سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میں اتنی مصروف تھی لیکن اس کلاسک ٹویٹ کو شیئر کرنے کے لیے لاگ اِن ہونا ہی پڑا۔
بظاہر دریائے سندھ پر بننے والے ڈیم کا لنک راوی سے نہیں بنتا لیکن یہاں شاید راوی کا حوالہ سیلاب اور کالا باغ ڈیم کا ڈیم کے لیے دیا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:
نئے پاکستان میں مغرب سے لوگ کام ڈھونڈنے آئیں گے، کپتان
سی ڈی اے کے ان دو اہلکاروں کو معطل کرنے کی سازش امریکہ، اسرائیل اور یورپ نے مل کر تیار کی۔ اس کے لیے پہلے کوڑا یہاں لا کر پھینکا گیا اور پھر تصویر بنا کر ٹویٹ کی گئی۔ :battingeyelashes:
 

جاسم محمد

محفلین
بن رہا ہے نیا پاکستان۔۔۔
DoBN0-PXgAAaj9r.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
تحریک انصاف حکومت کا عوامی احتجاج (100 لوگ) کے بعد ایک اور یوٹرن۔۔۔
یہ سو ڈیڑھ سو بندے نہیں تھے جناب۔
اور یہ فیصلہ بھی ٹھیک نہیں تھا۔ ہم اپنے ثقافتی ورثے اسی طرح بیچیں گے تو باقی کیا رہے گا ہمارے پاس؟
ان اراضی وغیرہ کا ریڈیو کے حوالہ سے بھی کوئی اچھا استعمال ہوسکتا ہے۔
فیصلوں سے پہلے مشاورت ہوتی ہے اور اس مشاورت میں متعلقہ محکمہ کے لوگوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ملکہِ برطانیہ کا تاج چوری ہو گیا۔ کچھ دنوں کے بعد برطانوی پولیس نے ایک اطلاع پر محل کے ایک ملازم کے گھر چھاپہ مارا، پولیس وہاں پہنچی تو اس دیکھا کے محل کا ملازم صوفے پر بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا ہے اور اسکا پانچ سال کا بچہ اس کے قدموں میں مسروقہ تاج سے کھیل رہا ہے۔ پولیس نے محل کے ملازم کو گرفتار کر کے متعدد دفعات لگا کر اسے عدالت میں پیش کردیا۔ ان دفعات میں سے ایک سیکشن 9(4) شاہی محل میں نقب زنی اور چوری اور دوسری سیکشن 9(5) قبضے سے مال مسروقہ کی برامدگی تھی۔ استغاثہ نے یہ جانتے ہوئے کی پہلی دفعہ میں جرم ثابت کرنا محال ہے، تمام توجہ دوسری دفعہ پر دی جس پر ، ظاہر ہے، ملزم رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کی وجہ سے جرم تقریباً ثابت شدہ تھا۔
ملزم کو بھرپورموقعہ دیا گیا کہ وہ اپنی صفائی پیش کرے، پر ملزم تاج کی اپنے گھر میں موجودگی کوئی معقول تاویل نہیں کرسکا۔ عدالت نے فیصلہ لکھتے ہوئے لکھا کہ سیکشن 9 (4) میں ملزم پر نقب زنی اور چوری کا جرم ثابت نہیں ہوا مگر سیکشن 9 (5) کے تحت مال مسروقہ کی تحویل کا جرم میں سزا سنا دی گئی۔
اس پر ملزم کے حواریوں نے شور مچا دیا کہ چوری تو ثابت نہیں ہوئی تو سزا کس بات پر دی گئی؟ دوسرا یہ کے تاج تو بچے کے پاس تھا، باپ کو سزا محض مفروضے پر دی گئی۔
یہاں تو یہ بات ایک لطیفہ ہی معلوم ہوتی ہے پر یقین جانیے اس دنیا کے ایک ملک میں چند بڑے بڑے دانشور اور صحافی اس بچگانہ استدلال کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top