اقبال کا یہ شعر خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیں ترا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #121 اقبال کا یہ شعر خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیں ترا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #122 اقبال کا یہ شعر جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ھے اک بہانہ
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #123 غالب کا یہ شعر جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو اک تماشہ ہوا گلہ نہ ہوا
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #124 فراز کا یہ شعر کروں نہ یاد مگر کس طرح بھلاؤں اسے غزل بہانہ کروں اور گنگناؤں اسے
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #125 داغ کا یہ شعر کہتے ہیں جس کو اردو ہمی جانتے ہیں داغ سارے جہاں میں چرچا ھماری زباں کا ہے
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #126 داغ کا یہ شعر نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہہ دو کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #127 ساغر صدیقی کا یہ شعر یادِ ماضی عذاب ھے یا رب چھین لے مُجھ سے حافظہ میرا
shahzadafzal محفلین جولائی 6، 2007 #128 محمد وارث نے کہا: ساغر صدیقی کا یہ شعر یادِ ماضی عذاب ھے یا رب چھین لے مُجھ سے حافظہ میرا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ محمد وارث بھائی آپکی ساری شئرنگ بہت زبردست ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد وارث نے کہا: ساغر صدیقی کا یہ شعر یادِ ماضی عذاب ھے یا رب چھین لے مُجھ سے حافظہ میرا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ محمد وارث بھائی آپکی ساری شئرنگ بہت زبردست ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #130 حسرت موہانی کا یہ شعر چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #131 اقبال کا یہ شعر باغِ بہشت سے مجھے حکمِ سفر دیا تھا کیوں کارِ جہاں دراز ہے، اب مرا انتظار کر
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #132 غالب کا یہ شعر نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #133 اقبال کا یہ شعر عمل سے زندگی بنتی ھے جنت بھی ، جھنم بھی یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نُوری ھے نہ ناری ھے
محمد وارث لائبریرین جولائی 6، 2007 #134 فیض کا یہ شعر آئے کچھ ابر، کچھ شراب آئے اس کے بعد آئے جو عذاب آئے
محمد وارث لائبریرین جولائی 7، 2007 #135 پروین شاکر کا یہ شعر حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیے جاناں دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
محمد وارث لائبریرین جولائی 7، 2007 #136 ثاقب لکھنؤی کا یہ شعر باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
محمد وارث لائبریرین جولائی 7، 2007 #137 میرزا یاس یگانہ چنگیزی کا یہ شعر خودی کا نشہ چڑھا، آپ میں رہا نہ گیا خدا بنے تھے یگانہ مگر بنا نہ گیا
میرزا یاس یگانہ چنگیزی کا یہ شعر خودی کا نشہ چڑھا، آپ میں رہا نہ گیا خدا بنے تھے یگانہ مگر بنا نہ گیا
محمد وارث لائبریرین جولائی 7، 2007 #138 داغ کا یہ شعر داغ آنکھیں نکالتے ہیں وہ ان کو دے دو نکال کر آنکھیں
محمد وارث لائبریرین جولائی 7، 2007 #139 غالب کا یہ شعر آئینہ دیکھ اپنا سا منھ لے کے رہ گئے صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
محمد وارث لائبریرین جولائی 7، 2007 #140 داغ کا یہ شعر حضرتِ داغ جہاں بیٹھ گئے، بیٹھ گئے اور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے