شعر جو ضرب المثل بنے

محمد وارث

لائبریرین
ساغر صدیقی کے یہ اشعار

یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
ان میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں

مرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں

حشر میں کون گواہی میری دے گا ساغر
سب تمھارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں


 

محمد وارث

لائبریرین
سید محسن نقوی کے یہ اشعار

اتنی مدت بعد ملے ہو
کن سوچوں میں گم رہتے ہو؟

کون سی بات ہے تم میں ایسی
اتنے اچھے کیوں لگتے ہو؟



 
زبردست وارث ۔

لگتا ہے اس دھاگے کو کسی مسیحا کا انتظار تھا اور وہ وارث کی شکل میں آ ہی گیا۔

دیر لگی تم کو آنے میں پر شکر ہے تم آئے تو
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ علوی صاحب

بہت جاندار اور زبردست ٹاپک شروع کیا ہوا ہے آپ نے، یقینآ اس میں‌ سینکڑوں‌ اشعار پوسٹ کیے جا سکتے ہیں.
 
Top