سوال گندم اور جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
مولوی کو حلوہ نہ ملنے پر یہ محاورہ وجود میں آیا ۔
گونگا کیا اچھا گویًا بن سکتا ہے ۔؟
 
سارہ خان

محفلین
گویاً تو تب بنے گا جب وہ گویا ہو سکے گا۔۔

علم دولت ہے تو اسے لاکر میں کیوں نہیں رکھا جاتا ؟
 
شمشاد

لائبریرین
ذونی ایک لطیفہ یاد آیا۔

پروفیسر صاحب کلاس میں لیکچر کے دوران عملی تجربہ بھی کر کے دکھا رہے تھے۔ انہوں نے میز پر ایک طرف گندم کے دانے اور ایک طرف ایک چوہیا کو بٹھا رکھا تھا۔ اور درمیان میں ایک بھوکے چوہے کو پکڑا ہوا تھا۔ انہوں نے چوہے کو چھوڑا، چوہا بھاگ کر گندم کے دانوں کی طرف گیا۔ پھر انہوں نے گندم کی بجائے پنیر رکھا تو چوہا پھر ادھر ہی گیا۔ انہوں نے بدل بدل کر کھانے کی چیزیں رکھیں، چوہا ہر دفعہ کھانے کی طرف ہی گیا، تو انہوں نے کہا " ثابت ہوا کہ پیٹ کی بھوک جنس پر غالب آتی ہے۔"

ایک طالبعلم نے کہا " سر ایک دفعہ چوہیا بھی بدل کر دیکھ لیں۔"

س) جہاز کی آواز پر نظریں بے اختیار آسمان کی طرف کیوں اٹھ جاتی ہیں؟
 
زونی

ہاہاہاہا زبردست شمشاد بھائی آپکو ایک تیل کا ڈبہ انعام میں دیا جاتا ھے:grin:

طاہر ھے زمین کی طرف تو نہیں اٹھ سکتیں،

س،چوہا خواب میں کیا دیکھتا ھے میرا پرانا سوال:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
اس سے اچھا تھا ایک لیٹر پیٹرول انعام میں مل جاتا میں چین کی بنی ہوئی 50 سی سی پر 100 کیلومیٹر سفر تو کر لیتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلی کو چھیچھڑے نظر آتے ہیں تو چوہے کو بھی اپنی پسندیدہ غذا ہی نظر آتی ہو گی۔

س) لوہے کو لوہا کاٹتا ہے، لکڑی کو لکڑی کیوں نہیں کاٹتی؟
 
حسن علوی

محفلین
مار پیٹ بھرنے کے لیئے نہین ہوتی، طبیعت صاف کرنے کےلیئے ہوتی ھے

س) کیا اور چیزوں کی طرح طبیعت کی صفائی بھی ضروری ھے؟
 
اگر آدمی کا لاقہ نہ لگا دیا ہوتا تو جواب میں کوا کہتا۔

س: بیوقوف لومڑی اور بے وفا کتا کے نام سے اب تک کوئی کہانی کیوں نہیں دکھی؟
 
شمشاد

لائبریرین
کیونکہ آج تک نہ لومڑی نے بیوقوفی کی اور نہ کتے نے بےوفائی۔

س) پرندے اگر الٹا اڑنا شروع کر دیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top