سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جاسم پائن کہیڑی بین سنائی جارئے جے-
سادہ سی بات ہے کہ کپتان اور اسکی پی آر ٹیم نے اپنا ٹارگٹ بخوبی پورا کر لیا ہے- ہر دوسرے بندے آج کہہ رہا واہ کپتان کیا بات ہے؟ کمال کر دیا فرانس کے صدر کا فون نہیں سُنا؟ وغیرہ وغیرہ
یوں کپتان کے سخت لونڈے کا تاثر پورا ہو گیا ہے- اور اگلے 5 سال بھی یہی تاثر برقرار رکھنا اولین ترجیح رہے گی- باقی سب بعد جو ہے جیسا ہے ٹھیک ہے -
اللہ اللہ خیر صلی وغیرہ !!

نہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کوریکوسٹ آئی تھی کہ فرانسیسی صدر وزیر اعظم پاکستان سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ وقت دیا جائے۔ وقت لینے کیلئے سیکرٹری امور خارجہ بار بار میٹنگ میں ڈسٹرب کرتے رہے۔ میٹنگ کے بعد طے ہوا کہ فرانسیسی صدر سے بات چیت پیر کو ہوگی۔ اس خبر کا بعض صحافیوں نے بتنگڑ بنایا۔
 

نسیم زہرہ

محفلین
جاسم محمد صاب اپنی ٹیم کے ذریعے اہل اقتدار کو مشورہ دیں کہ جب تک یہ چیف جسٹس ہیں عدالت سے دور رہیں- کرنا تو انہوں نے کچھ البتہ سستی جگتوں سے سارے امیج کی خاک اڑا دیں گے-

مجھے تھپڑ مارکر دکھائیں، چیف جسٹس کی عمران شاہ کی سخت سرزنش

عمران علی شاہ تشدد ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس اور عمران علی شاہ کے درمیان مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ آپ نے کیا سوچ کرشہری کوتھپٹر مارا،کوئی جانور کو بھی اس طرح نہیں مارتا۔چیف جسٹس نے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی سخت سرزنش کی اور کہاکہ یہ ناقابل معافی جرم ہے، نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس نےسخت لہجےمیں عمران علی شاہ کوکہاکہ میں باہر آتا ہوں، مجھے مار کر دکھائیں۔ انھوں نے ریمارکس دئیے کہ عمران شاہ عوامی نمائندےہیں،اس طرح تشددکریںگے۔



عمران علی شاہ نے اظہار ندامت کرتےہوئے کہاکہ سوری سر، میں شرمندہ ہوں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ کیاسوری؟میں نےبچپن میں ملازم کوبیلٹ سےماراتھا۔میرےوالدنےبھی مجھےسبق سکھانےکیلئے2بارماراتھا۔عزت کاکوئی معاوضہ نہیں ہوتا۔چیف جسٹس کاکہناتھاکہ آپ کو بھی سر عام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔ چیف جسٹس نے داؤد چوہان سے پوچھا کہ آپ معاوضہ لےکربیٹھ گئے،معاف کیوں کیا؟ اس پر داؤد چوہان نے کہاکہ یہ میرےگھرپرچل کرنامزدگورنرکے ساتھ آئے تھے، اس

مجھے نہیں معلوم کہ آخرِ کار فیصلہ کیا صادر ہوا، لیکن ایک بات کہنا چاہوں گی کہ اگر معاوضہ لے کر کسی کو معاف کردیا جائے یا یہ کہہ کر کسی کو معاف کردیا جائے کہ وہ میرے دروازے پر چل کر آگیا تھا اس لیئے معاف کردیا یہ اس فرد کا انفرادی فعل ہے
عدل کا تقاضہ ہے کہ اگر ظالم صاحب اقدار و اختیار ہے تو اسے سزا لازم ہے کہ کل کو کوئی بھی صاحبِ حیثیت کسی کو بھی سرِ عام زدوکوب کرکے معاوضہ دے کر اور اس کے گھر جاکر معافی مانگ کر اس کیس کو حوالہ بنا کر جو مرضی کرتا پھرے گا
تبدیلی لانی ہے تو کیا حکومتی پارٹی کیا مخالف سب کو بھٹی میں جھلسنا ہوگا ورنہ تبدیلی نہیں آئے گی
 

