سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
اے پِی سی کے بعد باجوہ برادران کپتان کو بلیک میل کرنے کی پوزِیشن میں آ گئے ہیں۔ خان دبنے والا تو نہیں مگر خاکی وردی سے تراہ کھانے کی عادت اُسے ترک کرنا پڑے گی۔ ہمیں اپوزیشن والا خان چاہیے۔
اے پی سی سے کچھ دن قبل خفیہ مقام پر ایک اور اے پی سی بھی ہوئی تھی۔ وہاں آرمی چیف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو پھینٹا لگایا تھا :)
 
119731187_204247851127468_6565213327295866848_n.jpg
 
بابا-جی

محفلین
ساغر نے کہا تھا،
وُہ بُلائیں تو کیا تماشا ہو
ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو

ارے بھئی، جب وُہ بُلائیں گے تو نیب زدہ بھاگے بھاگے جائیں گے ہی۔ اُن کی بھی غلطی ہے کہ انہیں کیوں بُلاتے ہیں۔ جب خبر لیک ہو گئی تو دو طرفہ وضاحت چل رہی ہے۔ لے دے کر خان ہی جی دار بندہ نِکلا۔ آخر میں گیا، وہ بھی فوجیوں کا دِل رکھنے کے لیے۔
 
کیا اس ملک میں ساری غلطیاں فوج کی ہیں؟ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ الیکشن تک تو یہ سیاست دان فوجی سیکورٹی کے بغیر کروانے پر رضامند نہیں ہوتے۔ اور جب ہار جائیں تو کہتے ہیں فوج نے مداخلت کر دی۔ :)
 
چوکیدار کی کیا غلطی؟ بنک منیجر خُود ہی احتراماََ جگہ خالی کر دیتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
حکومت ان قومی چوروں کو جانے سے روکے تو عدالت کہتی ہے آپ گیرنٹی دیں کہ یہ کل تک زندہ رہیں گے۔ حکومت بھاگنے سے قبل ۷ ارب روپے کا بانڈ مانگے تو عدالت کہتی ہے کہ ۵۰ روپے کے اسٹامپ پیپر پر بھائی کی ضمانت کافی ہے۔ اب جبکہ قومی چور ضمانت کی مدت ختم ہونے کے باوجود واپس نہیں آرہے تو وہی عدالت کہہ رہی ہے کہ ہم نے نہیں حکومت نے قومی چوروں کو باہر بھیجا :p
 
جاسم محمد

محفلین
چوکیدار کی کیا غلطی؟ بنک منیجر خُود ہی احتراماََ جگہ خالی کر دیتے ہیں۔
چوکیدار کے بھائی امریکہ میں پیزا فرانچائس کھول لیں تو فوج ملک لوٹ کر کھا گئی۔ بینک مینجر کے بچے تین براعظموں میں جائیدادیں اور اثاثے بنا لیں تو جمہوریت کے خلاف فوج نے سازش کردی :p
 
جاسم محمد

محفلین
اگر یہ APC نہ ہوتی تو ہم کو پتا ہی نہیں چلناتھاکہ تین چار دن پہلے اپوزیشن والے چیری بلاسم کی ڈبیاں GHQ جاکر ختم کر آئے ہیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top