محمد وارث
لائبریرین
بس یہیں تھوڑا سا اختلاف ہے آپ سے چوہدری صاحب، آپ جسے صبح صادق سمجھ رہے ہیں ہم اسے رات کا ہی ایک حصہ گردانتے ہیں۔ ایک دو پانچ دس پندرہ بیس سال بعد جب آلِ نواز شریف کی بھی فیکٹری مالکان سے صلح ہو جائے گی تو وہ بھی یونین لیڈر کا رول چھوڑ کر پھر سے بابو، منشی وغیرہ بن جائیں گے!ابتدا ہو گئی ہے اور انشااللہ یہ دن ہماری زندگیوں میں ہی آئے گا۔
بدقسمتی سے ہمارے رہنما 70 سالوں سے سب کچھ جاننے کے باجود بھی صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ کی عملی تفسیر بنے بیٹھے رہے، کبھی مارشل لا کا ڈر، کبھی قومی یکجہتی اورکبھی اداروں کے مابین مفاہمت کا بہانہ۔ لیکن اب تاریخ کی درست سمت کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے۔