ علیحدگی ہر دو صورتوں میں بچی کی بنیادی ضروریات مثلا" رہائش، نان نفقہ وغیرہ کی باعزت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور حق مہر مبلغ ساڑھے بتیس روپے ٹائپ کی جہالت کو خیر آباد کہا جائے تو ماں باپ کا گھر بھی بچی کا اور سسرال کا گھر بھی اُس کی ملکیت۔ میرا خیال ہے کہ راستے اور طریقہ کار موجود ہیں بات صرف اپنے حق کے لیے ڈٹ جانے کی ہے اُس حق کے لیے جو ہمیشہ کمپرومائز ہو جاتا ہے۔ کیا میں نے ٹھیک کہا ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
صنفِ نازک جذباتی، جسمانی اور معاشی طور پر اپنی مخالف جنس سے کمزور بنائی گئی ہے اور ایسا انسانوں کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ دیگر متنوع جانداروں میں بھی یہ فرق دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔
یوں لگے جیسے کہ " سرسری اس جہاں سے گزرے "
بہت دعائیں
 
نور وجدان

آپ کی مثبت سوچ کو داد دوں گی ۔ آپ کی سوچ کی پرواز بہت اچھا مستقبل ترتیب دے گی ۔ انشاءاللہ۔ خیالی دنیا اور حقیقت کی دنیا میں بہرحال فرق ہے ۔ ارنڈتی رائے کی ایک کتاب میں ایک محاورے پر میرے اپنی کلاس فیلو سے بحث ہوئی ۔ '' عورت کا کوئی گھر نہیں ہوتا ہے '' میرا کہنا تھا صنف نازک کا گھر اس کے فادر و شوہر دونوں کا ہوتا ہے ۔ ہم نے اس ناول میں پھیلی پروجیکشنز پر بحث کو جاری رکھتے ہوئے دلائل دینے شروع کردیے ۔ بالآخر وہ جیت گئی اور میں نے خاموشی اختیار کرلی کہ دلائل نہیں رہے تھے ، جب اس نے مجھے اس کے ناول The god of small thing میں سے کچھ اقتباسات دیے ۔ عورت ماں باپ کے گھر سے نکال دی جاتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ اصل گھر تو شوہر کا ہوگا۔ شوہر جب بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے یہ کہتے ہوئے کہ یہ گھر تو اس کا ہے تب وہ بیٹے کے گھر رہتی ہے ۔ اور پھر اسی کا بیٹا اپنی ماں کو بوجھ سمجھنا شروع کر دیتا ہے ۔ یہ ساری باتیں اس ناول میں موجود تھیں ۔ حقیقت میں ایثار ، قربانی کے نام پر عورت کو خریدا جاتا ہے ۔ اور انا کے نام پر مارا پیٹا جاتا ہے ۔جب ایک عورت کامیاب بزنس مین بن کر گھر چلاتی ہے جبکہ شوہر اپنے مستقبل کے خواب بننتے ناکام ہوجاتا ہے ۔ اپنی ناکامی اور انا کی ڈھال کے طور ہر عورت پر ظلم و ستم کرتا ہے ۔ میں نے جب یہ سب ناول میں پڑھا اس وقت لگا کہ یہ سب جھوٹ ہیں ۔ خواتین مبالغے سے کام لیتی ہیں ۔ مگر میری سوچ پڑھتے ہوئے ادراک نہیں کر پائی کہ لکھاری تو سچ و حقیقت لکھتے ہیں
 
آوازِ دوست

محفلین
یوں لگے جیسے کہ " سرسری اس جہاں سے گزرے "
بہت دعائیں
نایاب جی نزاکت صنفِ نازک کا سب سے لطیف اور طاقتور پہلو بھی ہے جِس کے گھائل بادشاہ بھی گلیوں کی خاک ہو گئے ۔اِس ناقابلِ دفاع قوت سے زیر و زبر ہونے والوں کے قصّے زندگی سے زیادہ طویل ہیں مگر اِس خوابناک تصویر کا دوسرا رُخ بہت دردناک ہے کہ ہمیں ہر چیز کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے تو اِس تباہ کُن طاقت کی قیمت وہ بے چارگی ہے جو تُند ہواؤں کے غالب آنے پر سامنے آتی ہے۔
 
