عجب کیا، اُٹھ کے بےتابی سے سر مارے کنارے پر ! سُنے گر، ماجرا دریا ہمارے اشک جاری کا ولی دکنی
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #261 عجب کیا، اُٹھ کے بےتابی سے سر مارے کنارے پر ! سُنے گر، ماجرا دریا ہمارے اشک جاری کا ولی دکنی
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #262 عجب کچھ لطف رکھتا ہے، شبِ خلوت میں گل رُو سوں خطاب آہستہ آہستہ، جواب آہستہ آہستہ ولی دکنی
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #263 تم پر فدا ہیں سارے حُسن و جمال والے کیا خط و خال والے، کیا صاف گال والے سراؔج اورنگ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #264 اُس کو چاہا تھا کبھی خود کی طرح ! آج خود اپنے طلبگار ہیں ہم مُحسن بھوپالی
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #266 جو سر بھی کشیدہ ہو، اُسے دار کرے ہے اغیار تو کرتے تھے سو اب یار کرے ہے وہ کون ستمگر تھے کہ یاد آنے لگے ہیں تو کیسا مسیحا ہے کہ بیمار کرے ہے احمد فراز آخری تدوین: مارچ 24، 2016
جو سر بھی کشیدہ ہو، اُسے دار کرے ہے اغیار تو کرتے تھے سو اب یار کرے ہے وہ کون ستمگر تھے کہ یاد آنے لگے ہیں تو کیسا مسیحا ہے کہ بیمار کرے ہے احمد فراز
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #267 دن ایک ستم، ایک ستم رات کرو ہو وہ دوست ہو، دشمن کو بھی تم مات کرو ہو ہم کو جو ملا ہے وہ تمھیں سے تو ملا ہے ہم اور بھُلا دیں تمھیں، کیا بات کرو ہو کلیم عاجز
دن ایک ستم، ایک ستم رات کرو ہو وہ دوست ہو، دشمن کو بھی تم مات کرو ہو ہم کو جو ملا ہے وہ تمھیں سے تو ملا ہے ہم اور بھُلا دیں تمھیں، کیا بات کرو ہو کلیم عاجز
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #268 بکنے بھی دو عاؔجز کو ، جو بولے ہے، بکے ہے دیوانہ ہے، دیوانے سے کیا بات کرو ہو کلیم عاجز
عادل اسحاق محفلین مارچ 24، 2016 #269 گو دل کو تم سے خاص شکایت ہے کیا کروں پھر بھی مجھے تمہیں سے محبت ہے کیا کروں #بہزاد لکھنوی
ص صائمہ شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #270 درد وہ آگ کہ بجھتی نہیں جلتی بھی نہیں یاد وہ زخم کہ بھرتا نہیں رستا بھی نہیں احمد راہی
ص صائمہ شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #271 شہید جذبوں کی فہرست کیا مرتب ہو شمار میں جو نہیں بےشمار وہ بھی ہیں احمد راہی
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #272 چاہت میں ہمارا جینا مرنا آپ اپنی مِثال ہو گیا ہے پہلے بھی مُصیبتیں کچھ آئیں ! پر اب کے، کمال ہو گیا ہے میرا جی
چاہت میں ہمارا جینا مرنا آپ اپنی مِثال ہو گیا ہے پہلے بھی مُصیبتیں کچھ آئیں ! پر اب کے، کمال ہو گیا ہے میرا جی
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #273 ہنستے ہنستے رو دِیا کرتے تھے سب بے اختیار اِک نئی ترکیب کا درد اپنے افسانے میں تھا شاد عظیم آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 24، 2016 #274 رو رو کے کس طرح سے کٹی رات، کیا کہیں ! مر مر کے، کیسے کی ہے سَحَر کچھ نہ پُوچھیے اختر شیرانی
طارق شاہ محفلین مارچ 25، 2016 #275 بیک نقدِ محبّت، جنسِ دِل بکتی نہیں سودا ! بُتاں نے داغ دے دے کر خراب و خوار ایسی کی مرزا رفیع سودا
طارق شاہ محفلین مارچ 25، 2016 #276 سودا کے ہوتے، وامق و مجنوں کاذکر کیا عالم عبث اُکھاڑے ہے مردے گڑے گڑے مرزا رفیع سودا
طارق شاہ محفلین مارچ 25، 2016 #277 سوؔدا کی اذیّت سے تمھیں کیا ہُوا حاصل جو چاہو سو دِل پر کرو، مائل تو وہی ہے مرزا رفیع سودا
طارق شاہ محفلین مارچ 25، 2016 #278 زمیں سے عرش کالمبا سفر ، کچھ وقت تو لے گا ذرا سا صبر کر، تیری دُعائیں راستے میں ہیں بھارت بھوشن پنت
طارق شاہ محفلین مارچ 25، 2016 #279 جاؤں تو، جاؤں کہاں میں لے کے اپنی وحشتیں مجھ کو ویرانہ بھی، اب گھر کی طرح لگنے لگا ہے بھارت بھوشن پنت
جاؤں تو، جاؤں کہاں میں لے کے اپنی وحشتیں مجھ کو ویرانہ بھی، اب گھر کی طرح لگنے لگا ہے بھارت بھوشن پنت
طارق شاہ محفلین مارچ 25، 2016 #280 نقوشِ پا سے ہمارے اُگے ہیں لالہ و گل ! رَہِ بہار سے، ہم بے نِشاں نہیں گزرے سراج الدین ظؔفر