سوال گندم اور جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
دل کتنی بڑی اکائی ہے کہ اس سے دیکھا، سنا، کہا اور جانے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔

س: کیا دل بھی مزکر مونث ہوتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
جو نئی دلی اور پرانی دلی میں ہے۔

س) اگر تاج محل نہ ہوتا تو تاج مارکہ صابن کا کیا نام ہوتا؟
 

شمشاد

لائبریرین
محل کا تاج ہے۔ ویسے شاہجہان کو پتہ چلا تو بہت ناراض ہو گا۔

س) گائے سوپ کیوں مشہور ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی دور جانے کی کیا ضرورت تھی، یہاں اٹک کے پار چلے جائیں وہ آپ کو بھی مؤنث بلائیں گے۔

س) مذکر یا مؤنث کوئے کی کیا پہچان ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
کوی تو غالباً ہندی میں شاعر کو کہتے ہیں، ہندی میں یا بنگلہ میں۔ خیر اس کو مسنز کوا کہیں گے، اردو میں بیگم کوا، اگر انہوں نے اپنے بچوں کے نام رکھے ہوئے ہیں تو فلاں کی اماں بھی کہہ سکتے ہیں۔

س) اگر انسان بلی کی آنکھیں لگوا لے تو کیا اس کو بھی رات کے اندھیرے میں نظر آئے گا؟
 

الف عین

لائبریرین
اگر سر منڈوایا ہو تو ۔۔۔ ژالہ باری کے بعد
برد باری کی

س: برف باری اور ژالہ باری میں کیا فرق ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں برف ہی نہیں پڑتی تو کیا بتائیں۔

س) چپس آلو کے ہی کیوں بناتے ہیں، کدو کے کیوں نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top