سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین

آج صبح جب سڑک پر پرویز مشرف کے جلسے کا اشتہار دیکھا تو اُس پر اُن کا نام "سید پرویز مشرف" تھا۔ کچھ حیرت ہوئی کہ یہ نام کو کیا ہوا۔

پھر خیال آیا کہ 'جنرل' ہٹا یا ہوگا تو خلاسا پیدا ہو گیا ہوگا۔ سو اس خلا کو عوامی ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پورا کر دیا گیا ہوگا۔ :) :)
 
FB_IMG_1526033346773.jpg

گل ای مک گئی
 

یاز

محفلین

آج صبح جب سڑک پر پرویز مشرف کے جلسے کا اشتہار دیکھا تو اُس پر اُن کا نام "سید پرویز مشرف" تھا۔ کچھ حیرت ہوئی کہ یہ نام کو کیا ہوا۔

پھر خیال آیا کہ 'جنرل' ہٹا یا ہوگا تو خلاسا پیدا ہو گیا ہوگا۔ سو اس خلا کو عوامی ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پورا کر دیا گیا ہوگا۔ :) :)
شیخ رشید تو ان کو پہلے بھی سید پرویز مشرف کہتے پائے گئے ہیں۔
ویسے تین چار سال قبل بھی جنرل صاحب واپس لوٹے تھے۔ سوشل میڈیا (کے جعلی اکاؤنٹس) کی فالوورشپ سے اندازہ تھا کہ عظیم استقبال ہو گا۔ فلائٹ کچھ لیٹ ہوئی تو جو سو پچاس بندے تھے، انہوں نے بھی کہا کہ ہمیں اتنے گھنٹوں کے لئے لائے تھے۔ مزید انتظار کروانا ہے تو مزید پیسے دو۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
شیخ رشید تو ان کو پہلے بھی سید پرویز مشرف کہتے پائے گئے ہیں۔
ویسے تین چار سال قبل بھی جنرل صاحب واپس لوٹے تھے۔ سوشل میڈیا (کے جعلی اکاؤنٹس والی) کی فالوورشپ سے اندازہ تھا کہ عظیم استقبال ہو گا۔ فلائٹ کچھ لیٹ ہوئی تو جو سو پچاس بندے تھے، انہوں نے بھی کہا کہ ہمیں اتنے گھنٹوں کے لئے لائے تھے۔ مزید انتظار کروانا تو تو مزید پیسے دو۔

پرانی بات ہے، ورنہ کہتے کہ اپنا استقبال خود کرو ، وغیرہ وغیرہ ۔ :)
 

شاہد شاہ

محفلین
محمداحمد جب تک یہ قوم سیدوں، شاہوں، رانوں، چوہدریوں، خانوں وغیرہ کی غلامی سے نہیں نکلتی، اسکا کوئی مستقبل نہیں۔ شخصیت پرستی اس ملک کو کھا گئی، غلام بنا گئی
 
حاکموں اور اشرافیہ کے حضور اس قسم کی عاجزی اور انکساری ہرگز لائقِ تحسین نہیں ہے۔ بلکہ قابل مذمت ہے۔

فقیری غریبوں سے انکساری برتنا سکھاتی ہے لیکن حکمرانوں کے حضور جھکنا فقیری کے شایانِ شان نہیں ہے۔
یہ آپ کا پیمانہ ہے اور ہو سکتا ہے کچھ اور احباب کا بھی ہو لیکن ضروری نہیں کہ ہر شخص آپ کے پیمانے کو ہی مکمل درست جانے اور جو اس پر پورا نا اترے وہ قابل مذمت ٹھہر جائے۔
 
بڑی اچھی بات ہے چوہدری صاحب، شاہ صاحب مجھے بھی منکسر المزاج شخص نظر آ رہے تھے اس لیے میں نے ان کا ذکر بھی نہیں کیا تھا بلکہ ان کا ذکر تھا جو سینے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں کہ "ہور کجھ ساڈے لیق" :)
وضاحت کا شکریہ۔ وہ دنیاوی جاہ و جلال سمیٹنے کی خوائش رکھنے والا ایک سیاستدان ہے، اونھوں جچدا وی اے۔
 
وقت ختم ہوا۔ آپ نے ٹھیک ایک برس قبل اِس لڑی کا 'اجراء' کیا تھا۔
(y)
آپ نے پہلے مراسلے میں وقت کا تعین نہیں کیا تھا اور یقین جانیے کہ میں نے ابھی اس بارے میں سوچنا شروع ہی کیا تھا کہ آپ کا یہ مراسلہ آ گیا۔

کیوں نا پھر لڑی کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے ہادیہ کو آواز دیجائے۔ :)
 
واہ!

بہت مبارک ہو عبدالقیوم چوہدری صاحب کو۔ آپ کی لڑی تو ہر دلعزیز لڑی بن گئی ہے۔ :)
اس لڑی کو شروع کرنے کا مقصد سیاسی درفطنیوں کو باقی محفلی لڑیوں سے دور رکھنا تھا اور یہ اس میں کافی کامیاب رہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top