سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیرک

محفلین
سنو حکومت کا انتہائی قریبی لفافۂ عظیم غلام حسین کیا کہہ رہا ہے؟
"پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 24 ایم پی اے نے حکومت سے علیحدگی کا حلف اٹھا لیا ہے"
یار کیا کروں مجھے حکومتی چمچوں کو ٹینشن دیتے ہوئے سکون محسوس ہوتا ہے۔ اب یا تو مجھے بین کروا دو یا گولی مروا دو۔
 
زیرک

محفلین
عمران خان سے متعلق کہا تھا کہ اگر وہ بطور اپوزیشن لیڈر 22 سال کڑی تنقید برداشت کر سکتے ہیں تو بطور وزیر اعظم 5 سال شدید تنقید برداشت کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔
تو اسے کہو کرے ناں تنقید برداشت کرے
حریم شاہ اور صندل ختک کو تو ڈی پی او پشاور کے ذریعے تڑیاں لگوا رہا ہے، بندے کا کیریکٹر ڈھیلا ہو تو ضبط بھی ڈھیلا ہو جایا کرتا ہے۔ نمونہ دکھاؤں؟
 
زیرک

محفلین
وزیراعظم عمران خان آج خواجہ سراؤں میں صحت انصاف کارڈزتقسیم کریں گے اور ساتھ میں تقریر بھی جھاڑیں گے کہ "صحت کارڈ پر انصاف لکھنے سے بندہ جلد صحت یاب ہو جاتا ہے، بلکہ اگر آپ کارڈ کو چوم کر صحت انصاف صحت انصاف کا ورد کریں تو آپ کو مہنگی دوائیں لینے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی"۔
 
جاسم محمد

محفلین
سنو حکومت کا انتہائی قریبی لفافۂ عظیم غلام حسین کیا کہہ رہا ہے؟
"پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 24 ایم پی اے نے حکومت سے علیحدگی کا حلف اٹھا لیا ہے"
یار کیا کروں مجھے حکومتی چمچوں کو ٹینشن دیتے ہوئے سکون محسوس ہوتا ہے۔ اب یا تو مجھے بین کروا دو یا گولی مروا دو۔
تحریک انصاف کے وزرا بھی ایسے ہی دعوے کرتے تھے کہ ن لیگ میں فارورڈ بنا کر اتنے ایم پی اے توڑ لئے ہیں۔ یہ سب ڈرامہ بازیاں ہیں۔ حکومت میں جانا یا نکلنا اتنا آسان کام نہیں۔
 
زیرک

محفلین
آپ نے کبھی شکاری کو شکار کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ نہیں دیکھا تو دیکھ لیں کیسے عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہانے خواب دکھا کر پاکستان واپس لانا چاہتا ہے، جانتے ہیں کیوں؟ ظاہر ہے عام پاکستانیوں سے زیادہ ٹیکس جو دے سکیں گے لیکن ہمیشہ کا جلدباز یہ بھول جاتا ہے کہ وہ یہاں آ کر کریں گے کیا؟ یہاں نہ بزنس چل رہا ہے نہ دنیا کا کاروبار، کون پاگل ہے جو اپنا پیسہ بھی ضائع کرے اور الٹا ٹیکس کے جال میں بھی پھنسے جبکہ وہ پہلے ہی بیرون ملک ٹیکس دے کر پھاوے ہو چکے ہیں، جبکہ یہاں کے لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور کاروبار کے لیے یہاں کا ماحول بھی سازگار نہیں۔ ان کو وہیں رہنے دو کم از کم ہر ماہ کچھ رقم ملک کو تو بھیجتے ہیں، ملک اس سے بھی جائے گا۔
 
زیرک

محفلین
جاسم محمد تمہارا ایک ٹاپ کا پوٹیا بلکہ قدرے تائب پوٹیا آج کل سنو کیا کہہ رہا ہے؟
تڑپ رہی ہے رعایا تو بھاڑ میں جائے
جہاں پناہ تو دربار میں سکون سے ہیں
بے چارے اب دل جلی شاعری ہی ٹویٹتے رہتے ہیں اور شعروں میں اپنے حکمرانوں کی چھترول کرتے رہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

