شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

طارق شاہ

محفلین

اپنے غمخواروں سے کوئی آن ہنس لے بول لے
درد مندوں کا نکال ارمان ہنس لے بول لے

پھر کہاں یہ دلبری، یہ آن ہنس لے بول لے
دم غنیمت ہے ارے نادان ہنس لے بول لے

مان لے کہنا مرا، اے جان ہنس لے بول لے
حُسن یہ دو دِن کا ہے مہمان ہنس لے بول لے

نظیر اکبر آبادی

"التماسِ اخلاص" سے چُنیدہ اشعار
 

طارق شاہ

محفلین

یہ تو کیا کہیے، چلا تھا میں کہاں سے ہمدم !
مجھ کو یہ بھی نہ تھا معلوُم کِدھر جانا تھا

مجاز لکھنوی
 

طارق شاہ

محفلین

طوُر تھا، کعبہ تھا ، دِل تھا، جلوہ زارِ یار تھا
عِشق سب کچھ تھا مگر پھر عالمِ اسرار تھا

فراؔق گورکھپوری
 
Top