سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
لیکن کب اور کیوں؟ سرکاری یا غیر سرکاری؟


فرحت کیانی زیادہ بہتر بتا سکیں شاید۔
میں اگر غلطی پر نہیں تو اسی سال۔

سچ کہہ رہی ہوں شگفتہ، مجھ سے تو کسی نے اجازت لی ہی نہیں۔ :oops:
ویسے میرا مشاہدہ ہے کہ اس وقت فوج میں بھی 'تبدیلی' کلچر اس قدر اِن ہو چکا ہے کہ ہر چیز بدلی جا رہی ہے۔ پرانے کپڑوں پر نئی استری پھیری جا رہی ہے۔ پہیہ دوبارہ ایجاد کیا جا رہا ہے۔ کہیں نام چھوٹے کیے جا رہے ہیں اور کہیں ان میں اضافہ۔ تو عین ممکن ہے یہ اسی ڈرائیو کا حصہ ہو۔
ویسے تو دفاع کی بات کی جائے تو اب ہم برسہا برس ہر روز دفاعی پوزیشن میں ہیں۔ شہدا کی تعداد دیکھیں تو اب تو گن گن کر تھک جاتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
نئے پاکستان کی عمر صرف 3 دن پر محیط ہے۔نئی حکومت بانیان پاکستان جناح و اقبال کے نظریہ پر ایک اصولی فیصلہ کرتی ہے۔ پاکستانیوں کی اکثریت اس کی مخالفت۔ نتیجتاً پرانا پاکستان واپس آجاتا ہے۔ یعنی نیا پاکستان حکومتیں بدلنے سے نہیں بنے گا۔ پاکستانیوں کو خود کو بدلنا ہوگا۔
 
آخری تدوین:
شنید ہے کہ ابراھم ڈی ویلئیرز پی ایس ایل 2019 میں ملتان سلطانز کا حصہ بنیں گے-
آخری خبریں آنے تک وہ ایسا پسماندہ علاقے کا احساسِ محرومی دور کرنے کے لئے کریں گے-
 
ایک روپیہ بھی نہیں جب تک پاکستان شدت پسندی کی گرفت میں ہے

آخری خبریں آنے تک آپ پاکستانی کب تھے؟

اصل لطیفہ یہ تھا کہ حکومت چندہ اکٹھے کر کے ڈیم بنا رہی ہے۔ اقتصادی مشاورتی کونسل گئی بھاڑ میں۔ :p

جیسے آپکو پہلے نہیں پتا کہ ڈیم فنڈ سے بن رہا ہے-
 

جاسم محمد

محفلین
جیسے آپکو پہلے نہیں پتا کہ ڈیم فنڈ سے بن رہا ہے-
آخری خبریں آنے تک چیف جسٹس صاحب نے ڈیم بنانے کی ذمہ داری حکومت کو سونپ دی تھی۔ ڈیم فنڈنگ کا کام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جج صاحب ماہر اقتصادیات و معاشیات نہیں ہیں۔ حکومت نے ماہرین اقتصادیات کو بھگا کر چیف جسٹس کےڈیم فنڈ پر کام شروع کر دیا ۔ :ROFLMAO:
Building dams not judges’ job, says CJP
 

جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف حکومت روزانہ کی بنیادوں پر نئے شوشے چھوڑ دیتی ہے۔ جس سے سیاسی لطائف میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top