شادی دفتر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
شمشاد نے کہا:
یہ شادی کا دفتر ہی ہے۔ آپ ناامید نہ ہوں، کچھ نہ کچھ بندوبست تو کر ہی دیں گے۔

اور “ شاعری اپنی پسند کی“ کا زمرہ دوسرا ہے، اپنی شہزادی کو سوئے سوئے وہاں لے جائیں۔

بجا فرمایا ۔
میں بھٹک گیا ہوں ۔ :cry:

دیارِ غیر میں کیسے رہیں ہم
کوئ تو ہو جسے اپنا کہیں ہم

ویسے یہ میری شاعری ہے اور میرے دیوان “ یادوں کے چنار“ میں شامل ہے-اس وجہ سے میری خوبصورت شہزادی کو “آپ کی شاعری“ میں مقام ملنا چاھئے۔ اگرچہ آپ نے بلکل ٹھیک کہا “یہ میری بھی پسند“ ہے ۔
:p
جی تفسیر بھیا۔ اتنی عمدہ شاعری ہے۔ اس پر تو اسے شاعری اپنی پسند کی اور اس کے علاوہ ایک نیا دھاگہ کھول کر اپنی شاعری کو وہاں بھی پوسٹ کرنا شروع کر دیں تو ہم اچھے کلام سے لطف اندوز ہو سکیں گے
قیصرانی
 

تیشہ

محفلین
ضرورت ہے سخت ضرورت

تفسیر نے کہا:
بوچھی نے کہا:
تفسیر نے کہا:
دیر سے آہا ہوں میری بھی Appilcation حاضر ہے۔ “میں یہ خواہش یہ خیالات کیسے پیش کروں“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضرورت ہے ضرورت ہے ، سخت ضرورت ہے

حسین ہزاروں بھی ہوں کھڑے ، مگر اُسی پر نظر پڑے
وہ زُلف گا لوں سے کَھیلتی کہ جیسے دن ، رات سے لڑی

اداوں میں بہار ہو ، نگاہوں میں خمار ہو
قبول میرا پیار ہو تو کیا بات ہے!

جھٹک کے گیسو جہاں چلے ، تو ساتھ میں آسماں چلے
لپٹ کے میرے پاؤں سے ، یہ پوچھے کہاں چلے

پیار سے جو کام لے ، ہنس کے سلام لے
وہ ہاتھ میرا تھام لے، تو کیا بات ہے!

عطر میں سانسیں بسی بسی ، وہ مستیوں میں رسی رسی
ذرا سی ، پلکھیں جُھکی جُھکی ، بھنویں گھنیری کَسی کَسی

پھولوں میں گلاب ہو، خود آپ اپنا جواب ہو
وہ پیار کی کتاب ہو تو کیا بات ہے!

ضرورت ہے ضرورت ہے ، سخت ضرورت ہے

Payment on Delivery
SendBrideto: تفسیر ، لاس انجلیس - کیلیفورنیا
.



جناب ، حسین ہزاروں بھی کھڑے مگر اسی پر نظر پڑے ‘
تو سوچ لیں ایسے حسین سب کی نظروں میں آتے ہیں سبھی کی نظر پڑتی ہیں :lol: تو ویسے بھی حسن سے زیادہ سیرت کی ہونی چاہئیے حسن کا کیا ہے شادی کے بعد دو ، چار بچے ہوگئے تو پھر اسی حسن کو نظر میں رکھنے سے کترایا جائے گا ، :lol: :p
وہ زلف گالوں سے کھیلتی کہ جیسے دن رات سے لڑی ،
زلف کو گالوں پر گرا کے دن رات سے لڑنا کونسی بڑی بات ہے ،
دن رات سے تو سبھی لڑ ہی لیتے ہیں ، :p

