سیاسی منظر نامہ

فرقان احمد

محفلین
اگر ایک جماعت بائیکاٹ کرے تو ضرور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
لیکن اگر دو ہیوی ویٹ جماعتیں بائیکاٹ کر دیں تو اگلی آنے والی حکومت کی کریڈیبلٹی کافی کمزور ہو جائے گی۔
ایک بھی بڑی پارٹی الیکشن کا بائیکاٹ کر دے تو اگلی حکومت عدم استحکام کا شکار رہے گی۔ یہ بات تو کافی حد تک طے شدہ ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ اور مارشل لاء کے لیے بھی زمین ہموار نہیں ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ سول اور ملٹری قیادتوں کے مابین اختلافات کم سے کم ہوں۔ اس کی ایک صورت یہ ہے کہ اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی نہ ہو۔ تاہم، اگر پنجاب نون لیگ کے ہاتھ رہا تو مرکزی حکومت کے لیے کافی حدتک مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ ہماری چھٹی حس کہتی ہے کہ میاں صاحب آ گئے تو شاید الیکشن تک جیل کی صعوبت برداشت کر لیں۔ الیکشن میں اپنا شیئر وصول کرنے کے بعد صدر ممنون حسین کے ذریعے سزا معاف کروا کر شاید وہ ایک بار پھر بیرون ملک روانہ ہو جائیں۔ یعنی اس وقت سیاسی قیادتوں کے پاس بھی بہت سے آپشن ہیں۔ دیکھیے، کیا صورت حال سامنے آتی ہے۔ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔تاہم، اتنی سی بات ضرور ہے کہ اس وقت جو کچھ ہنگامہ بپا ہے، وہ زیادہ تر عام انتخابات کے نتیجے میں ملنے والے اقتدار کے ممکنہ کیک میں سے بڑا حصہ لینے کے لیے ہے۔
 
یاز

محفلین
میری ناقص رائے یہ ہے کہ اگر اس وقت کسی کو فقط نواز شریف سے خار ہے، تو اس کا پتا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے صاف کرنے کی ایک سادہ سی سبیل ہے۔
وہ یہ کہ شہباز شریف کو کسی بھی طور جتوا کر وزیرِ اعظم بنوا دیا جائے۔ اس سے نواز شریف اور مریم وغیرہ ہمیشہ کے لئے گیم سے آؤٹ ہو جائیں گے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
جیپ کے نشان کی بھی سمجھ نہیں آئی۔
یا تو کوئی بہت ہی سادہ بندہ تھا یا پھر بہت ہی اوور کانفیڈنس کا شکار۔
جیپ کے نشان کے باوجود سبھی امیدوار آزاد امیدوار ہی ہیں اور رہیں گے۔ ایسے میں ان کو مختلف قسم کے انتخابی نشانات بھی مل جاتے تو اس سے زیادہ فرق نہ پڑتا۔
جیپ کے نشان نے گیم کو زیادہ اوپن یا عیاں کر دیا ہے، جس کی زیادہ ضرورت نہ تھی۔ ماسوائے اس کے کہ کھلم کھلا دھونس یا دھمکی کا تاثر دیا جائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

اور کوئی اس کے لیے تیار ہو نہ ہو، شہباز و حمزہ گھی شکر لے کر آپ کو تلاش کر رہے ہونگے! :)
 
میرے دور نزدیک کے چاچو بھی جیپ پر کھڑے ہیں-
مطلب فئیر میں مبارکبادی پوسٹر چھپوا لواں؟

جیپ کے نشان کی بھی سمجھ نہیں آئی۔
یا تو کوئی بہت ہی سادہ بندہ تھا یا پھر بہت ہی اوور کانفیڈنس کا شکار۔
جیپ کے نشان کے باوجود سبھی امیدوار آزاد امیدوار ہی ہیں اور رہیں گے۔ ایسے میں ان کو مختلف قسم کے انتخابی نشانات بھی مل جاتے تو اس سے زیادہ فرق نہ پڑتا۔
جیپ کے نشان نے گیم کو زیادہ اوپن یا عیاں کر دیا ہے، جس کی زیادہ ضرورت نہ تھی۔ ماسوائے اس کے کہ کھلم کھلا دھونس یا دھمکی کا تاثر دیا جائے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے پیمرا آفس کے سامنے کیے جانے والا احتجاج کے بعد پیمرا نے مذاکرات میں یہ باور کروایا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی کوریج دینے کا حکم صادر کیا جائے گا اور بالخصوص تحریک لبیک پاکستان کے بارے میں جو سقم ہے اسے دور جائے گا۔
 
