سیدہ شگفتہ
لائبریرین
شمشاد نے کہا:“گویا آپ نے یہ کہا ہے کہ اگر کسی قوم میں ایک لڑکی محرومِ بصارت ہو تو اس قوم میں ھزاروں سال تک پیدا ہونے والے مرد
محرومِ بصیرت ہوتے ہیں !؟ “
جی میں نے ایسا بالکل نہیں کہا- آپ کو اختیار ہے جو بھی مطلب سمجھ لیں۔
اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ آپ جیسا صاحبِ ذوق نہیں ہوں، غمِ روزگار اتنی فرصت ہی نہیں لینے دیتا کہ ڈھنگ سے کوئی پڑھنے پڑھانے کا مشغلہ ہی اختیار کر لیں ۔
عشقِ بتاں، یادِ رفتگاں، غمِ روزگار
اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کِیا کرے
(امید ہے یہ شعر تو صحیح ہو گا)
بس کبھی کبھار دل پشوری کرنے کے لیئے الٹا سیدھا لکھ دیتا ہوں۔
آپ کی دل آزاری کے لیئے معذرت خواہ ہوں۔
اور عرض ہے کہ فورم پر آتی رہیے اور اپنے خطوط سے مستفیذ فرماتی رہیے - ایک بات اور کہ باقی کے تھریڈز میں بھی قدم رنجہ فرمائیں۔
شمشاد بھائی ،
آپ کی تحریر میں دلآزاری کا پہلو تو کہیں بھی نہیں تھا اور میں آپ کو بتاوں میرے دل میں بڑے بڑے سوراخ ہیں تو دل آزاری کی بات کی بھی ہوتی تو بھی نہیں ٹکتی اس میں
آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری گذارش کو قابل توجہ جانا ۔