سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
دعوے سے کہتا ہوں میں ہر حکومت کا حصہ بن سکتا ہوں، چوہدری نثار
n00125757-b-FdYB5U.jpg
 
ربیع م

محفلین
ایک مصری نے مچھلی شکار کی اور پھر دل میں جب آئل گیس لیموں کے خرچ کا حساب لگایا تو دوبارہ اسے سمندر میں پھینک دیا
مچھلی نے سمندر سے سر نکال کر کہا مصری حکومت زندہ باد
 
محمد وارث

لائبریرین
:eek:

لیکن ہمیں تو پڑھایا گیا ہے کہ پاکستان قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ نے بنایا تھا۔
آپ نے بھی درست پڑھا ہے چوہدری صاحب، موصوف بھی"بنانے" کی حد تک ٹھیک فرما رہے ہیں: کوشش حضرتِ قائد کی تھی، اپروول گاندھی جی اور نہرو پٹیل صاحبان کی تھی،" بانٹ"، صاحب بہادر،شہنشاہِ معظم ، سرکارِ انگلشیہ کی تھی!
 
شکریہ۔:)
لیکن ’کم تعلیم یافتہ‘ علاقے میں انگریز کی ’سازش‘ کہاں سے آئی ؟
 
انگریج دی مرضی جتھے مرضی سازش کرے۔ تہانوں کیہ؟
یعنی 1857 کی جنگ آزادی کے بعد ہی انگریز کو پتا لگ گیاکہ 90 سال بعد ان ان علاقوں میں پاکستان نامی ملک بننا ہے، اور اس نے گاؤں گاؤں، شہر شہر، گھوم پھر کر، سختی کر کے، لالچ (6 آنے) دے کر، ہر مندر، مسجد، گردوارہ کے ساتھ قائم سکول اور مذہبی رہنماؤں کے پاس موجود قاعدے ضبط کیے اور پھر انھیں جلا دیا !!!
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ۔:)
لیکن ’کم تعلیم یافتہ‘ علاقے میں انگریز کی ’سازش‘ کہاں سے آئی ؟
اللہ ہی جانتا ہے جناب کہ موصوف کے ذہن میں کیا تھا۔ یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ جہاں جہاں مسلمانوں کی اکثریت تھی وہاں دوسرے علاقوں کے مقابلے میں خواندگی کی شرح کم تھی۔(اس بات کے لیے بھی اُس وقت کے اعداد و شمار کی ضرورت ہے)۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top