محمد وارث
لائبریرین
جنرل ضیا کی خوبیوں تک کون پہنچ سکتا ہے؟شیخ رشید آجکل بڑا سچ بول رہے ہیں۔
نماز کے انتہائی پابند، پورے ملک میں نظام صلوۃ کمیٹیاں بنا کر لوگوں کو نماز کی طرف راغب کیا لیکن مرحوم کی اصل خوبی یہ تھی کہ کابینہ کی جاری میٹنگ سے اٹھ کر نماز کے لیے چلے جاتے تھے لیکن کبھی کسی ساتھی کو یہ نہیں کہا کہ آؤ نماز پڑھیں۔
روزوں کے انتہائی پابند، پورے ملک میں احترامِ رمضان آرڈیننس جاری کر کے روزہ خوروں کو اندر کر دیا لیکن مرحوم کی اصل خوبی یہ تھی کہ ماہِ رمضان میں صدارتی محل میں کابینہ کے جن لوگوں کا روزہ نہیں ہوتا تھا ان کے کھانے پینے کا باقاعدہ اہتمام ہوتا تھا۔
شراب کے قریب بھی نہیں پھٹکتے تھے، اور پورے ملک میں شرابیوں کو درے مارے جاتے تھے لیکن مرحوم ایسے دریا دل تھے کہ جنرل یحییٰ کی جو شراب بھٹو نے سزا کے طور پر بند کر رکھی تھی وہ مرحوم نے اقتدار میں آتے ہی شروع کر دی۔
جنرل ضیا کی خوبیوں تک کون پہنچ سکتا ہے!