شزہ مغل

محفلین
آنکھ کو وضو کراتی اک خوبصورت تحریر ۔۔
بیٹیاں تو پھول جیسی ہوتی ہیں
مگر یہ پھول بکھر کر فنا نہیں ہوتا
یہ اک شاخ سے بچھڑتی ہیں دوسری شاخ پہ پھول کھلا دیتی ہیں
زندگی کو آگے چلا دیتی ہیں ۔ جان پر کھیل " جنت " کی ملکیت پا لیتی ہیں ۔
اللہ سوہنا سدا سب بیٹیوں کے نصیب میں اپنی رحمتوں بھری بہاروں کا موسم لکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
بہت دعائیں
آمین۔
جزاک اللہ
 
شزہ مغل

محفلین
صنفِ نازک جذباتی، جسمانی اور معاشی طور پر اپنی مخالف جنس سے کمزور بنائی گئی ہے اور ایسا انسانوں کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ دیگر متنوع جانداروں میں بھی یہ فرق دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔ تو والدین بیٹی کی صورت میں ایک کمزور فرد کے مستقبل سے خوفزدہ رہتے ہیں جسے عملی زندگی کے بہت سے اعصاب شکن محاذوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور اُس پر مستزاد ہمارے منافقانہ معاشرتی روّیے ہیں جہاں ایک طرف تو بیٹی کو رحمت قرار دیا جاتا ہے مگر عملی طور پر اُسے اُس کی جائز آزادیوں پر قدغن لگا کر ، حقِ تعلیم سے محروم کر کے یا اِس میں جا بجا مشکلات حائل کر کے ، باعزت روزگار کے مواقع محدود کر کے اور جہیز کے مکروہ بوجھ جیسی دیواروں میں چُن دیا جاتا ہے۔
بالکل درست فرمایا بھیا۔
اصل بدبختی تو یہ ہے کہ والدین ہی دنیاداری کو اپنی اولاد پر ترجیح دیتے ہیں۔
اِس المیے کا ممکنہ حل یہی ہے کہ والدین اپنی بچیوں کو کسی بھی حوالے کمزور نہ رہنے دیں اگر وہ اپنے معاشی حالات کے مطابق ایک ہی بچے کی پرورش ٹھیک سے کر سکتے ہیں تو خود کو کثیرالعیالی کی اذیّت میں مبتلا نہ کریں اور یہ کام ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ آسان ہے کہ اَب وہ طبقات جو کہ پہلے مذہبی ٹھیکیداروں کے خوف سے چاہتے ہوئے بھی ایسا نہ کر پاتے تھے اَب اپنے اچھے بُرے کا فیصلہ خود کرنے کی ہمت پانے لگے ہیں۔ والدین اپنی بچیوں کو مفید تعلیم و ہنر کے ذریعےباعزت روزگار کے قابل بنائیں تاکہ زندگی کی دھوپ چھاؤں میں وہ اپنے اور اپنے بچوں کے نوالے کے لیے کسی بھی دوسرے فرد کے ہاتھوں کی طرف نہ دیکھیں۔ ماں باپ کی جائداد میں بچیوں کا حصّہ عموما" ماں باپ کی چشم پوشی سے بھائی ہڑپ لیتے ہیں اِس کی سخت مذمت اور حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور شادی کی شرائط میں ساتھ رہنے یا خُدانخواستہ علیحدگی ہر دو صورتوں میں بچی کی بنیادی ضروریات مثلا" رہائش، نان نفقہ وغیرہ کی باعزت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور حق مہر مبلغ ساڑھے بتیس روپے ٹائپ کی جہالت کو خیر آباد کہا جائے تو ماں باپ کا گھر بھی بچی کا اور سسرال کا گھر بھی اُس کی ملکیت۔ میرا خیال ہے کہ راستے اور طریقہ کار موجود ہیں بات صرف اپنے حق کے لیے ڈٹ جانے کی ہے اُس حق کے لیے جو ہمیشہ کمپرومائز ہو جاتا ہے۔ کیا میں نے ٹھیک کہا ہے؟
بالکل درست۔
مسئلہ یہ ہے کہ والدین کو کون سمجھائے؟؟؟
اس مسئلے کا حل کیسے نکالا جائے؟؟؟
 
