متفق ہوں۔ اصل میں کچھ عرصہ قبل یہاں چند وفاقی وزرا کے دسترخوان کو لیکر تمسخر بنایا گیا تھا۔ اس پر کسی کو اعتراض نہیں تھا کیونکہ وزرا کی کام کے دوران لی گئی تصاویر پبلک ریکارڈ کا حصہ ہوتی ہیں۔ چونکہ یہ عوامی نمائندہ ہیں اور اپنے آفس کے اوقات میں ہمارےلئے ہی کام کرتے ہیں، اس لئے اس پر بات کرنا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔
ویسے مجھے اس تصویر کا اصل پس منظر معلوم نہیں۔ اور نہ ہی چٹکلے میں اسے سنجیدہ لیا گیا ہے۔ اگرآپ کو برا لگا تو میں معذرت خواہ ہوں۔
کس نے مذاق اڑایا تھا؟ جس تصویر کی آپ بات کر رہے ہیں وہ تصویر میں موجود ایک شخص نے خود اسی نیت سے شیئر کی تھی کہ دوسرے اس کو دیکھیں اور جو تصویر آپ نے پوسٹ کی ہے وہ ان کے علم میں لائے بغیر کھینچی گئی ہے۔ ایسے تصویر لینا اور اسے اس طرح پھیلانا کوئی اچھے آداب نہیں سمجھے جاتے۔ اور یہ تصویر خالصتا تمسخر اڑانے کے لیے شیئر کی گئی ہے۔ کیا لوگ طبیعت خراب ہونے یا سارا دن کام کرنے کے بعد دفتروں میں nap نہیں لیتے؟ اور پھر ایک خاتون کی تصویر کو لینا کہاں کی اخلاقیات ہے؟
بائی دا وے، میں نے تصویر وزرا کے دسترخوان کے مذاق کے لیے نہیں، اس پر کیے گئے ندیم پراچہ کے تبصرے کے لیے شیئر کی تھی جو کہ چٹکلے کے زمرے میں ہی آتا ہے۔
آپ براہ مہربانی ایک غلط بات کی توجیہہ میں دوسروں کو کوٹ کرنا چھوڑ دیں اور اگر کسی نے غلط کیا بھی ہو تو اس کی نقل نہ کریں۔ شکریہ