سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
2-مجھے خود ایک جہاندیدہ پٹھان نے کہا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سیاسی وجوہات کی بنا پر ہماری چاند دیکھنے کی گواہی تسلیم نہیں کرتی
یہ بات اس لڑی کا موضوع تھی نہیں لیکن چل ہی پڑی ہے تو ایک اور کافی جہاندیدہ پٹھان کا اس موضوع پر یہ کالم پڑھیے۔
 
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نون لیگ کے ایک رُکن قومی اسمبلی نے اپنی تقریر کے دوران ایک کہانی سنائی کہ ایک باپ نے اپنے تین بیٹوں کو ایک ایک سو روپیہ دیا اور کہا کہ ایسی چیز خرید کر لاؤ جس سے کمرہ بھر جائے۔

ایک بیٹا سو روپے کی کپاس خرید لایا مگر کمرہ نہ بھر سکا۔
دوسرا بیٹا سو روپے کا بھوسہ خرید لایا مگر اس سے بھی کمرہ نہ بھر سکا۔
تیسرا بیٹا بہت ذہین تھا وہ گیا اور ایک روپے کی موم بتی خرید لایا ۔ اسے جلا کر کمرے میں رکھ دیا اس کی روشنی سے سارا کمرہ بھر گیا۔ اس کے بعد رُکن قومی اسمبلی نے کہا

"ہمارے میاں صاحب تیسرے بیٹے کی طرح ہیں ۔ جس دن سے وزیراعظم بنے ہیں ملک کو خوشحالی کی روشنی سے منور کر دیا۔"

اسمبلی حال کی پچھلی نشستوں سے جنوبی پنجاب سے منتخب ایک رکن کی آواز آئی ۔ " وہ سب تو ٹھیک ہے باقی 99 روپے کہاں ہیں؟
 
6sz3uq.jpg

قدموں میں تیرے جینا مرنا، اب اور یہاں سے جانا کیا
 

فرقان احمد

محفلین
پین یا پینسل اٹھا کر دینا شائستہ اور اخلاقی رویہ تصور کیا جا سکتا ہے، جس کی ستائش بھی کی جانی چاہیے۔ تاہم، سیلوٹ نہیں بنتا تھا۔ :)
وردی والوں کا 'السلام علیکم' سیلوٹ ہی ہوتا ہے۔ ایڈا وی کوئی گناہ کبیرہ نہیں سو کیتا
 
مجھے پتہ تھا بات ہنسی میں ہی اڑائی جائے گی۔ :D
پیشی سے پہلے یا بعد میں مریم بی بی نے خواتین پولیس اہلکاروں کو سیلوٹ کیا تھا اوراس عمل کی تصویر کل سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
البتہ
کیا مریم نواز نے اس وردی والی کو سیلیوٹ سلام کا جواب دیا تھا؟ اگر ہاں تو کیسے؟
اتنی باریکی تک جانے کے لیے آپ کو مریم بی بی سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ :)
 
آخری تدوین:
پیشی سے پہلے یا بعد میں مریم بی بی نے خواتین پولیس اہلکاروں کو سیلوٹ کیا تھا اوراس عمل کی تصویر کل سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
البتہ

اتنی باریکی تک جانے کے لیے آپ کو مریم بی بی سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ :)
وڈیو موجود ہے مریم بی بی نے اس پولیس والی کے سیلیوٹی سلام کے جواب میں سیلیوٹی سلام نہیں کیا تھا۔ اور سلام کا جواب اسی وقت بنتا ہے یہ آپ کی شئر کی گئی تصویر عمران کی تنقید کی جواب میں خانہ پری لگتی ہے۔ اس معاملے میں عمران اپنی تنقید میں حق بجانب ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وڈیو موجود ہے مریم بی بی نے اس پولیس والی کے سیلیوٹی سلام کے جواب میں سیلیوٹی سلام نہیں کیا تھا۔ اور سلام کا جواب اسی وقت بنتا ہے یہ آپ کی شئر کی گئی تصویر عمران کی تنقید کی جواب میں خانہ پری لگتی ہے۔ اس معاملے میں عمران اپنی تنقید میں حق بجانب ہے۔
کسی سویلین کا فوجی انداز میں سلیوٹ کرنا (یا اُس کی نقل کرنا جیسے مریم بی بی کر رہی ہیں) ویسے ہی ایک بھدا اور بدنما عمل ہے۔ یہ سلیوٹ دیکھیے، ایک سویلین کا
Quaid-e-Azam+saluting+the+crowd+with+Nehru.jpg

Quaid-e-Azam+takes+the+salute%252C+14+August+1947.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
بدقسمتی سے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ زیادہ ہو رہی ہے۔ افتخار چوہدری کے صاحب زادے کو چھوٹ نہ دی جاتی، جنرل کیانی کے بھائی کو اندر کیا جاتا تو شاید موجودہ حکمرانوں کو نکال باہر کرنے کے لیے لشکر کے لشکر اسلام آباد میں جمع ہو جاتے۔ آپ دیکھ لیجیے گا، ادارے اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لیے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالیں گے اور عین موقع پر ہمارے پیارے 'ایک اور این آر او' کر لیں گے اور ہم اپنی قسمتوں کو یوں ہی روتے رہیں گے۔ جج، جرنیل، سیاست دان، بیوروکریٹ اور صحافی سبھی احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، اس لیے لمبی تان کر سو جائیے۔ صرف کمزور وزیراعظم لانے کی خواہش میں نواز شریف کو نہیں ہٹانا چاہیے بلکہ اس نظام کو سچ مچ تبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے وگرنہ اس غیرفطری تبدیلی کے موثر نتائج برآمد نہ ہوں گے۔ میرے خیال میں، اس وقت سازش نہیں ہو رہی ہے تاہم حکمران یہ تاثر پیدا کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں کہ 'سازش' ہو رہی ہے اور اس تاثر کو سامنے رکھ کر ہی مقتدر حلقے 'حتمی' فیصلہ کریں گے اور عام طور پر 'حتمی فیصلہ' یہی ہوتا ہے کہ 'پرانی تنخواہ پر کام جاری رکھا جائے'۔ :) اس سے ہٹ کر کچھ ہوتا ہے تو ہمیں سخت حیرت ہو گی۔ :)

نوٹ: ہمارا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور الحمدللہ، آج تک کسی جماعت کو ووٹ کاسٹ نہیں کیا ہے۔ :)
 
نوٹ: ہمارا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور الحمدللہ، آج تک کسی جماعت کو ووٹ کاسٹ نہیں کیا ہے۔
آپ ووٹ ڈال بھی لیتے تو؟
جہاں تک میری معلومات ہیں جنرل ضیاءالحق کے دور سے سول بیوروکریسی، فوج اور عدلیہ کے درمیان ایسا ورکنگ ریلیشنشپ قائم ہے جس سے الیکشن جیت کر آنے والے سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کے محتاج ہی رہتے ہیں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top