نسیم زہرہ

محفلین
قانون میں تبدیلی کر کے سزائیں کچھ اس طرح ترتیب دی جائیں۔
گھوری ڈالنے کی سزا: 50 ہزار روپے ڈیم فنڈ
بدمعاشی دکھانے کی سزا: 1 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
ایک گالی دینے کی سزا: 10 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
ایک تھپڑ مارنے کی سزا: 30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
چوری کی سزا: 50 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
ڈاکے کی سزا: 80 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
کرپشن کی سزا: 1 کروڑ روپے ڈیم فنڈ
اغوا کرنے کی سزا: 2 کروڑ روپے ڈیم فنڈ
قتل کی سزا: 5 کروڑ روپے ڈیم فنڈ
بغاوت کی سزا: 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ
وغیرہ وغیرہ

یہ سادہ سی سادگی ہے یا پلینڈ سادگی؟
 
متفق و پسندیدہ و زبردست وغیرہ
تاہم حامیانِ تبدیلی فی الوقت یہ دلیل لیکر بیٹھیں کہ دیکھیں صاحب ماڈل ٹاؤن واقعہ پر کچھ ہوا؟ فلاں پر کچھ ہوا؟ فلاں پر کچھ ہوا؟ وغیرہ وغیرہ

مجھے نہیں معلوم کہ آخرِ کار فیصلہ کیا صادر ہوا، لیکن ایک بات کہنا چاہوں گی کہ اگر معاوضہ لے کر کسی کو معاف کردیا جائے یا یہ کہہ کر کسی کو معاف کردیا جائے کہ وہ میرے دروازے پر چل کر آگیا تھا اس لیئے معاف کردیا یہ اس فرد کا انفرادی فعل ہے
عدل کا تقاضہ ہے کہ اگر ظالم صاحب اقدار و اختیار ہے تو اسے سزا لازم ہے کہ کل کو کوئی بھی صاحبِ حیثیت کسی کو بھی سرِ عام زدوکوب کرکے معاوضہ دے کر اور اس کے گھر جاکر معافی مانگ کر اس کیس کو حوالہ بنا کر جو مرضی کرتا پھرے گا
تبدیلی لانی ہے تو کیا حکومتی پارٹی کیا مخالف سب کو بھٹی میں جھلسنا ہوگا ورنہ تبدیلی نہیں آئے گی
 
‏تمام دوستوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ فون بند کر دیں فرانس کے صدر کو یو فون والوں نے فری منٹ دئیے ہوئے ہیں کسی کو بھی منہ اٹھا کر فون کر دیتا ہے -
 

زیک

مسافر

الحمدللہ ہر بات پر ٹویٹ دستیاب ہے-

IMG_20180901_230932.jpg
 

زیک

مسافر
فیسبک پر کچھ مسلم لیگی دوست پوسٹ کرتے ہیں کہ عمران کو خلائی مخلوق نے جتایا اور چند منٹ بعد کہ ان کو آئی ایس آئی سے بہت محبت ہے۔

کہیں وہ اصلی خلائی مخلوق تو نہیں سمجھ رہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
فیسبک پر کچھ مسلم لیگی دوست پوسٹ کرتے ہیں کہ عمران کو خلائی مخلوق نے جتایا اور چند منٹ بعد کہ ان کو آئی ایس آئی سے بہت محبت ہے۔
مبارک ہوPTI حکومت نے لیگیوں کو بھی حساب کتاب کرنے پر لگا دیا ورنہ یہ سارا دن شیر آیا شیر آیا کرتے تھے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بالآخر عامر لیاقت کے "مان جانے" کی وجہ سامنے آ گئی۔
عامر لیاقت کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔
وہ اسی طرح دو ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔
بلیک میلنگ اور شورشرابا
خوشامد اور وہ بھی قدموں میں بیٹھنے والی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top