رُت آئی ہے برکھا کی، ہیں پُھول کِھلے دِل میں کیا خُوب ہو ایسے میں دِلدار بھی آ جائے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین فروری 28، 2016 #121 رُت آئی ہے برکھا کی، ہیں پُھول کِھلے دِل میں کیا خُوب ہو ایسے میں دِلدار بھی آ جائے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 1، 2016 #122 عالمِ شب اُس کی خُوئے قرب کا کہتی رہی وہ حکایت زُلف کی جو نِکہتِ رُسوا سے تھی پروفیسر عزیز حامد مدنی
طارق شاہ محفلین مارچ 1، 2016 #123 زاویے کیا کیا دِیے تھے تیرے رُخ کو شوق نے انجمن سی انجمن تھی اور دلِ تنہا سے تھی پروفیسر عزیز حامد مدنی
زاویے کیا کیا دِیے تھے تیرے رُخ کو شوق نے انجمن سی انجمن تھی اور دلِ تنہا سے تھی پروفیسر عزیز حامد مدنی
طارق شاہ محفلین مارچ 1، 2016 #124 وہ بھی سنگِ محتسب کی نذر آخر ہوگئی روشنی باقی جو کل تک شُعلۂ مِینا سے تھی پروفیسر عزیز حامد مدنی
طارق شاہ محفلین مارچ 2، 2016 #125 اِدھر اُدھر سے حدیثِ غمِ جہاں کہہ کر تِری ہی بات کی اور تیری بات کی بھی نہیں عزیز حامد مدنی
طارق شاہ محفلین مارچ 2، 2016 #126 وفائے وعدہ پہ دِل نکتہ چیں ہے وہ خاموش حدیثِ مہر و وفاآج گفتنی بھی نہیں عزیز حامد مدنی
طارق شاہ محفلین مارچ 2، 2016 #127 یہ زندگی ہی تلوّن مزاج ہے، اے دوست تمام ترکِ وفا تیری بے رُخی بھی نہیں عزیز حامد مدنی
طارق شاہ محفلین مارچ 2، 2016 #128 مانا کہ ہر طرح سے میں بے اِختیار ہُوں پر یہ بتاؤ تم کو خُدا کا بھی ڈر نہیں اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 2، 2016 #129 ہم سمجھ لیتے ہیں داغوں کے سُلگنے پہ خَلِش درد جب حد سے گُزر جائے تو کم سا ہوگا شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 3، 2016 #130 بیٹھا تِرے خیال سے ہُوں انجمن کئے اے کاش پھر سے لوٹیں نہ تنہائیاں وہی شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 3، 2016 #131 قوّت کہاں ہے دل میں ، سہے پھر سے اب خلش آئیں جو لوٹ کر مِری ناکامیاں وہی شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 3، 2016 #132 یہی احساس کافی ہے ، کہ کیا تھا اور اب کیا ہُوں مجھے بالکل نہیں تشویش، آگے کیا بنوُں گا میں انور شعُور
یہی احساس کافی ہے ، کہ کیا تھا اور اب کیا ہُوں مجھے بالکل نہیں تشویش، آگے کیا بنوُں گا میں انور شعُور
طارق شاہ محفلین مارچ 3، 2016 #133 تساہل ایک مُشکل لفظ ہے ، اِس لفظ کا مطلب کِتابوں میں کہاں ڈُھونڈوں، کسی سے پُوچھ لوُں گا میں انور شعوُر
تساہل ایک مُشکل لفظ ہے ، اِس لفظ کا مطلب کِتابوں میں کہاں ڈُھونڈوں، کسی سے پُوچھ لوُں گا میں انور شعوُر
طارق شاہ محفلین مارچ 3، 2016 #134 دو پُھول لاکے پھینک دِیے میری گور پر یُوں خاک میں مِلا کے مجھے، مہرباں ہُوا میر تقی میؔر
طارق شاہ محفلین مارچ 3، 2016 #135 سر کھینچا دودِ دِل نے جہاں تیرہ ہوگیا دَم بھر میں صُبح زیرِ فلک کیا سماں ہُوا میر تقی میؔر
طارق شاہ محفلین مارچ 3، 2016 #136 فارغ رہا مواخذۂ حشر سے وہی اُس بُت کی جو کہ تیغ اد ا کا قتیل تھا شیخ محمد ابراہیم ذوق
طارق شاہ محفلین مارچ 3، 2016 #137 حشر میں بھی، وہ کیا مِلیں گے ہمَیں جب مُلاقات عُمر بھر نہ ہُوئی قمرجلالوی
طارق شاہ محفلین مارچ 3، 2016 #139 سب تھے محفِل میں اُنکے محوِ جَمال ایک کو، ایک کی خبر نہ ہوئی قمرجلالوی