سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
جب چھینک آئے تو سمجھیں کہ کوئی آپ کی برائی کر رہا ہے۔


ہمیں دوسروں کی خوبیاں کم اور خامیاں زیادہ کیوں نظر آتی ہیں؟
 

عمر سیف

محفلین
کیونکہ وہ پیدائشی ہوتا ہے۔ :?

درد کتنے قسم کے ہوتے ہیں؟ کوئی سے تین بتائیں تھوڑی وضاحت کے ساتھ۔
 

ماوراء

محفلین
ضبط نے کہا:
درد کتنے قسم کے ہوتے ہیں؟ کوئی سے تین بتائیں تھوڑی وضاحت کے ساتھ۔



یہ تو کوئی دردِ آشنا ہی بتا سکتا ہے۔ بہرحال درد کی کئی قسمیں ہوتی ہیں۔ کچھ بتانے کی کوشش کرتی ہوں

ایک تو ہوتا ہے “دردِ سر“ جو اس قسم کے سوالات پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔

دوسرا ہوتا ہے “دردِ دل“ یہ درد ایسے سوالات پوچھنے والوں کو ہوتا ہے۔


اور تیسرے درد کے بارے میں کوئی دردمند ہی آ کر کچھ کہہ سکتا ہے؟؟؟
 

ظفر احمد

محفلین
درد مند تو درمندانہ اپیل ہی کر سکتا ہے کہ مھنگائی پر کنٹرول کیا جائے۔

آنسو ایک ایسا پانی ہے جو خوشی میں بھی نکلتا ہے اور غم میں بھی۔ ایسا کیوں ہے؟
 

نوید ملک

محفلین
کیونکہ ابھی اس پانی کا کنٹرول لوکل گورنمنٹ کو نہیں دیا گیا :)

یہ سردیوں میں لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے ؟
 

عمر سیف

محفلین
کس کی؟ پانی، بجلی یا گیس‌؟ :D

اگر سردی اتنی ہو کہ پائپ میں پانی برف بن جائے اور گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ ہو تو کیا کرنا چاہیے ؟
 

نوید ملک

محفلین
گرمیوں کا انتظار

پچھلے ادھورے سوال کو ہی آگے بڑھا دیتے ہیں
وطنِ عزیز میں موسمِ سرما میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے ؟
 

ظفر احمد

محفلین
پیار و محبت کا کھیل


ایک خبر کوئٹہ میں پانی کی لائن میں گیس آ رہا ہے۔
اگر ایک ہی لائن میں پانی، بجلی اور گیس بھی آجائے تو کیا ہو؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top