سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آورکزئی

محفلین
EegEodPWkAUw1uP


کشمیر سے نکل جاو ورنہ نچا نچا کےماریں گے ۔۔۔۔۔
 
14 ہزار ارب ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے دئے جاتے ہیں۔ سرحدیں عبور کرکے ہمسائیوں پر چڑھائی کرنے کیلئے نہیں۔
اچھاااااااا۔ کونسا دفاع ؟
جونا گڑھ، مناوادر، پورا مشرقی پاکستان، سیاچن۔ ہے نا! 73 سال میں یہ دفاع کیا گیا ہے۔
 
معذرت چاہتئ ہوں پر آپ کی باتوں سے لگتا ہے آپ کو کسی جنگی اسٹریٹیجی کا مطلب اچھے سے معلوم نہیں ہے ۔ ۔ آپ سوچیں کہ مودی کی کیا حالت کر دی ہے اس حکومت نے ۔ ۔ بالکل نو لفٹ ۔ ۔ اور
مذید معذرت کہ کالیں چنتخب کرتا رہا ہے، مودی نہیں۔ نو لفٹ کا بورڈ وہاں لگا ہے۔
وغیرہ تو اور مودی کا مذاق بنا رہے ہیں ۔ ۔ سمجھیں تو ۔ ۔ گھر بلا کر شادی کا کھانا کھلا کر اور ساڑھیاں بھجوا کر کشمیر آزاد ہوا ۔ ۔ کبھی آپ نے رولا پایا ہے اس پر ۔ ۔ مخالفت براے مخالفت تو اچھی بات نہیں ۔ ۔ ہے نا ۔ ۔ عمران خان کچھ بھی کرے اس کو دنیا لکھے گی، چھاپے گی ۔ ۔ یہی مقصد ہے ۔ ۔ توجہ دلانا ۔ ۔ آپ بتائیں کیا کیا جاے اگر سب غلط ہے تو ۔ ۔
بارڈر پر ایک دھرنا رکھا دے، 126 دن والا نا سہی کوئی 15، 20 دن والا ہی سہی۔

ویسے آپ کا تعارف کہیں نظر سے نہیں گزرا۔
 

جاسم محمد

محفلین
اچھاااااااا۔ کونسا دفاع ؟
جونا گڑھ، مناوادر، پورا مشرقی پاکستان، سیاچن۔ ہے نا! 73 سال میں یہ دفاع کیا گیا ہے۔
جونا گڑھ کی اکثریتی آبادی ہندو تھی اور ہے۔ اگر پاکستان اس کا دفاع کر بھی لیتا تو آج مقبوضہ کشمیر کی طرز پر مقبوضہ جونا گڑھ کہلاتا۔
باقی مشرقی پاکستان، سیاچن، کارگل وغیرہ تاریخی بلنڈرز تھے جن سے سیکھنا چاہئے۔ بھارت پاکستان سے بہت سی جنگیں جیتا ہے مگر چین سے اکسائی چن اور بہت سے علاقے ہار گیا۔ جنگ میں ہار جیت چلتی رہتی ہے۔ فاٹا اور کے پی کے کے علاقے جنہیں افغانستان اپنا حصہ مانتا رہا ہے کو پاک فوج نے دہشت گردوں سے خالی کروا کر پاکستان میں ضم کر دیا ہے۔
ادھر بھارت نے کشمیر کے مقبوضہ علاقوں کو اپنے ساتھ ضم کر دیا ہے۔ یہ سب وقت کے ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے۔ فوج کیلئے کوئی بھی ہار یا جیت مستقل نہیں ہوتی۔
 
باقی مشرقی پاکستان، سیاچن، کارگل وغیرہ تاریخی بلنڈرز تھے جن سے سیکھنا چاہئے
کیا ؟
جنگ میں ہار جیت چلتی رہتی ہے۔
اولین مراسلے میں، میں نے جنگ والا ماحول بنانے کی بات کی تھی،:boxing: لیکن سرکار نے بھنگ والا بنا دیا ہے۔:filmstrip: دو چار گانے اور بنائیں اور بارڈر پر جا کر لگا دیں۔
فاٹا اور کے پی کے کے علاقے جنہیں افغانستان اپنا حصہ مانتا رہا ہے کو پاک فوج
نے دہشت گردوں سے خالی کروا کر پاکستان میں ضم کر دیا ہے۔
موجودہ کے پی کا بڑا حصہ راجہ رنجیت سنگھ کے زمانےسے پنجاب کے زیر تسلط تھا اور فاٹا انگریزوں نے قابو کیے رکھا۔ تقسیم ہندوستان سے لیکر آج تک یہ پاکستان کے زیر کنٹرول ہی رہے ہیں۔
پاک فوج نے دہشت گردوں
پاک فوج کے ہی سابقہ مجاہدین:)
 