اداؤں میں بہار ہو ، نگاہوں میں خمار ہو
قبول میرا پیار ہو تو کیا بات ہے

پیار تو آپکا قبول کر ہی لے گی ، اور ادایئں بہار بھی لے آئے گی اور آنکھوں میں خمار بھی ڈال لے گی ، آپ نے ہی پھر روز روز کی ان اداؤں سے تنگ آجانا ہے سوچ لیں اچھی طرح سے :lol: خماریاں چڑھائے رکھے گی تو گھر کے کام کاج کون کرے گا ؟ اسکے تو خماریاں ہوں گی کام پھر آپ کو ہی کرنے پڑے گے ، :p
بھٹک کے گیسو جہاں چلے تو ساتھ میں آسمان بھی چلے ۔
اب اگر اسکے گیسؤ چھوٹے ہوئے تو آسمان کدھر سے ساتھ میں چلے گا :lol:
لپٹ کے میرے پاؤں سے پوچھے یہ کہاں چلے ہو ؟
تو جناب ، جب بیویاں بچاری پوچھتی ہیں اپنے شوہروں کو کہ کہاں چلے ہو تو شوہر جواب میں جوتیاں دے مارتے ہیں کہ تم کون ہوتی ہو مجھ سے پوچھنے والی کہ میں کہاں جارہا ہوں ، تو بعد میں اس شعر کے مطابق کوئی ہوئی اور لپٹ کے آپکے پاؤں سے پوچھنے کی جسارت کر بیٹھی تو کیا گارنٹی ہے اس جواب میں ذوردار لت یا جوتا نہ پڑے ؟ :( :?

پیار سے جو کام لے ہنس کے سلام لے
وہ میرا ہاتھ تھام لے تو کیا بات ہے ۔
پیار تو بیویوں کے رہتے ہی ہیں سلام بھی ہنس کے لے لیا دے دیا کرتی ہیں ، اب شوہر کا کیا بھروسہ ؟ وہ ہاتھ تھامے تو شوہر ہاتھ جڑ دے ؟ :oops:
میرا دل ہے اک بار پھر سوچ لیں :lol:

ارے مجھے تو بتایا گیا تھا کہ یہ شادی خانہ ہے۔ یہ تو دوا خانہ نکلا۔

میں دُعاخانے کی طرف چلتا ہوں ۔ دُعا سے لوگ اللہ تک پہونچ جاتے ہیں
جن بہن سے تھی وفا کی امید ۔۔۔۔۔۔
وہ بہن تویہ کام کرکے نہیں دے گی۔مجھے خود ہی میری شہزادي کو بیدار کرنا ہو گا۔

خوبصورت شہزادي ہو تو اب بيدار

ستاروں کي روشني کرتي ہے انتظار
شبنم کے قطرے ميں اب ہے نکہار
شور و غل جو ہر طرف تھا ہے جاچکا
چاندني کي گننگاہٹ سے آگي اسکو خمار
تو ہے ملکہِ جان ميرے نغموں کي
جب ميں کرتا ہوں ترنم سے اظہار
جاچکے ہيں زميداريوں کے قافلے
خوبصورت شہزادي ہو تو اب بيدار
خوبصورت شہزادي ہو تو اب بيدار

خوبصورت شہزادي دور سمندر پر
گننگاتي ہے اپني لے ميں بنت البحر
جھرنے پر بن رہي ہے کہر
کملاجائے گي صبح کي روشني سے مگر
خوبصورت شہزادي چمک تو دل پر
تاباں ہوجائيں گے ندي اور سمندر
چلے جائيں گے غم کے بادل ادھر
خوبصورت شہزادي ہو تو اب بيدار
خوبصورت شہزادي ہو تو اب بيدار


دل چھوٹا کیوں کرتے ہیں آپ کے لئے ڈھونڈ ڈھانڈ لائیں گے کوئی شہزادی ، :p
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ تفسیر بھائی، آپ نے آخر کار اپنے کام سے کچھ چھٹی تو لی۔ بہت عمدہ کلام ہے آپ کا، تازگی اور سادگی سے بھرپور :)
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ ابھی تک آپ جیسے امیدواروں سے واسطہ نہیں پڑا، سوائے ایک کے۔

ایک شاعر تھے ان کی شادی کروائی تھی، شادی کے بعد وہ اپنی بیوی سے کہنے لگے میں اپنی شاعری سے دنیا میں آگ لگا سکتا ہوں، وہ بیچاری قسمت کی ماری چولہے کے آگے بیٹھی ہوئی تھیں، کہنے لگیں دو شعر ادھر چولہے میں پھونک دیں، آگ نہیں جل رہی، وہ دن اور آج کا دن وہ اسی کوشش میں ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
تفسیر نے کہا:
شمشاد نے کہا:
تفسیر بھائی کیا ہو گیا ہے آپ کو؟ یہ شاعری کا زمرہ نہیں، شادی دفتر ہے۔

