سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
کچھ غلط تو نہیں لکھ دیا، قبلہ!

دراصل لڑی تو سیاسی چٹکلوں اور لطائف کی ہے اور آپ کا تجزیہ سنجیدہ ہے۔

اور چونکہ آپ نے کوئی اقتباس بھی نہیں لیا کہ جس سے یہ گمان ہو کہ آپ کسی کو جواب دے رہے ہوں سو مجھے خیال آیا کہ شاید یہ سنجیدہ تبصرہ اس لڑی میں غلطی سے پوسٹ ہو گیا۔
 
فرقان احمد

محفلین

معذرت قبول فرمائیے۔ اقتباس لیا تو تھا، تاہم، اِدھر اُدھر ہو گیا۔ اسی مراسلے کو مصالحے دار بنانا پڑے گا۔
 
یاز

محفلین
آج کی تاریخ تک تو یہی معلوم پڑتا ہے کہ تحریکِ انصاف کی مقبولیت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ مسلم لیگ نون کی مقبولیت میں زیادہ کمی نہیں آئی ہے۔ تاہم، ریاستی اداروں نے مسلم لیگ نون سے منہ موڑ رکھا ہے جس کے باعث مسلم لیگ نون اور تحریکِ انصاف کی نشستیں برابر بھی ہو سکتی ہیں (ممکن ہے دس پندرہ نشستیں نون لیگ کی زیادہ ہی ہوں)۔ عام انتخابات کے بعد، پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کی حکومت بننے کے قوی امکانات موجود ہیں تاہم یہ ہنگ پارلیمنٹ مضبوط اپوزیشن کے سامنے کافی بے بس ثابت ہو سکتی ہے۔ تحریکِ انصاف میں شامل ہونے والے پیپلزپارٹی کے بیشتر اراکین، عام انتخابات کے بعد، ان دونوں جماعتوں کے اتحاد کے لیے کوشاں ہو سکتے ہیں یا پُل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی اور پی پی پی کی کولیشن حکومت بنانے کے لئے کافی اخلاقی ہمت درکار ہو گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پی ٹی آئی اور پی پی پی کی کولیشن حکومت بنانے کے لئے کافی اخلاقی ہمت درکار ہو گی۔

الیکشن تک "اخلاق" یا اس کے ہم معنی الفاظ یا ایسے الفاظ جن سے کسی بھی طرح اس قسم کے معنی کی تعبیر کی جاسکیں معطل رہیں گے۔

تبصرہ نگار احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ :)
 
ساڈے لیق کجھ ہور! :)

32074086_1790440617683998_689011293713072128_n.jpg

جاہ و منصب کی چاہ انسان سے کیا کیا کرواتی ہے۔ :sad:

پیرزادہ سید عمران احمد شاہ صاحب ایک نہایت منکسر المزاج شخصیت ہیں۔ وہ ہر خاص و عام سے ایسی ہی انکساری اور عاجزی سے ملتے ہیں۔

17190676_776568022519910_8710935063753582606_n.jpg
32130707_174149249957765_3718126361781469184_n.jpg
32191691_174149099957780_1048358696129658880_n_1.jpg

32266909_1804526696235510_5519067034450657280_n_1.jpg
 
یاز

محفلین
الیکشن تک "اخلاق" یا اس کے ہم معنی الفاظ یا ایسے الفاظ جن سے کسی بھی طرح اس قسم کے معنی کی تعبیر کی جاسکیں معطل رہیں گے۔

تبصرہ نگار احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ :)
چنگا یاد کرایا جے۔
خاکسار نے سجدہء سہو ادا کیا اور چناؤ کی تکمیل تک لفظ اخلاق کے استعمال سے احتراز کا قصد کیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پیرزادہ سید عمران احمد شاہ صاحب ایک نہایت منکسر المزاج شخصیت ہیں۔ وہ ہر خاص و عام سے ایسی ہی انکساری اور عاجزی سے ملتے ہیں۔

17190676_776568022519910_8710935063753582606_n.jpg
32130707_174149249957765_3718126361781469184_n.jpg
32191691_174149099957780_1048358696129658880_n_1.jpg

32266909_1804526696235510_5519067034450657280_n_1.jpg

حاکموں اور اشرافیہ کے حضور اس قسم کی عاجزی اور انکساری ہرگز لائقِ تحسین نہیں ہے۔ بلکہ قابل مذمت ہے۔

فقیری غریبوں سے انکساری برتنا سکھاتی ہے لیکن حکمرانوں کے حضور جھکنا فقیری کے شایانِ شان نہیں ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پیرزادہ سید عمران احمد شاہ صاحب ایک نہایت منکسر المزاج شخصیت ہیں۔ وہ ہر خاص و عام سے ایسی ہی انکساری اور عاجزی سے ملتے ہیں۔

17190676_776568022519910_8710935063753582606_n.jpg
32130707_174149249957765_3718126361781469184_n.jpg
32191691_174149099957780_1048358696129658880_n_1.jpg

32266909_1804526696235510_5519067034450657280_n_1.jpg
بڑی اچھی بات ہے چوہدری صاحب، شاہ صاحب مجھے بھی منکسر المزاج شخص نظر آ رہے تھے اس لیے میں نے ان کا ذکر بھی نہیں کیا تھا بلکہ ان کا ذکر تھا جو سینے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں کہ "ہور کجھ ساڈے لیق" :)
 
شاہد شاہ

محفلین
اللہ کا شکر ہے میں ان شاہوں جیسا نہیں ہوں

ہمارے محلے میں ایک سید شاہ صاحب تھے، پورا محلہ ان کی "شاہی" کی گواہی دیتا تھا کہ انتہائی پکے اور سچے شاہ ہیں کیونکہ وہ سارے ان کے "شاہ" بننے کے چشم دید گواہ تھے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top