شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

فریب

محفلین
جی ضرور مشکوک ہی ہو گا اسی لئے تو ہر شاعر اس کے انتظار میں رہتا ہے اور نظمیں غزلیں بھی کہتا ہے۔۔۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
عرض کیا ہے

جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو
اک تماشا ہوا گِلا نہ ہوا

شاعر کو جب باس نے اونچی آواز میں ڈانٹنا شروع کیا تو شاعر نے کہا “جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو “
 

فریب

محفلین
بتا رہی ہیں وہ آنکھیں‌کہ رات سویا نہیں
ہجومِ کرب تھا دل میں مگر وہ رویا نہیں

شاعر بتانا چاہ رہا ہے کہ کل ساری رات شاعر سویا نہیں کیونکہ ساتھ والے گھر میں پارٹی تھی اور خوب ہجوم تھا۔۔۔۔۔۔۔ اس ہجوم کی وجہ سے اس کا دل کرب میں‌تھا کہ اسکو بلایا نہیں گیا تھا مگر پھر بھی شاعر رویا نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ایک غلطی کی تصیح

شمشاد آپ نے یہ شعر لکھا ہے غلط ہے
صحیح شعر یہ ہے
آگیا عین لڑائی میں اگر وقت نماز
قبلہ رو ہو کے زمیںبوس ہوئی قوم حجاز
ایک صف میں کھڑے ہوئے محمود ایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز
 

شمشاد

لائبریرین
بل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا
جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا۔۔

(جوش سے معذرت کے ساتھ)

شاعر کہتا ہے کہ اتنے بل آتے ہیں، پانی کا بل، بجلی کا بل، گیس کا بل، فون کا بل، پراپرٹی ٹیکس، اور پتہ نہیں کون کون سے بل جس کی وجہ سے چین ہی نصیب نہیں ہوتا اور دوسرے مصرعے میں وہ کہتا ہے کہ جب بھی ٹھنڈی ہوا چلتی ہے تم مجھے بہت یاد آتے ہو کہ میری رضائی جو تم لے گئے تھے ابھی تک تم نے واپس نہیں کی۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
بل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا
جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا۔۔

(جوش سے معذرت کے ساتھ)

شاعر کہتا ہے کہ اتنے بل آتے ہیں، پانی کا بل، بجلی کا بل، گیس کا بل، فون کا بل، پراپرٹی ٹیکس، اور پتہ نہیں کون کون سے بل جس کی وجہ سے چین ہی نصیب نہیں ہوتا اور دوسرے مصرعے میں وہ کہتا ہے کہ جب بھی ٹھنڈی ہوا چلتی ہے تم مجھے بہت یاد آتے ہو کہ میری رضائی جو تم لے گئے تھے ابھی تک تم نے واپس نہیں کی۔

بہت خوب :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا
جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا۔۔

(جوش سے معذرت کے ساتھ)

شاعر کہتا ہے کہ اتنے بل آتے ہیں، پانی کا بل، بجلی کا بل، گیس کا بل، فون کا بل، پراپرٹی ٹیکس، اور پتہ نہیں کون کون سے بل جس کی وجہ سے چین ہی نصیب نہیں ہوتا اور دوسرے مصرعے میں وہ کہتا ہے کہ جب بھی ٹھنڈی ہوا چلتی ہے تم مجھے بہت یاد آتے ہو کہ میری رضائی جو تم لے گئے تھے ابھی تک تم نے واپس نہیں کی۔

بہت خوب :lol:

بس اتنا ہی :cry:

خود سے کچھ کیوں نہیں شیئر کرتی؟
 

شمشاد

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
farid rasheed kavi نے کہا:
لال کتاب بولی یوں
تیلی بیل چراءے کیوں؟
کھلی کھلا کیا مسٹنڈ
بیل کا بیل اور دنڈ کا دنڈ

سلیس تشریح مطلوب ہے
Ye aik bhut mazedar latifa hai jab kabhi time milla tu
zaroor urdu ma translate ker k suna doon ga

شاہ جی اب تک تو پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی گزر گیا ہے، اب تو اردو میں ترجمہ کر کے سنا دیں۔ :(
 

