شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

طارق شاہ

محفلین

تیز ہوا نے تنکا تنکا، آنگن آنگن دان کیا
گم صُم چڑیا طاق پہ بیٹھی سوچ رہی ہے پیاروں کا

محمد احمد
کراچی، پاکستان
 

طارق شاہ

محفلین

سُرخ گلابوں کی رنگت بھی اچھی ہے ، پر سوچتا ہُوں
قوس و قزح سی اُس کی آنکھیں ، رنگَ حیا رُخساروں کا

محمد احمد
کراچی، پاکستان
 

طارق شاہ

محفلین

ذرا یہ دُھوپ ڈھل جائے، تو اُن کا حال پُوچھیں گے
یہاں کچھ سائے، اپنے آپ کو پیکر بتاتے ہیں

خوشبیر سنگھ شادؔ
 

طارق شاہ

محفلین

ہر چندکہ ، اِس رہ میں تہی دست رہے ہم
سودائے محبّت نہ مگر سر سے نکالا

جب چاند نمودار ہُوا ، دُور اُفق پر!
ہم نے بھی پری زاد کو پتّھر سے نکالا

ثروت حُسین
کراچی، پاکستان
 

طارق شاہ

محفلین

میرے حواس عِشق میں کیا کم ہیں منتشر
مجنُوں کا نام ہوگیا ، قسمت کی بات ہے

اکبر الٰہ آبادی
 

طارق شاہ

محفلین

فکر ِخلق ِ خُدا ، نہ خوف ِ خُدا !
یہ کہاں کی خُدا پرستی ہے

ارے کیوں ڈرر ہے ہو جنگل سے
یہ کوئی آدمی کی بستی ہے

احمد مشتاق
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

اے دل و جانِ سراجؔ، آ رحم کر عشاق پر !
اب نہیں ہے تن میں طاقت، دِل میں تاب آنکھوں میں خواب

سراؔج اورنگ آبادی
 

طارق شاہ

محفلین

منتظر ہُوں جلوۂ دِیدار دِکھلا بے حجاب
زُلف کے تاروں کو یک سُو کر، کہ دیکھوں آفتاب


سراؔج اورنگ آبادی
 
Top