شزہ مغل

محفلین
حققت میں ایثار ، قربانی کے نام پر عورت کو خریدا جاتا ہے ۔ اور انا کے نام پر مارا پیٹا جاتا ہے ۔
میری بات ہو رہی تھی اپنی کزن سے۔ میرا کہنا تھا کہ عورت خود اپنے ساتھ ظلم کرتی ہے کیونکہ ظالم کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہوتا ہے۔ اس کے سوال کا جواب نہ دے پائی۔ اگر عورت بیٹی ہو تو وہ اپنے والدین کے خلاف کیسے ڈٹ جائے؟؟؟؟
 
جاسمن

لائبریرین
فکرِمعاش ایک اٹل اور انمٹ سچائی ہے یہ فکر ہماری زندگی کے ہر پہلو پر اثرانداز ہوتی ہے۔یہ ہمارے انفرادی اور اجتماعی روّیوں کا ناک نقشہ بناتی ہے۔معاش کی جدوجہد ایک عجب ہی دُنیا ہے یہ حشر سے پہلےکا ایک میدانِ حشر ہے جہاں ہر کوئی اپنی بقاء و بہتری کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہےاور ایسے میں دوسروں کو روند کر اُن کے زندہ یا مردہ جسموں پر پاؤں رکھ کر آگے بڑھنےاور اونچا ہونے کی فکر میں مگن ہے۔ یہ بے رحم مسابقت اور جاں گُسل جدوجہد دینا کو ایک آزمائش گاہ بنا دیتی ہے جہاں قدم قدم پر امتحاں ہیں اور کمزور لوگ جہاں مارے جاتے ہیں، کُچلے جاتے ہیں یا بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔ صنفِ نازک جذباتی، جسمانی اور معاشی طور پر اپنی مخالف جنس سے کمزور بنائی گئی ہے اور ایسا انسانوں کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ دیگر متنوع جانداروں میں بھی یہ فرق دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔ تو والدین بیٹی کی صورت میں ایک کمزور فرد کے مستقبل سے خوفزدہ رہتے ہیں جسے عملی زندگی کے بہت سے اعصاب شکن محاذوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور اُس پر مستزاد ہمارے منافقانہ معاشرتی روّیے ہیں جہاں ایک طرف تو بیٹی کو رحمت قرار دیا جاتا ہے مگر عملی طور پر اُسے اُس کی جائز آزادیوں پر قدغن لگا کر ، حقِ تعلیم سے محروم کر کے یا اِس میں جا بجا مشکلات حائل کر کے ، باعزت روزگار کے مواقع محدود کر کے اور جہیز کے مکروہ بوجھ جیسی دیواروں میں چُن دیا جاتا ہے۔
اِس المیے کا ممکنہ حل یہی ہے کہ والدین اپنی بچیوں کو کسی بھی حوالے کمزور نہ رہنے دیں اگر وہ اپنے معاشی حالات کے مطابق ایک ہی بچے کی پرورش ٹھیک سے کر سکتے ہیں تو خود کو کثیرالعیالی کی اذیّت میں مبتلا نہ کریں اور یہ کام ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ آسان ہے کہ اَب وہ طبقات جو کہ پہلے مذہبی ٹھیکیداروں کے خوف سے چاہتے ہوئے بھی ایسا نہ کر پاتے تھے اَب اپنے اچھے بُرے کا فیصلہ خود کرنے کی ہمت پانے لگے ہیں۔ والدین اپنی بچیوں کو مفید تعلیم و ہنر کے ذریعےباعزت روزگار کے قابل بنائیں تاکہ زندگی کی دھوپ چھاؤں میں وہ اپنے اور اپنے بچوں کے نوالے کے لیے کسی بھی دوسرے فرد کے ہاتھوں کی طرف نہ دیکھیں۔ ماں باپ کی جائداد میں بچیوں کا حصّہ عموما" ماں باپ کی چشم پوشی سے بھائی ہڑپ لیتے ہیں اِس کی سخت مذمت اور حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور شادی کی شرائط میں ساتھ رہنے یا خُدانخواستہ علیحدگی ہر دو صورتوں میں بچی کی بنیادی ضروریات مثلا" رہائش، نان نفقہ وغیرہ کی باعزت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور حق مہر مبلغ ساڑھے بتیس روپے ٹائپ کی جہالت کو خیر آباد کہا جائے تو ماں باپ کا گھر بھی بچی کا اور سسرال کا گھر بھی اُس کی ملکیت۔ میرا خیال ہے کہ راستے اور طریقہ کار موجود ہیں بات صرف اپنے حق کے لیے ڈٹ جانے کی ہے اُس حق کے لیے جو ہمیشہ کمپرومائز ہو جاتا ہے۔ کیا میں نے ٹھیک کہا ہے؟