یہ پلاسٹک کے انصافین چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان سابق وزیر اعلیٰ شو باز شریف کی طرح ان کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر فوٹو سیشن کریں تاکہ ان کو بھی اندازہ ہو کہ عوام کس کرب سے گزر رہے ہیں۔ ظاہر ہے یہ ممکن نہیں ہے۔ عمران خان کا کام ملک کا نظام ٹھیک کرنا ہے۔ وہ عوام کے مسائل مائکرو مینج نہیں کر سکتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
قارئین سیاسی شطرنج کی گیم "پخ" مطلب گرم ہو گئی ہے، میئر کراچی وسیم اختر کے بعد MQM کے رہنما امین الحق نے بھی بیان داغ مارا ہے، کہتے ہیں "پچھلے پندرہ ماہ میں تحریک انصاف کی جو کارکردگی ہے ہم اس سے بالکل مطمئن نہیں ہیں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ڈالر مہنگا ہوا ہے"۔ قارئین کرام سیاسی پرندے اڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں، دیکھتے ہیں کون انہیں بہتر دانہ ڈالتا ہے، عمران خان یا آصف زرداری؟
پورا بیان لگائیں۔ قوم کو گمراہ نہ کریں۔

mqm_620x330.jpg

ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کا حکومت گرانے کا مشورہ مسترد کردیا

کراچی: (30 دسمبر 2019) ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا حکومت گرانے کا مشورہ مسترد کردیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سے وزارتوں کےلئے اتحاد نہیں کیا تھا بلکہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی کے مفاد کی خاطر کیا تھا۔وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سال کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں لیکن وفاقی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم وزارتوں کے بجائے عوامی حقوق کی سیاست کررہی ہے،وزارتوں کی پیشکش کے بجائے بلاول بھٹو مقامی حکومتوں کے نظام کو با اختیاربنائیں، شہری علاقوں کے محکموں کو صوبائی حکومت کے انتظام سے نکال کر مقامی حکومتوں کے اختیار میں دیا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو سندھ اور کراچی کے ساتھ زیادتیوں کے ازالے کو ایجنڈے میں شامل کریں،اگر پیپلز پارٹی مقامی حکومتوں کو با اختیاربنانے کے قانون میں ترمیمی بل لائے تو متحدہ ساتھ دے گی۔
https://urdu.abbtakk.tv/30122019-14/
 
زیرک

محفلین
پورا بیان لگائیں۔ قوم کو گمراہ نہ کریں۔

https://urdu.abbtakk.tv/30122019-14/
مجھے کوئی غرض نہیں کہ کون جیتتا ہے کون ہارتا ہے، میں تو تماشا دیکھ رہا ہوں، بولیوں کا موسم ہے جو زیادہ بولی دے گا وہ راؤنڈ جیتے گا، میرا کام ایوانِ اقتدار کو ٹینشن دینا ہے سو کام جاری ہے۔
 
زیرک

محفلین
یعنی تنقید برائے تنقید
میری ہر تنقید میں الحمدللہ تنقید برائے اصلاح کا پورا پورا خیال رکھا جاتا ہے،عقل کے اندھوں کو نظر نہ آئے تو میرا کیا قصور۔
کل سے میں نے تم لوگوں کو ناقابل، اصلاح سمجھ لیا ہے اس لیے اب ایک آدھ پیریڈ تم سے تمہاری زبان میں بات ہوا کرے گی۔
 
زیرک

محفلین
جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کہا ہے کہ ؛
"حکمرانی کا عجیب و غریب انداز اپنایا جا رہا ہے، ابتدائی نیب آرڈیننس 1999 کو عملاً ختم کر دیا گیا ہے۔ نااہلی سے قومی خزانے کو پہنچنے والا نقصان کرپشن کے زمرے میں نہیں آئے گا، آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دےدی گئی ہے،حکمرانوں نے اپنے موجودہ حالات کو تحفظ دیا ہے، حکومت اور حزب اختلاف دونوں کے کرپٹ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا"۔
 
نیب کی ۲۰ سالہ ناقص کارکردگی کے تحت آرڈیننس میں تبدیلی کی گئی ہے
 
زیرک

محفلین
نیب کی ۲۰ سالہ ناقص کارکردگی کے تحت آرڈیننس میں تبدیلی کی گئی ہے
عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ "عمران خان نے نیب کی شاہ رگ کاٹ دی ہے، نیب اب کسی بیوروکریٹ، سیاستدان اورتاجر کو نہیں پکڑ سکتا یہ صرف اب گلیوں میں پھرنے والے آوارہ کتے، بلیاں اور مچھر پکڑیں گے"۔
 
نیب نے پہلے سے جو بڑے بڑے چور ڈاکو پکڑ رکھے ہیں ان سے اب تک کتنی ریکوری کی ہے؟ ڈاکٹر عاصم، نواز شریف، زرداری اور دیگر بڑے کیسز کا حال آپ کے سامنے ہے
 
زیرک

محفلین
نیب نے پہلے سے جو بڑے بڑے چور ڈاکو پکڑ رکھے ہیں ان سے اب تک کتنی ریکوری کی ہے؟ ڈاکٹر عاصم، نواز شریف، زرداری اور دیگر بڑے کیسز کا حال آپ کے سامنے ہے
نیب قونین بدلنے کے لیے یہ توجیح غلط ہے، بات صاف ہے اپنے بندوں کو بچانے کے لیے آرڈی ننس کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top