سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے ، یہ انصاف پر مبنی فیصلے ہیں ، عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں ، عابد شیر علی
انصاف کی فتح ہوئی ہے،خواجہ آصف ، احسن اقبال
میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو۔ جن اداروں کو فوج کا نمائندہ کہہ کرگالیاں دیتے تھے۔ آج انہی سے اتنا پیار۔ یہ پاکستان کے وفادار ہیں یا شریف فیملی کے؟
 
یہ کسی ایک پارٹی کا نہیں پوری قوم کا مزاج ہے۔
اگر کوئی فیصلہ یا بات ہماری رائے کے حق میں ہو تو سب ٹھیک، ورنہ غلط۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ کسی ایک پارٹی کا نہیں پوری قوم کا مزاج ہے۔
اگر کوئی فیصلہ یا بات ہماری رائے کے حق میں ہو تو سب ٹھیک، ورنہ غلط۔
اگر سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو معطل کر دیتی ہے اور سزا برقرار رکھتی ہے۔ تو یہی لوگ دوبارہ پرانی گردان لے کر بیٹھ جائیں گے۔
اب تحریک انصاف کا امتحان ہے کہ اس فیصلے کو لیگیوں کی طرح سازش قرار دیتی ہے یا نہیں۔
 
ابھی کھیل میں ٹوسٹ باقی ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
موصوف کی فکر اور بصیرت دو سال سے دیکھ رہے ہیں۔ آج جس ہائی کورٹ کے جج نے شریف فیملی کو ریلیف دیا ہے۔ وہ افتخار چوہدری کے زمانہ سے نواز شریف کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز کی لیگیوں سے قربت الیکشن سے قبل ان کی اداروں کے خلاف تقریر سے عیاں تھی۔ پاکستان میں غیرجانبداری کا نام و نشان نہیں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
Capture.jpg

بنک منیجر:یہ چیک جعلی ہے
کسٹمر:جعلی ہے تو کیا ہوا، کروں اطہر من الله کو فون؟
 
جاسم محمد

محفلین
اس قسم کے مضحکہ خیز فیصلوں سے نہ عدالتوں کا وقار ختم ہوتا ہے نہ آئین و قانون کی دھجیاں اُڑتی ہیں۔
ہاں جب بڑے مگرمچھوں پر قانون ہاتھ ڈالتا ہے تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔فوجی سازشوں کی صدائیں ہر طرف سنائی دیتی ہیں۔
کچھ عرصہ بعد جب سپریم کورٹ اس فیصلہ کو معطل کرے گی تو یہی جج ان کے سب سے بڑے دشمن ہوں گے۔ جن کے نام پر آج مٹھائیاں بانٹی جا رہی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
وہ پوچھنا یہ تھا کہ اگر پاکستان آج میچ ہار گیا تو افغانیوں کو شہریت دینے والی آفر قائم رہے گی یا ختم ہو جائے گی؟ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top