شوق میں ضبط ہے ملحُوظ، مگر کیا معلوُم ! کس گھڑی بے خبرِ سُود و زِیاں ہو جاؤں سراج الدین ظؔفر
طارق شاہ محفلین مارچ 25، 2016 #281 شوق میں ضبط ہے ملحُوظ، مگر کیا معلوُم ! کس گھڑی بے خبرِ سُود و زِیاں ہو جاؤں سراج الدین ظؔفر
طارق شاہ محفلین مارچ 25، 2016 #282 تم اپنی ٹھوکریں کا ہے کو روکو، دل کو کیوں مارو ! ہمیں جب مِٹ گئے، تو قبر مِٹ جانے سے کیا ہو گا قمر جلالوی
تم اپنی ٹھوکریں کا ہے کو روکو، دل کو کیوں مارو ! ہمیں جب مِٹ گئے، تو قبر مِٹ جانے سے کیا ہو گا قمر جلالوی
طارق شاہ محفلین مارچ 25، 2016 #283 کسے سمجھا رہے ہیں آپ، سمجھانے سے کیا ہو گا بُجز صحرا نوَردی ، اور دِیوانے سے کیا ہو گا قمر جلالوی
طارق شاہ محفلین مارچ 26، 2016 #284 دُکھ کی دو اِک برساتوں سے، کب یہ دِل پایاب بھرا وہ تو کوئی دریا لے آیا ، دریا بھی سیلاب بھرا احمد فرؔاز
دُکھ کی دو اِک برساتوں سے، کب یہ دِل پایاب بھرا وہ تو کوئی دریا لے آیا ، دریا بھی سیلاب بھرا احمد فرؔاز
طارق شاہ محفلین مارچ 26، 2016 #285 تم آ جاتے، تو اُس رُت کی عُمر بھی لمبی ہو جاتی! ابھی تھا دیواروں پر سبزہ، ابھی تو صحن گلاب بھرا احمد فرؔاز
تم آ جاتے، تو اُس رُت کی عُمر بھی لمبی ہو جاتی! ابھی تھا دیواروں پر سبزہ، ابھی تو صحن گلاب بھرا احمد فرؔاز
طارق شاہ محفلین مارچ 26، 2016 #286 اگر نہ میرے سر، اور تیرے آستاں سے چلا بتا، کہ سجدوں کا دستور پھر کہاں سے چلا سیماب اکبر آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 26، 2016 #287 چلا تھا دِل سے جو جادُو، نہ وہ زباں سے چلا کسی طرح نہ مرا کام ترجماں سے چلا سیماب اکبر آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 27، 2016 #288 یہ شب ، یہ خیال و خواب تیرے ! کیا پُھول کھلے ہیں مُنہ اندھیرے ناصر کاظمی
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2016 #289 بزمِ سُخن بھی ہو، سُخنِ گرم کے لیے طاؤس بولتا ہو تو جنگل ہرا بھی ہو ناصر کاظمی
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2016 #290 خُدا رکھے! زباں ہم نے سُنی ہے میرؔ اور مؔرزا سے کہیں کس مُنہ سے ہم، اے مصحفی اُردو ہماری ہے مصحفی
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2016 #291 سعؔدی کہ گفتہ ریختہ دَر ریختہ دُر ریختہ شیر و شکر آمیختہ ہم ریختہ ہم گیت ہے امؔیر خسرو
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2016 #292 سوؔدا تُو اِس غزل کو غزل در غزل ہی لکھ ہونا ہے تجھ کو میؔر سے اُستاد کی طرف مرزا رفیع سؔودا
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2016 #293 آتؔش بقولِ حضرت سودؔا شفیقِ من ہونا ہے تجھ کو میؔر سے اُستاد کی طرف حیدر علی آتؔش
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2016 #294 غاؔلب اپنا یہ عقیدہ ہے بقول ناسؔخ آپ بے بہرہ ہے جو معتقدِ مؔیر نہیں مرزا اسداللہ خاں غالؔب
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2016 #295 باؔقر کوئی تو بزم میں آئے غزل مثال مدّت سے انتظارِ غزل کر رہے ہیں ہم باقرؔزیدی
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2016 #296 وہ لوگ، جو جہان میں باعث غزل کے ہیں سچ پُوچھیئے تو بس وہی وارث غزل کے ہیں غزلوں نے جن کی کردیا ظرفِ غزل فراخ اہلِ سُخن میں بس وہی حادث غزل کے ہیں باقؔر زیدی
وہ لوگ، جو جہان میں باعث غزل کے ہیں سچ پُوچھیئے تو بس وہی وارث غزل کے ہیں غزلوں نے جن کی کردیا ظرفِ غزل فراخ اہلِ سُخن میں بس وہی حادث غزل کے ہیں باقؔر زیدی
طارق شاہ محفلین مارچ 29، 2016 #297 دِل میں آنسو تو کم نہیں تھے، عدم ! آنکھ پاسِ ادب سے تر نہ ہُوئی عبدالحمید عدؔم
طارق شاہ محفلین مارچ 30، 2016 #298 جی چاہتا ہے عمرِ محبّت نہ ختم ہو مرجائیے کسی کی تمنّا لیے ہوئے سیماؔب اکبر آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 30، 2016 #299 سیماؔب پیش گوئی مری بے سبب نہیں امروز ہے تصوّرِ فردا لیے ہوئے سیماؔب اکبر آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 30، 2016 #300 بغیرِ پُرسشِ غم بھی تو ہے، درمانِ غم ممکن ! کرم ہو حال پر میرے ، تو مجھ سے پُوچھ کر کیوں ہو سیماؔ ب اکبر آبادی
بغیرِ پُرسشِ غم بھی تو ہے، درمانِ غم ممکن ! کرم ہو حال پر میرے ، تو مجھ سے پُوچھ کر کیوں ہو سیماؔ ب اکبر آبادی