باقی ہے زندگی میں نہ کچھ زندگی کا رنگ اب وہ ہیں دسترس میں نہ بے تابیاں وہی شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 4، 2016 #161 باقی ہے زندگی میں نہ کچھ زندگی کا رنگ اب وہ ہیں دسترس میں نہ بے تابیاں وہی شفیق خلش آخری تدوین: مارچ 4، 2016
طارق شاہ محفلین مارچ 4، 2016 #162 سَبھوں کو مے، ہمَیں خُونابِ دِل پلانا تھا فلک مجھی پہ تجھے کیا یہ زہر کھانا تھا نظؔیر اکبر آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 4، 2016 #163 شاذ! اِک درد سے سو درد کے رشتے نِکلے کِن مصائب نے اُسے جی سے بُھلانے نہ دِیا شاذ تمکنت
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #164 شہر میں ہمدمِ دیرینہ بہت تھے ناؔصر وقت پڑنے پہ ، میرے کام نہ آیا کوئی ناؔصر کاظمی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #165 کتنی آساں ہے صبر کی تلقین ! کتنا مُشکل ہےدل پہ سِل رکھنا سعوؔد عثمانی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #166 کِیا ہے عِید کے دِن وعدۂ وصل بتاؤ عِید کا اب چاند کب ہے تِرے بِن اے گُلِ باغِ محبّت ! شتابی آ، کہ بُلبُل جاں بَلب ہے سراجؔ اورنگ آبادی
کِیا ہے عِید کے دِن وعدۂ وصل بتاؤ عِید کا اب چاند کب ہے تِرے بِن اے گُلِ باغِ محبّت ! شتابی آ، کہ بُلبُل جاں بَلب ہے سراجؔ اورنگ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #167 اپنے مارے کو مت پریشاں کر زُلفِ مشکیں کہ پیچ و تاب نہ دے کِس نے اے بحرِ حُسن! تجھ کو کہا کہ کسی تشنہ لب کو آب نہ دے سراج ؔ اورنگ آبادی
اپنے مارے کو مت پریشاں کر زُلفِ مشکیں کہ پیچ و تاب نہ دے کِس نے اے بحرِ حُسن! تجھ کو کہا کہ کسی تشنہ لب کو آب نہ دے سراج ؔ اورنگ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #168 ہو نہ رنگین طبیعت بھی کسی کی یا رب آدمی کو یہ مُصیبت میں پھنسا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #169 اچّھی صُورت میں بھی خالق نے بھرا ہے جادُو اپنے مُشتاق کو ، دِیوانہ بنا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #170 کیا صفائی رُخِ جاناں کی ہے، اللہ، اللہ دیکھنے والوں کو آئینہ بنا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #171 موت سے کوئی نہ گبھرائے اگر یہ سمجھے ! کہ یہ دُنیا کے بکھیڑوں سے چُھڑا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #172 نگہِ شوق سے، کیونکر نہ گُلوں کو دیکھوں ! اِن کی رنگت ، تِرے عارض کا پتا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2016 #173 یہی خیال لئے، ہم چمن میں جاتے ہیں وہ گُل مِلےنہ مِلے اُس کے رنگ و بُو ہی سہی شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 6، 2016 #174 آئے یقیں، اُسی کی اذیّت دہی کے ساتھ ہم کو ، گُمان تک نہ ہو جس احتمال کا جون ایلیا
طارق شاہ محفلین مارچ 6، 2016 #175 اُس کی ثنا کا حق جو ادا ہو تو کِس طرح بھیجے خُدا بھی جس پہ درُود و سلام ہے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 6، 2016 #176 پی لی مئے ولائے نبیؐ ، فکر کیا اگر " انگور کی شراب کا پینا حرام ہے" شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 6، 2016 #177 جفائیں کرتے ہیں تھم تھم کے اِس خیال سے وہ گیا تو پھر یہ نہیں میرے ہاتھ آنے کا داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین مارچ 6، 2016 #178 چڑھاؤ پُھول مِری قبر پر جو آئے ہو کہ اب زمانہ گیا تیوری چڑھانے کا داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین مارچ 6، 2016 #179 حُور کی شکل ہو تم، نوُر کے پُتلے ہو تم اور اس پر تمھیں آتا ہے جلانا دل کا داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین مارچ 6، 2016 #180 زیرِ گیسو رُوئے روشن جلوہ گر دیکھا کئے شانِ حق سے ایک جا شام و سحر دیکھا کئے صبر کر بیٹھے تھے پہلے ہی سے ہم تو جانِ زار عِشق نے جو کچھ دِکھایا بے خطر دیکھا کئے اکبر الٰہ آبادی
زیرِ گیسو رُوئے روشن جلوہ گر دیکھا کئے شانِ حق سے ایک جا شام و سحر دیکھا کئے صبر کر بیٹھے تھے پہلے ہی سے ہم تو جانِ زار عِشق نے جو کچھ دِکھایا بے خطر دیکھا کئے اکبر الٰہ آبادی