شادی دفتر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
رضوان نے کہا:
اگر یہ سب سچ ہے (لگتا تو ہے) تو بہت خوفناک سچ ہے!
ظفری مجھے کس کے سہارے چھوڑ جاتے ہو ؟
مجھ ضعیف کا ایک تم ہی تو سہارا تھے اب بیچ منجدھار میں میں کس کی بئیاں تھاموں کون مجھے دلاسہ دے گا۔میرا ارمان تھا کہ ہم دونوں کے نصیب اکٹھے ہی جاگیں مگر تم تو تنگ آ کر اکیلے ہی ماتھا پھوڑنے پر تیار ہوگئے۔
(بائی دا وے کونسا شادی دفتر پکڑا ہے؟؟؟؟؟؟)
تو کیا رضوان بھائی آپ کے بھی خدانخواستہ نصیب سوئے ہوئے ہیں؟؟
273_ill_1.gif
 
شمشاد

لائبریرین
سوئے ہوئے نہیں ہیں، جاگے ہوؤں کو مزید جگانا چاہتے ہیں۔ کیوں ہے کوئی تمہاری نظر میں جو ان کے معیار پر پوری اترے؟ :wink:
 
رضوان

محفلین
ظفری اور میں اکٹھے ہی نکلے تھے اس تلاش میں لیکن وہ دغا دے رہا ہے تو نصیبوں کی ہی بات ہوئی نا۔
جب مجھے نہیں مل رہا رشتہ تو اسے کیوں مل رہا ہے ؟
مجھے اپنے نا ملنے کا اتنا دکھ نہیں جتنا غم ظفری کو رشتہ ملنے سے ہو رہا ہے :cry: :cry:
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:

اچھا۔۔۔پر مزید کیوں جگانا چاہتے ہیں۔ اگر مزید جگاتے جگاتے نصیب ہمیشہ کے لیے سو گئے تو کیا کریں گے۔؟میری نظر میں تو ایک ہی آتی ہیں جو ان کے معیار پر پوری اتر چکی ہیں۔

ہاں پتہ ہے مذاق کر رہے ہیں پر۔۔۔۔ :roll:
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
سوئے ہوئے نہیں ہیں، جاگے ہوؤں کو مزید جگانا چاہتے ہیں۔ کیوں ہے کوئی تمہاری نظر میں جو ان کے معیار پر پوری اترے؟ :wink:
اچھا۔۔۔پر مزید کیوں جگانا چاہتے ہیں۔ اگر مزید جگاتے جگاتے نصیب ہمیشہ کے لیے سو گئے تو کیا کریں گے۔؟میری نظر میں تو ایک ہی آتی ہیں جو ان کے معیار پر پوری اتر چکی ہیں۔

ظاہر ہے کہ ایک سے بھلے دو اور دو سے بھلے تین :wink:
 
تیشہ

محفلین
رضوان نے کہا:
ظفری اور میں اکٹھے ہی نکلے تھے اس تلاش میں لیکن وہ دغا دے رہا ہے تو نصیبوں کی ہی بات ہوئی نا۔
جب مجھے نہیں مل رہا رشتہ تو اسے کیوں مل رہا ہے ؟
مجھے اپنے نا ملنے کا اتنا دکھ نہیں جتنا غم ظفری کو رشتہ ملنے سے ہو رہا ہے :cry: :cry:

جناب دل چھوٹا نہ کریں :lol: ظفری کو ایسے رشتے ہر سال بعد ملتے ہی رہتے ہیں :D :D
آپ نے وہ پوسٹ نہیں دیکھی جسکا لنک دیا ۔ دیکھا تو پھر سمجھ نہیں آئی ہوگی ۔
حوصلہ رکھئیے ظفری کدھر نہیں جارہے ۔ یہ شادی کا وبال اور رشتوں کا ، ظفری کو آئے دن ملتے رہتے ہیں ۔
:D اس لئیے اسکو سیئریس نہ لیں ۔
:p
 
ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
ظفری اور میں اکٹھے ہی نکلے تھے اس تلاش میں لیکن وہ دغا دے رہا ہے تو نصیبوں کی ہی بات ہوئی نا۔
جب مجھے نہیں مل رہا رشتہ تو اسے کیوں مل رہا ہے ؟
مجھے اپنے نا ملنے کا اتنا دکھ نہیں جتنا غم ظفری کو رشتہ ملنے سے ہو رہا ہے :cry: :cry:

ارے ۔۔۔ تم کیوں مایوس ہوتے ہو ۔۔ میں نے بھی تمہارے لیے ایک رشتہ دیکھ رکھا ہے ۔ مگر آج کل وہ ہسپتال میں‌ ہے کہ پچھلے ہفتے‌‌ اس نے کچھ زیادہ ہی پی لی تھی ۔۔۔ ارے نہیں ۔۔ ڈرنک تو وہ کم ہی کرتی ہے مگر ۔۔۔جب سب اس کو جوئے پر بیٹھا دیں تو وہ سب کے ساتھ مل کر پی ہی لیتی ہے ۔۔ اور جواء بھی وہ نہ کھیلے اگر اس کو کریڈٹ کمپنیز کے پیسے نہ دیں ‌ہوں ۔۔۔ اور اس بیچاری پر قرضہ بھی ایسا چڑھا کہ ایک حادثے میں اس کی ایک آنکھ ، ایک ٹانگ ضائع ہوگئی تھی ۔ جاب سے فارغ ہوگئی تو اسے قرضہ لینا پڑ گیا ۔ قرضہ بھی اس پر اتنا نہیں چڑھتا ‌‌اگر وہ ایک دن اپنی سالگرہ پر آنے والوں کو اپنی پسند کا تحفہ نہ لانے پر گولی سے نہ مارتی ۔ بس عدالتوں کے چکر نہیں اس کو اس حال پر پہنچا دیا ۔۔۔ خیر اب وہ کافی اچھے حال میں ہے ۔جیسے ہی ہسپتال سے واپس آئی ۔میں تہارے لیئے اس کو ضرور پرپوز کروں گا ۔ ٹھیک ہے نا ۔۔ اب تو خوش ہوجاؤ۔ :lol:
 
رضوان

محفلین
ظفری نے کہا:

استعفٰی میرا با حسرت و یاس :cry: :cry:
نہیں میاں میں باز آیا ایسی جورو کے خواب میں بھی آنے سے۔
چلتے ہیں اسی آنچل کے سائے میں جہاں راحت و چین و محبت و وغیرہ وغیرہ کیساتھ بسر ہورہی ہے۔ میں تو سمجھا تھا کہ شاید کچھ اپ گریڈ کا چانس ہے مگر
وا حسرتا
 
شمشاد

لائبریرین
اگر 15 - 20 سال پہلے کہا ہوتا تو اپگریڈ کا چانس بھی تھا۔ اب تو وہی “ سب کچھ “ ہوں گی ناں۔

اللہ جوڑی سلامت رکھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو یہ تو ویسے بھی نئی پود کے لیے ہے۔ آپ جیسے بزرگوں کے دور میں یہ کام “ ماسیاں “ کرتی تھیں۔
 
رضوان

محفلین
بجا ارشاد فرمایا آپ نے اب ماسیوں کے ساتھ ساتھ “ مامے “ بھی میدانِ عمل میں کود پڑے ہیں۔ :lol: :lol: :laugh:
 
تیشہ

محفلین
رضوان نے کہا:
شکر ہے کہ آپ نے یہ شادی دفتر تاخیر سے کھولا ورنہ کئی ایک کا حشر ہو جانا تھا۔

جناب ہمارے شادی دفتر کو تو اب مت کوسیئے ۔ :D اب آپکی قسمت نہ ہو اور تو ہم کیا کر سکتے ہیں ۔ تاخیر سے کھلتاُ جنہوں نے اک سے حشر کرکے بھی سبق نہ سیکھا ہو اب انہوں نے تو پھر پلٹ پلٹ آنا ہی ہوتا ہے نا ۔ :D کہ اک حشر انکا کچھ زیادہ حشر نشر نہیں کرتا۔ اس لئے دوسری بار شوقیہ آتے ہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
:wink: استعفٰی میرا با حسرت و یاس :cry: :cry:
نہیں میاں میں باز آیا ایسی جورو کے خواب میں بھی آنے سے۔
چلتے ہیں اسی آنچل کے سائے میں جہاں راحت و چین و محبت و وغیرہ وغیرہ کیساتھ بسر ہورہی ہے۔ میں تو سمجھا تھا کہ شاید کچھ اپ گریڈ کا چانس ہے مگر
وا حسرتا

ارے پھر مایوسی کی باتیں ۔۔۔ چہ ۔۔چہ ۔۔۔ اچھا یہ پسند نہیں تو ایک اور رشتہ بھی ہے ۔۔۔ کہو تو اس کے بھی کوائف شادی دفتر میں جمع کرا دوں ۔۔۔ کیوں کیا خیال ہے ۔؟ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top