خرم

محفلین
چلی جا رہی ہے چلی جا رہی ہے
ندی کے کنارے گدھی جا رہی ہے

اب مزاحیہ تشریح آپ خود کر لیں اس کی۔
 

wahab49

محفلین
آواز دے کہاں ھے
دنیا میری جواں ھے

لیکن میں بوڑھا ھو چکا ھوں۔ اسلیے اونچا سنتا ھوں ذرا زور سے آواز دے
 

بدتمیز

محفلین
نبیل تو شروع ہی میں ٹماٹر کھا کر ایسے غائب ہوئے کہ سال ہونے کو آیا ابھی تک نازل نہیں ہوئے۔ نبیل آپ بھی آ جائیں اور ایک آدھ شعر پھینک کر اس کی تشریح بھی مار جائیں۔

میں‌ تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا
قرعہ فال میرے نام کا اکثر نکلا

اس شعر میں‌ شاعر کہتا ہے کہ میں مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا ہوں کیونکہ میں ایک قصاب ہوں اور مذبحہ خانے میں کام کرتا ہوں اور اگر کسی دن قصابوں کی ہڑتال ہو جائے تو ہر بندہ مجھے آواز دیتا ہے کہ اوئے ذرا آ کر اس کو ذبح کر جاؤ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں‌ راہی بھٹکنے والا ہوں
جی پی ایس لینے والا ہوں

اس میں شاعر کہتا ہے کہ آوارہ گردی میری روٹین ہے، لیکن راستہ بھٹک کر دور نکل جاتا ہوں تو اب جی پی ایس لینا مجبوری بن گئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جا کہیو ان سے نسیم سحر میرا چین گیا میری نیند گئی
تمہیں میری نہ مجھ کو تمہاری خبر میرا چین گیا میری نیند گئی
(بہادر شاہ ظفر)

شاعر جادوگر نسیم سے کہتا ہے کہ ان سے جا کر کہہ دو کہ مجھے چین بھی نہیں ہے اور مجھے نیند بھی نہیں آتی۔ کٹھمل اور مچھر تنگ کرتے ہوں گے رات بھر۔ (یہی کچھ کر کر کے تو مغلیہ سلطنت گنوائی تھی۔) اور چونکہ ان دنوں موبائیل فون تو کیا عام فون کی سہولت بھی موجود نہیں تھی تو ایک دوسرے کی خبر بھی نہیں ملتی تھی کہ کس حال میں‌ ہیں۔
 

خرم

محفلین
قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں
میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں

چچا غالب کا شعر ہے اور کیونکہ عمر اوروں کی کمائی پر بسر ہوئی اس لئیے قرض خواہ بہت تھے۔ مذکور بالا چٹھی میں بھی غالباً چچا نے کسی پرانے قرض خواہ کو نیا جھانسہ دیا تھا مگر جانتے تھے کہ قرض خواہ بڑا کائیاں ہے اتنی جلدی قابو نہ آئے گا اس لئے فرماتے ہیں کہ قاصد کے آنے سے پہلے چند نئے اور پر درد بہانوں پر مشتمل ایک اور چٹھی لکھ رکھوں کیونکہ جواب میں‌تو پھٹکار ہی آنی ہے۔
 

سیفی

محفلین
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

شاعر کا گزر ایکدفعہ ایسی جگہ سے ہوا جہاں نیاز بٹ رہی تھی۔۔۔۔۔۔ایک صاحب پھول مٹھائی کھا رہے تھے۔۔۔۔۔شاعر نے ان سے ان کا شجرہ نسب پوچھا تو جواب کے دوران بھرے پرے منہ سے پھول مٹھائی کی جھڑی لگ گئی۔۔۔۔۔بھوک سے نڈھال شاعر کی قسمت جاگی اور ساتھ پیٹ بھرتے ہی شعروں کا نزول بھی شروع ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسے آمد کہتے ہیں شاعری کی زبان میں ۔۔۔۔فی البدیہہ آمد :D
 

شمشاد

لائبریرین
وہ آمد تو ہوئی سو ہوئی لیکن آپ کی محفل پر ایک عرصے بعد آمد واقعی خوش آئیند لگ رہی ہے۔

خوش آمدید
 

سیفی

محفلین
شکریہ اور معذرت ایک ساتھ
میں نے آپ کا خط بہت دنوں بعد دیکھا۔ اسلئے جواب نہ دے سکا۔
 
Top