ثمین زارا

محفلین
کشمیر سے نکل جاو ورنہ نچا نچا کےماریں گے ۔۔۔۔۔

نہیں نہیں آپ گر پڑ کر کھانے کھلا کھلا کر ماریں ۔ ۔ ساڑھیوں سے دھوبی پٹکے دیں ۔ ۔ ۔ یا گونگے کا گڑ کھا کے ٹکر ٹکر دیکھیں ۔ ۔ کوئ دو سو چار سو سال تک اچھے بھائ ۔ ۔ اس دوران خزانے جمع کرنے میں قارون کو بھی مات دے دیں ۔ ۔ بیٹوں کو گھونگھٹ میں چھپا کر کاکی کے ساتھ گلیوں بازاروں میں دھکے کھائیں ۔ ۔ اور نعرے لگائیں ۔ ۔ مجھےےےےےے کیوَں ۔ ۔ ۔ ۔
 

جاسم محمد

محفلین
اچھاااااااا۔ کونسا دفاع ؟
جونا گڑھ، مناوادر، پورا مشرقی پاکستان، سیاچن۔ ہے نا! 73 سال میں یہ دفاع کیا گیا ہے۔
حکومت، اپوزیشن اور ریاست پاکستان نے آج باہم اتفاق سے پاکستان کا آفیشل سیاسی نقشہ جاری کیا ہے جس میں جونا گڑھ، منا وارد، مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ دکھایا گیا ہے
C0158-D57-CA6-E-480-E-97-E7-A4-E7-C94-D303-E.jpg

پہلے گانے بجانے پر اعتراض تھا۔ اب نقشہ پر اعتراض سامنے آئے گا :)
 

جاسم محمد

محفلین
نہیں نہیں آپ گر پڑ کر کھانے کھلا کھلا کر ماریں ۔ ۔ ساڑھیوں سے دھوبی پٹکے دیں ۔ ۔ ۔ یا گونگے کا گڑ کھا کے ٹکر ٹکر دیکھیں ۔ ۔ کوئ دو سو چار سو سال تک اچھے بھائ ۔ ۔ اس دوران خزانے جمع کرنے میں قارون کو بھی مات دے دیں ۔ ۔ بیٹوں کو گھونگھٹ میں چھپا کر کاکی کے ساتھ گلیوں بازاروں میں دھکے کھائیں ۔ ۔ اور نعرے لگائیں ۔ ۔ مجھےےےےےے کیوَں ۔ ۔ ۔ ۔
پہلے گانے بجانے پر اعتراض تھا۔ اب نقشہ پر اعتراض سامنے آئے گا :)
اور وہی ہوا۔ یہ وہ صحافی ہیں جو کچھ سال قبل تک بھارت کے ساتھ امن کی آشا، شادیاں، ساڑھیاں، آم کی پیٹیاں بھجوایا کرتے تھے۔ حکومت کیا بدلی ان کا تو رنگ ہی بدل گیا۔اب حب الوطنی سے سرشار یہ صحافی بھارت کے ساتھ عسکری جنگ سے کم پر راضی نہیں ہو رہے۔ کسی طرح سے بھی سنبھالے نہیں جار ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
بنیا ایسی زبان تب ہی سمجھتا ہے جب اسکا بازو مروڑ رکھا ہو، ویسے وہ مکمل بدمعاش ہے۔
بھارت کی آبادی، معیشت، عسکری قوت وغیرہ سب کچھ ہی پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اس کا بازو چین، امریکہ جیسی عالمی قوتویں مروڑ دیں تو مروڑ دیں۔ پاکستان کے ساتھ اس کا مقابلہ و موازنہ کل تھا نہ آج ہے۔
 
آخری تدوین:
بھارت کی آبادی، معیشت، عسکری قوت وغیرہ سب کچھ ہی پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اس کا بازو چین، امریکہ جیسی عالمی قوتویں مروڑ دیں تو مروڑ دیں۔ پاکستان کے ساتھ اس کا مقابلہ و موازنہ کل تھا نہ آج ہے۔
سوویت یونین بھی بہت بڑی طاقت تھا، بے سروسامان افغانیوں نے آٹھ دس سال ایسا نچائے رکھا کہ نئی نسل کو سوویت یونین کا نام بھی نہیں پتا۔ یہی کام امریکیوں کے ساتھ ہو رہا تھا تو عربوں کی منت ترلہ کر کے ٹیبل پر آ گئے۔ سرکار اور محکمہ زراعت والے تھوڑی سی ہمت تو کریں۔
 
جب کوئی آپ جیسا دنیا داری کا رونا رونے والا معشیت وغیرہ کی دہائی دیتا ہے تو حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی نظم 'بڈھے بلوچ کی نصیحت' کا ایک شعر یاد آجاتا ہے۔

غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دَو میں
پہناتی ہے درویش کو تاجِ سرِ دارا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top