شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

غ۔ن۔غ

محفلین
بھلا سا نام ہے اُسکا اُسے کہتے ہیں کیا زاہد
صراحی میں جو ڈلتی ہے جو پیمانے میں ہوتی ہے
 
مغزل

محفلین
شرابِ لذّتِ عمروصال چاہتا ہوں
میں کج کمال ہوں تھوڑا کمال چاہتا ہوں
م۔م۔مغل
(فی البدیہہ)
 
کاشفی

محفلین
پیمانے پہ جس وقت جھکاتا ہوں صراحی
جھکتا ہے سرِعالمِ بالا مرے آگے

پہلو میں ہے اک زُہرہ جبیں، ہاتھ میں ساغر
اس وقت نہ دُنیا ہے نہ عقبیٰ مرے آگے
(جوش ملیح آبادی)
 
بانیاز خان

محفلین
شکن نہ ڈال جبیں پر شراب دیتے ہوئے
یہ مسکراتی ہوئی چیز مسکرا کے پلا
سرور چیز کی مقدار پر نہیں‌ موقوف
شراب کم ہے تو ساقی نظر ملا کے پلا
 
فرخ منظور

لائبریرین
شرابِ لذّتِ عمروصال چاہتا ہوں
میں کج کمال ہوں تھوڑا کمال چاہتا ہوں
م۔م۔مغل
(فی البدیہہ)

مغزل صاحب، اس شعر کا پہلا مصرع میرے تو سر کے اوپر سے گزر گیا۔ ہو سکے تو کچھ تشریح فرما دیجیے کہ شرابِ لذتِ عمر وصال سے آپ کی کیا مراد ہے قبلہ؟
 
مغزل

محفلین
مغزل صاحب، اس شعر کا پہلا مصرع میرے تو سر کے اوپر سے گزر گیا۔ ہو سکے تو کچھ تشریح فرما دیجیے کہ شرابِ لذتِ عمر وصال سے آپ کی کیا مراد ہے قبلہ؟
شرابِ لذّتِ عمرِوصال چاہتا ہوں
میں کج کمال ہوں تھوڑا کمال چاہتا ہوں
فرخ بھائی ۔۔۔
شرابِ لذّتِ عرصۂ (عمر) وصالِ یار چاہتا ہوں ، میں کج کمال تھوڑاسا کمال چاہتا ہوں۔۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
شرابِ لذّتِ عمرِوصال چاہتا ہوں
میں کج کمال ہوں تھوڑا کمال چاہتا ہوں
فرخ بھائی ۔۔۔
شرابِ لذّتِ عرصۂ (عمر) وصالِ یار چاہتا ہوں ، میں کج کمال تھوڑاسا کمال چاہتا ہوں۔۔
شرابِ لذتِ عمرِ وصال کی اصطلاح شاید آپ ہی نے اختراع کی ہے۔ اس سے قبل نظر سے نہیں گزری ۔
 
Top