سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہمارا ایل جی کا فریج خراب ہو گیا ہے۔
کسی نے مشورہ دیا کہ پیل کا فریج اچھا ہوتا ہے، وہ لے لو۔ اور پیل کا مالک بھی اچھا بندہ ہے۔
میں نے خراب فریج پر ایل جی کی جگہ پیل کا سٹیکر لگا دیا ہے، اب امید ہے کہ فریج اچھا ہو جائے گا۔
 

عثمان

محفلین
عمران خان کی اس صاف گوئی پر داد ہے۔ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی کوئی خاص سیاسی فکر، فلسفہ اور پہچان نہیں ہے۔ بس ایک نئے شخص کی باری دیکھ کر لوگ اس کے ساتھ شریک ہیں۔
 
اس طرح تو کراچی کے عوام بھی آواز لگائیں گے کہ حال میں بننے والی ( پاکستانی جھنڈے والی) ایک پارٹی کو ٹینک کا نشان الاٹ کیا جائے!!!

اگر یہ سوچنے والے درست ہوتے تو جی ڈی اے کا اتحاد پی ایس پی کے ساتھ کرایا جاتا نا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ
 

محمد وارث

لائبریرین
انتخابات اور مون سون سے پہلے لاہور میں شدید بارشیں ہمارے خلاف سازش اور پری پول رگنگ ہے۔ ترجمان نون (پیرس) لیگ! :)
 

عباس اعوان

محفلین
اور جب پسینہ زیادہ آتا ہے تو کارکنان گرمی میں خراب ہو جاتے ہیں۔
giphy.gif
 

عباس اعوان

محفلین
تین روز قبل ملتان سے ایک ن لیگی ٹکٹ ہولڈر کے گودام پر چھاپہ مارا گیا اور اسے مار پیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ٹکٹ واپس کرے۔ شنید تھی کہ ایسا مشفقانہ برتاؤ ’ریاست‘ کی طرف سے ہوا ہو گا لیکن آج پتا لگا کہ ایسا محکمہ زراعت والوں نے کیا ہے۔ :)
سوچی پیاں آں کہ محکمہ زراعت کو کیا دلچسپی ہوسکتی ہے کسی نامزد امیدوار سے پارٹی ٹکٹ واپس کروانے میں ؟؟ :thinking:
شاید محکمہ زراعت بھی اب ’ریاست‘ بن گیا ہے۔
جی آ، خفیہ والے یہ کام سر عام کرتے پھر رہے ہیں۔
نونی امیدوار کی تردید آپ نے دیکھ لی ہو گی۔
اتنا مان لیا آپ نے کہ وہ محکمہ زراعت والے تھے، ٹکٹ والی پھلجڑی پر ابھی تک کیوں یقین ہے ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top