شمشاد بھائ :p
ہنسی اور مذاق بغیر نظم کی مدد سے (اور کچھ نظم کی مدد سے)۔۔۔ :D
کیا شاعروں کا شادی کرنا جرم ہے ؟ :oops:
کیا شادی کی درخواست نثر میں ہی ہوسکتی ہے ، نظم میں نہیں ؟ :roll:
کیا آپ کو Director of Shadi Khana ، کی حثیت سے شادی کرنے والوں کی ضرورت نہیںِ؟ :?:
معاملہ کیا ہے؟ جالی ادارہ ہے کیا ؟ کیا آپ زکریا صاحب کے بنائے اصولوں کی پابندی کر رہے؟ :twisted:
چلیں آپ نے کہا ہے تواب یہاں نظم نہیں لکھیں گے ۔
لیکن ہمیں آپ کی والی نثر (تنقید و طنز - : :hatoff: ) لکھنا نہیں آتی۔

ہم تاریخ ، افسانہ و ناول نگار ہیں
ما شہ اللہ .صا حب روزگار ہیں
شاعروں کے تو . ہم وفا دار ہیں
کہتے کیوں ہو، کہ ہم بے کا ر ہیں

:aadab:

آپ کے لئے اب مجھے وقت نکال کر شہزادی تلاش کرنی ہی پڑے گی :lol: بعد میں شادی کے بندے کو اپنا ہوش نہیں رہتا مت ماری جاتی ہے تو خود ہی شعرو شاعری بھی کم ہوتے ہوتے بند ہوجائے گی یا ممکن ہے پہلے سے زیادہ روانی آجائے :lol: :p
 

قیصرانی

لائبریرین
میری “ یادوں کے چنار“

تفسیر نے کہا:
شمشاد نے کہا:
“ یادوں کے چنار “ کہاں ہیں؟ کیا یہ اس محفل کی زینت بن چکے ہیں؟

اگر نہیں تو کیوں نہیں آپ اس کو ادھر شائع کرتے۔

مجھے آپ لوکوں کا سسٹم نہیں پتہ - :p
:chill:
diwan-e-tafseer.jpg
تفسیر بھیا، آپ کے یادوں کے چنار کے نیچے، کتبہ تفسیر، لاس اینجلس، 2005 لکھا ہے، اس کا مطلب نہیں سمجھ آیا
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ بہت سی کامیاب شادیاں ہو چکی ہیں۔ بعض کی تو دو دو کروا دی ہیں۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
اچھا جی ۔۔۔۔ :shock:
یعنی کے شادی کا دفتر اتنا کامیاب جارہا ہے کہ اب لوگ ایک کے بعد دوسری میں بھی کوئی خطرہ محسوس نہیں کر رہے ۔ :lol:
اگر ایسی بات ہے تو میری بھی ایسی دو ، دو کروادیں ۔۔۔ ڈبل فیس دوں گا وہ بھی یو-ایس ڈالرز میں ۔ :wink: :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
میں اور باجو کیوں فیس دیں؟ اور کس کو دیں؟ ہم تو دفتر چلا رہے ہیں اور ہمہی فیس بھی دیں۔ یہ الٹی گنگا کیوں بہانا چاہ رہے ہیں؟
 

تیشہ

محفلین
ظفری نے کہا:
لگتا ہے اس شادی دفتر کا لائسنس ضبط کرنا پڑے گا ۔ ابھی تک کسی کا کام ہی نہیں‌ہوا ہے ۔ :wink:


لوگوں کے نخرے آسمان کو چھو رہے ہیں ، کام کیسے ہو؟ :p :roll: میں نے تو ڈھیروں ڈھیر لگا رکھی ہیں اسکے علاوہ یاد ہو کہ نہ ہو ، پاکستان میں بے شمار بتا رکھی ہیں میں نے ، جو ابھی بھی راہ دیکھ رہی ہیں :lol: :p
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
اچھا جی ۔۔۔۔ :shock:
یعنی کے شادی کا دفتر اتنا کامیاب جارہا ہے کہ اب لوگ ایک کے بعد دوسری میں بھی کوئی خطرہ محسوس نہیں کر رہے ۔ :lol:
اگر ایسی بات ہے تو میری بھی ایسی دو ، دو کروادیں ۔۔۔ ڈبل فیس دوں گا وہ بھی یو-ایس ڈالرز میں ۔ :wink: :lol:

پہلے ایک کروا کے آزما لیں، ایسے ہی جلد بازی نہ کریں۔

اپنے کوائف بھیج دیں۔ خط و کتابت صیغہ راز میں نہیں رکھی جائے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top