تنہائی میں تیری یاد جیسے ایک سُریلی دُھن ناصر کاظمی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2016 #382 کِرن اُمید کی، ہر صُبح آ دھمکتی تھی ! لئے خیال کہ یُوں رات پھر نہیں ہوگی شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2016 #383 گُل پھینکے ہیں عالم کی طرف بلکہ ثمر بھی اے خانہ بر انداز ِچمن کچھ تو اِدھر بھی مرزا رفیع سوؔدا
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2016 #384 سوؔدا تِری فریاد سے آنکھوں میں کٹی رات آئی ہے سحر ہونے کو، ٹک تو کہیں مر بھی مرزا رفیع سوؔدا
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2016 #385 اب کے بھی دِن بہار کے یُوں ہی چلے گئے پھر پھر گُل آچکے، پہ صنم تم بھلے گئے مرزا رفیع سوؔدا
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2016 #386 عتابِ اہلِ جہاں سب بُھُلا دِئے، لیکن وہ زخم یاد ہیں اب تک، جو غائبانہ لگے وہ رنگ دِل کو دِئے ہیں لہُو کی گردِش نے ! نظر اُٹھاؤں تو دُنیا نِگارخانہ لگے ناصؔر کاظمی
عتابِ اہلِ جہاں سب بُھُلا دِئے، لیکن وہ زخم یاد ہیں اب تک، جو غائبانہ لگے وہ رنگ دِل کو دِئے ہیں لہُو کی گردِش نے ! نظر اُٹھاؤں تو دُنیا نِگارخانہ لگے ناصؔر کاظمی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2016 #387 لیے ہی جاتی ہے ہر دَم کوئی صَدا ،ناصر یہ اور بات، سُراغِ نشانِ پا نہ لگے ناصر کاظمی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2016 #388 وہ اِس ادا سے جو آئے ،تو یُوں بَھلا نہ لگے ! ہزار بار مِلو پھر بھی آشنا نہ لگے کبھی وہ خاص عِنایت ، کہ سَو گُماں گُزریں کبھی وہ طرزِ تغافُل کہ محرمانہ لگے ناؔصر کاظمی
وہ اِس ادا سے جو آئے ،تو یُوں بَھلا نہ لگے ! ہزار بار مِلو پھر بھی آشنا نہ لگے کبھی وہ خاص عِنایت ، کہ سَو گُماں گُزریں کبھی وہ طرزِ تغافُل کہ محرمانہ لگے ناؔصر کاظمی
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2016 #389 زیست میری عذاب کربیٹھے گھر، وہ مجھ سے حجاب کربیٹھے وہ ، رہی جن کی کمسنی بھی غضب ! قہر مجھ پر شباب کر بیٹھے شفیق خلؔش
زیست میری عذاب کربیٹھے گھر، وہ مجھ سے حجاب کربیٹھے وہ ، رہی جن کی کمسنی بھی غضب ! قہر مجھ پر شباب کر بیٹھے شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین اپریل 26، 2016 #390 کُوئے معشوق میں اے عاشقو جاتے ہو تو جاؤ یہ شگون نیک نہیں ، خاک اُڑاتے نہ چلو خواجہ حیدر علی آتؔش
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2016 #391 ہم سمجھتے تھے، تبسّم بھی کوئی صُوفی ہے کیا خبر تھی کہ، وہ مے نوش بَلا کا ہو گا غلام مصطفٰی صُوفی تبسّم
ہم سمجھتے تھے، تبسّم بھی کوئی صُوفی ہے کیا خبر تھی کہ، وہ مے نوش بَلا کا ہو گا غلام مصطفٰی صُوفی تبسّم
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2016 #392 تُو نے کھائی تو قسم ضبطِ محبت کی، مگر وہ کہیں بزم میں آ جائیں تو پھر کیا ہو گا غلام مصطفٰی صُوفی تبسّم
تُو نے کھائی تو قسم ضبطِ محبت کی، مگر وہ کہیں بزم میں آ جائیں تو پھر کیا ہو گا غلام مصطفٰی صُوفی تبسّم
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2016 #393 جہاں سرُور ميسّر تھا جام و مئے کے بغير وہ مئے کدے بھی ہماری نظر سے گُذرے ہيں غلام مصطفٰی صُوفی تبسّم
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2016 #394 مطلب ہے دفترِ گُل و لالہ میں مُختصر دو دِن کی سیر میں یہ گُلِستاں تمام ہے خواجہ حیدر علی آتؔش
طارق شاہ محفلین اپریل 27، 2016 #395 صیّاد اِس اسیری پہ سو جاں سے میں فِدا دِل بستگی قفس کی، کہاں آشیانے میں یاس یگانہ چنگیزی
طارق شاہ محفلین اپریل 28، 2016 #396 گُفتنی حال نہیں ہے اپنا کچھ عجب رنگ رہا کرتا ہے خواجہ حیدر علی آتؔش
طارق شاہ محفلین اپریل 28، 2016 #397 بندشِ چُست سے تیری آتؔش قافیہ تنگ رہا کرتا ہے خواجہ حیدر علی آتؔش
طارق شاہ محفلین اپریل 28، 2016 #398 پردۂ غفلت اُٹھا ، پیشِ نظر یار ہے ! دیر و حرم میں نہ جا، ڈُھونڈنے موجُود کو خواجہ حیدر علی آتؔش
طارق شاہ محفلین اپریل 28، 2016 #399 دِل اپنا جلاتا ہُوں، کعبہ تو نہیں ڈھاتا اور آگ لگاتے ہو کیوں تہمتِ بے جا سے یاس یگانہ چنگیزی
طارق شاہ محفلین اپریل 28، 2016 #400 کیوں نگہتِ آوارہ جامے سے نہ ہو باہر ! کِس دن کو وفا کرتی پیراہنِ رُسوا سے یاس یگانہ چنگیزی