متفق۔متفق۔متفق۔متفق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن کچھ معاملات میں وہ بہت طاقتور بھی ہے۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
مسئلہ یہ ہے کہ والدین کو کون سمجھائے؟؟؟
آج جو والدین کے مقام پر کھڑے ہیں گزرے کل میں وہ بچے تھے ۔ آج کے بچے کل خود والدین کے مقام پر ہوں گے ۔
آج کی روشن سوچ جو والدین کو سمجھانے میں بچوں کو مشکل لگتی ہے ۔ کل خود اس مقام پر پہنچ اس پر عمل کریں گے تاکہ ان کے بچے اس بارے
بات کرنے کو مسلہ نہ بنائیں ۔
اگر عورت بیٹی ہو تو وہ اپنے والدین کے خلاف کیسے ڈٹ جائے؟؟؟؟
آج جو بیٹی ہے کل جب وہ ماں کے مقام پر کھڑی ہو گی ۔ اگر اس مقام پر کھڑے ہوتے اپنی بیٹی کے بارے مکمل آزادی کے ساتھ اس کی مرضی کو مقدم رکھتے اس کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی ۔
تو بیٹی ایثار قربانی کی بلی چڑھنے سے بچ سکے گی ۔
بہت دعائیں
 
جاسمن

لائبریرین
آج جو والدین کے مقام پر کھڑے ہیں گزرے کل میں وہ بچے تھے ۔ آج کے بچے کل خود والدین کے مقام پر ہوں گے ۔
آج کی روشن سوچ جو والدین کو سمجھانے میں بچوں کو مشکل لگتی ہے ۔ کل خود اس مقام پر پہنچ اس پر عمل کریں گے تاکہ ان کے بچے اس بارے
بات کرنے کو مسلہ نہ بنائیں ۔

آج جو بیٹی ہے کل جب وہ ماں کے مقام پر کھڑی ہو گی ۔ اگر اس مقام پر کھڑے ہوتے اپنی بیٹی کے بارے مکمل آزادی کے ساتھ اس کی مرضی کو مقدم رکھتے اس کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی ۔
تو بیٹی ایثار قربانی کی بلی چڑھنے سے بچ سکے گی ۔
بہت دعائیں

آپ کی بات بھی درست ہے لیکن کبھی اِس کے بر عکس بھی ہوتا ہے۔ آج کل تو اکثر یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ بیٹیاں غلط فیصلے کر رہی ہیں اور اُن فیصلوں پہ ڈٹ بھی جاتی ہیں۔
 
Top