تیری گلی میں مَیں نہ چَلوُں اور صبا چَلے یُوں ہی ، خُدا جو چاہے تو بندے کی کیا چلے خواجہ میر درؔد
طارق شاہ محفلین اگست 4، 2016 #981 تیری گلی میں مَیں نہ چَلوُں اور صبا چَلے یُوں ہی ، خُدا جو چاہے تو بندے کی کیا چلے خواجہ میر درؔد
طارق شاہ محفلین اگست 4، 2016 #982 کہہ بیٹھیو نہ درؔد ، کہ اہلِ وفا ہُوں مَیں اُس بے وَفا کے آگے جو ذکرِ وَفا چَلے خواجہ میر درؔد
طارق شاہ محفلین اگست 8، 2016 #983 نہ کہی کبھی بھی ضمیر کی ، نہ ہی سچ تھا مجھ سے لکھا گیا کہ زباں مِری تھی کٹی ہُوئی ، تھا قلم بھی میرا بکا ہُوا اقبال اشہر
نہ کہی کبھی بھی ضمیر کی ، نہ ہی سچ تھا مجھ سے لکھا گیا کہ زباں مِری تھی کٹی ہُوئی ، تھا قلم بھی میرا بکا ہُوا اقبال اشہر
طارق شاہ محفلین اگست 8، 2016 #984 وہ جو سُرخ سُرخ نِشان تھے مِری گمرہی کا بیان تھے تِرے قافلے نے پڑھے نہیں ،مِرے آبلوں کا لِکھا ہُوا اقبال اشہر
وہ جو سُرخ سُرخ نِشان تھے مِری گمرہی کا بیان تھے تِرے قافلے نے پڑھے نہیں ،مِرے آبلوں کا لِکھا ہُوا اقبال اشہر
طارق شاہ محفلین اگست 8، 2016 #985 حَسِیں ایسی، زبانِ خلق کے قصّے میں رہتی ہے تجسّس ہے سبھی کو کِس کے وہ حصّے میں رہتی ہے جسارت ماہ بینی کی خلؔش اُس پر نہیں کرنا مُسَلسَل خود پہ نظروں سے ہی وہ غصّے میں رہتی ہے شفیق خلؔش
حَسِیں ایسی، زبانِ خلق کے قصّے میں رہتی ہے تجسّس ہے سبھی کو کِس کے وہ حصّے میں رہتی ہے جسارت ماہ بینی کی خلؔش اُس پر نہیں کرنا مُسَلسَل خود پہ نظروں سے ہی وہ غصّے میں رہتی ہے شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین اگست 9، 2016 #987 رُکا رُکا تِرے لب پر عجب سُخن تھا کوئی تِری نِگہ بھی جسے ناتمام چھوڑ گئی مجید امجدؔ
طارق شاہ محفلین اگست 9، 2016 #988 کسی کی رُوح تک اِک فاصلہ خیال کا تھا کبھی کبھی تو یہ دُوری رہی سہی بھی نہ تھی مجید امجؔد
طارق شاہ محفلین اگست 10، 2016 #990 کیا حُسن کہوں، اللہ رے حُسن اُس رشک پری کی صُورت پر انسان رہے کِس گنتی میں، جب حُور َملک قربان گئے نظؔیر اکبر آبادی
کیا حُسن کہوں، اللہ رے حُسن اُس رشک پری کی صُورت پر انسان رہے کِس گنتی میں، جب حُور َملک قربان گئے نظؔیر اکبر آبادی
کاشفی محفلین اگست 10، 2016 #991 کعبے میں مسلمان کو کہہ دیتے ہیں کافر بت خانے میں کافر کو بھی کافر نہیں کہتے (بسمل سعیدی - شاگرد سیماب اکبر آبادی)
کعبے میں مسلمان کو کہہ دیتے ہیں کافر بت خانے میں کافر کو بھی کافر نہیں کہتے (بسمل سعیدی - شاگرد سیماب اکبر آبادی)
کاشفی محفلین اگست 10، 2016 #993 سر جس پہ نہ جھک جائے اسے در نہیں کہتے ہر در پہ جو جھک جائے اسے سر نہیں کہتے (بسمل سعیدی)
کاشفی محفلین اگست 10، 2016 #994 تم جب آتے ہو تو جانے کے لیے آتے ہو اب جو آکر تمہیں جانا ہو تو آنا بھی نہیں (بسمل سعیدی)
کاشفی محفلین اگست 10، 2016 #995 زمانہ سازیوں سے میں ہمیشہ دور رہتا ہوں مجھے ہر شخص کے دل میں اُتر جانا نہیں آتا (بسمل سعیدی)
وقار علی ذگر محفلین اگست 10، 2016 #996 الزام تراشیں تو الزام تراشیں کیا احباب سمجھتے ہیں الزام تراشیں کیوں کچھ دور تو چلنے دو، خود لوگ سمجھ لیں گے رہبر ہیں کہ رہزن ہیں ہم نام تراشیں کیوں رسا چغتائی
الزام تراشیں تو الزام تراشیں کیا احباب سمجھتے ہیں الزام تراشیں کیوں کچھ دور تو چلنے دو، خود لوگ سمجھ لیں گے رہبر ہیں کہ رہزن ہیں ہم نام تراشیں کیوں رسا چغتائی
کاشفی محفلین اگست 10، 2016 #997 ہوگا تمہارا نام ہی عنوانِ ہر وَرَق اوراقِ زندگی کو اُلٹ دیں کہیں سے ہم (بسمل سعیدی)
کاشفی محفلین اگست 10، 2016 #998 ہمیں ہے شوق کہ بےپردہ تم کو دیکھیں گے تمہیں ہے شرم تو آنکھوں پہ ہاتھ دھر لینا (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) سبحان اللہ بہت خوبصورت شعر ہے۔۔
ہمیں ہے شوق کہ بےپردہ تم کو دیکھیں گے تمہیں ہے شرم تو آنکھوں پہ ہاتھ دھر لینا (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) سبحان اللہ بہت خوبصورت شعر ہے۔۔
طارق شاہ محفلین اگست 12، 2016 #1,000 جب بُلائے گا خُدا تو اُس کے گھر بھی جاؤں گا بِن بُلائے تو کسی کے گھر نہیں جاتا ہُوں میں باقؔر زیدی