یاز

محفلین
کافی عجیب منظرنامہ بننے جا رہا ہے۔
اگر کوئی واضح تبدیلی نہ آ گئی ہو تو میرے تجزیے کے مطابق زرداری یا پی پی پی کا ووٹ بنک محفوظ ترین ہے اور اس کو کوئی خاص خدشہ لاحق نہیں ہے۔ ایسے میں اسٹیبلشمنٹ کا ان سے پنگا کافی مضرِ صحت اثرات سامنے لا سکتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
36923531_10156714520699090_1326527574519578624_o.jpg
 
ضیاء حیدری

محفلین
معذرت کے ساتھ آپ کی معلومات آپریشن کے حوالے سے درست نہیں ہیں
آپریشن ہر حال میں کیا جاسکتا ہے اور کیا جاتا ہے. دل بند ہونے کے باوجود کیا جاسکتا ہے اور کیا جاتا ہے. لائف سپورٹ پر تو اور بھی آسان ہوجاتا ہے
بس کسی بیمار کی بیماری چاہے وہ بہانے ہی کیوں نہ ہو اسکا مذاق نہ بنایا جائے. یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے
اگر اس کی جگہ پنکی پیرنی مر رہی ہوتی تو بھی کیا ایسا ہی کہتے
سیاست میں بھی حدود کو نہیں پھلانگنا چاہیے
ہماری روایت میں عورت اور بیماری کا کھیل نہیں ہے
اگر آپ نے ایک ڈرامہ نہیں دیکھا تو اب دیکھ لیں. اس کا نام ہے بے شرم. آپ کو اس سے بہت سیکھنے کو ملے گا

سب سے بڑی بے شرمی کی بات یہ کہ کلژوم نواز کی بیماری کا ڈھونگ رچایا جارہا ہے، پر اسراریت کا یہ عالم ہے کہ کسی کو عیادت کرنے تک کی اجازت نہیں ہے، جب اتنی پردہداری ہوتو پھر دال میں کالا ہوتا ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
سب سے بڑی بے شرمی کی بات یہ کہ کلژوم نواز کی بیماری کا ڈھونگ رچایا جارہا ہے، پر اسراریت کا یہ عالم ہے کہ کسی کو عیادت کرنے تک کی اجازت نہیں ہے، جب اتنی پردہداری ہوتو پھر دال میں کالا ہوتا ہے۔
سلام
مجھے کلثوم صاحبہ کی بیماری کا علم ہے مگر میں اپنی پیشہ وارانہ ذمے داری کے باعث کسی کو بتا نہیں سکتا
ہر پروفیشنل کو ایسا ہی ہونا چاہیے
دال میں کالا آپ کے دل و دماغ میں لگتا ہے
 
ضیاء حیدری

محفلین
نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب نے 4 ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، 2 ٹیمیں اسلام آباد اور 2 لاہور میں تعینات کی جاسکتی ہیں۔
ن لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیموں کو پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی، ہر ٹیم میں 6 سے 7 اہلکار شامل ہوں گے
 
سب سے بڑی بے شرمی کی بات یہ کہ کلژوم نواز کی بیماری کا ڈھونگ رچایا جارہا ہے، پر اسراریت کا یہ عالم ہے کہ کسی کو عیادت کرنے تک کی اجازت نہیں ہے، جب اتنی پردہداری ہوتو پھر دال میں کالا ہوتا ہے۔
کلثوم نواز کی بیماری سے قطع نظر
اس بات کا جواب دیں کہ
اگر کسی کے گھر کی کوئی خاتون خدانخواستہ ایڈمٹ ہو، تو کیا ہر ایرے غیرے مرد کو اس کے کمرے میں آنے کی اجازت ہونی چاہیے؟
 
ضیاء حیدری

محفلین
کلثوم نواز کی بیماری سے قطع نظر
اس بات کا جواب دیں کہ
اگر کسی کے گھر کی کوئی خاتون خدانخواستہ ایڈمٹ ہو، تو کیا ہر ایرے غیرے مرد کو اس کے کمرے میں آنے کی اجازت ہونی چاہیے؟

تشویش کی بات ہے کہ ڈاکٹر ان کا صحیح سے علاج نہیں کررہے ہیں، ان کو وینٹیلیٹر پر ڈالا ہوا ہے، اور اس بیماری کا بہانہ بنا کر ایک قومی مجرم اپنے آپ کو بچا رہا ہے، ایسے حقیقت عیاں ہونی چاہئے،
 
تشویش کی بات ہے کہ ڈاکٹر ان کا صحیح سے علاج نہیں کررہے ہیں، ان کو وینٹیلیٹر پر ڈالا ہوا ہے، اور اس بیماری کا بہانہ بنا کر ایک قومی مجرم اپنے آپ کو بچا رہا ہے، ایسے حقیقت عیاں ہونی چاہئے،
یہ میری بات کا جواب نہیں۔
 
Top