سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
رحم دل سیاستدان

غریب شہری بھوک سے تنگ آ کر بھیک مانگنے کے منصوبہ بنایا لیکن شہر میں بھکاریوں کی بھرمار ہونے کی وجہ سے کامیابی نہ ہوئی تو اس نے انوکھا طریقہ اپنانے کا سوچا ۔ اس نے دیکھا ایک بڑے پارک میں مسلم لیگ ن کا سیاسی جلسہ ہورہا ہے۔ غریب شہری وہاں گیا اور مجمع کے قریب پارک میں لگی گھاس کھانا شروع ہوگیا۔ لوگوں نے حیران ہوکر دیکھا ۔ آخرمجمع کے ایک پارٹی ورکر نے پوچھا " گھاس کیوں کھا رہے ہو "
غریب نے جواب دیا " جناب کئی روز کا بھوکا ہوں ۔ پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لیے گھاس کھانے پر مجبور ہوں۔" اس ورکر نے رحم کھا کر 100 روپے دیے اور کہا گھاس چھوڑو ، یہ 100 روپے سے جاؤ جا کر اچھا کھانا کھا لو" غریب آدمی بہت خوش ہوا ۔
اس نے سوچا اگر اس پارٹی کا ورکر اتنا رحمدل ہے تو لیڈر اس سے بھی زیادہ رحمدل ہوگا۔ چلو اس کے قریب جاتے ہیں اگر لیڈر سے مزید کچھ روپے مل گئے تو گھر میں بھوکے بیوی بچوں کے لیے بھی کھانا لے جاؤں گا۔
سٹیج کے قریب پہنچ کر دیکھا میاں نواز شریف جلوہ افروز ہیں۔ بھوکے آدمی نے سٹیج کے قریب اگی گھاس کھانا شروع کردی ۔ میاں نواز شریف کی نظر پڑی تو پوچھا " یہ کیا کررہے ہو ؟ " غریب بولا " جناب کئی روز کا بھوکا ہوں ۔ پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لیے گھاس کھانے پر مجبور ہوں۔ "
میاں صاحب نے غریب کو سٹیج پر بلایا ۔ مائیک پر لوگوں سے مخاطب ہوکر بولے " دیکھو پچھلے دور کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب گھاس کھانے پر مجبور ہیں ۔ ہم عوام کو بھوک سے نجات دلانے کے لیے آئے ہیں ۔ میں غریبوں کا رکھوالا بن کر آیا ہوں وغیرہ وغیرہ " مجمع نے جوشیلے نعرے لگائے۔ میڈیا نے ٹی وی چینلز پر میاں صاحب کی انسانی ہمدردی کی خبر بریکنگ نیوز جاری کر دی۔
جب تقریر ختم ہوئی تو سٹیج سے اترتے ہوئے اسی غریب نے میاں صاحب کے سامنے آکر اپنی مدد کی درخواست کی۔ میاں صاحب نے جیب سے 10روپے نکال کر غریب بھوکے کے ہاتھ پر رکھے اور بولے " پاگل اس پارک میں گھاس بہت کم ہے۔ سامنے بس میں بیٹھو، 10 روپے کے ٹکٹ میں راوی پار شاہدرہ پہنچو وہاں بہت زیادہ اور بہت لمبی لمبی گھاس ہے "
 

جاسم محمد

محفلین
ڈاکٹر عاطف میاں، ڈاکٹر اعجاز خواجہ اور ڈاکٹر عمران رسول کے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ کے بعد 3 آسامیاں خالی ہیں۔ تحریک انصاف حکومت سے درخواست ہے یہ خالی جگہ درج ذیل ماہرین اقتصادیات سے پُر کریں۔ اعلان ختم ہوا
 

جاسم محمد

محفلین
ڈیم کے لئے ایک ارب ڈالر ایک اکیلا امریکی پاکستانی دینا چاہتا ہے۔ آپ نے گھبرانہ نہیں ہے۔
DmkBed6UYAApAeW.jpg:large
 
ڈاکٹر عاطف میاں، ڈاکٹر اعجاز خواجہ اور ڈاکٹر عمران رسول کے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ کے بعد 3 آسامیاں خالی ہیں۔ تحریک انصاف حکومت سے درخواست ہے یہ خالی جگہ درج ذیل ماہرین اقتصادیات سے پُر کریں۔ اعلان ختم ہوا
مرزائیت پہ چوٹ لگی تو تڑپ گیا
لبرل ۔ غلام یورپ و مغرب کا مر گیا
ہم جنس پرستوں کا بنا دوست لکھاری
نکلا جہاں سے تھا وہیں گھس جا کے پڑ گیا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top