یُوں اُداسی کا دَور دَورہ ہے! دِ ل میں باقی نہ حوصلہ سا لگے شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین جنوری 11، 2017 #1,581 یُوں اُداسی کا دَور دَورہ ہے! دِ ل میں باقی نہ حوصلہ سا لگے شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین جنوری 11، 2017 #1,582 کوئی شائستہ و شایانِ غمِ دِل نہ مِلا ہم نے ، جس بزم میں دیکھا اِسے، تنہا دیکھا جِگؔر مُرادآبادی
کاشفی محفلین جنوری 11، 2017 #1,583 بخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہے یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہے (پروین شاکر)
کاشفی محفلین جنوری 11، 2017 #1,584 مجھے یاد کرنے سے یہ مدعا تھا نکل جائے دم ہچکیاں آتے آتے (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
کاشفی محفلین جنوری 11، 2017 #1,585 محبت کو بہت ہوتی ہے غیرت خطا اُن کی ہے، میں شرما رہا ہوں (شو رتن لال برق پونچھوی)
کاشفی محفلین جنوری 11، 2017 #1,586 وہ نکلے ہیں سراپا بن سنور کر قیامت آئے گی، یہ آج طے ہے (شو رتن لال برق پونچھوی)
کاشفی محفلین جنوری 11، 2017 #1,587 مہرباں ہو کے بُلا لو مجھے چاہو جس وقت میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آبھی نہ سکوں (مرزا غالب رحمتہ اللہ علیہ)
مہرباں ہو کے بُلا لو مجھے چاہو جس وقت میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آبھی نہ سکوں (مرزا غالب رحمتہ اللہ علیہ)
طارق شاہ محفلین جنوری 12، 2017 #1,588 عرضِ نیازِ غم کو، لب آشنا نہ کرنا یہ بھی اِک اِلتجا ہے، کُچھ اِلتجا نہ کرنا جِگؔرمُرادآبادی
طارق شاہ محفلین جنوری 12، 2017 #1,589 جِتنی ضِدیں ہیں، اے دِل! تُو شوق سے کیے جا مجھ کو بھی تا قیامت، تیرا کہا نہ کرنا جِگؔر مُرادآبادی
طارق شاہ محفلین جنوری 12، 2017 #1,590 یا رب! غمِ محبّت سب بخش دے مُجھی کو میرے سِوا کسی کو اب مُبتِلا نہ کرنا جِگؔر مُرادآبادی
طارق شاہ محفلین جنوری 12، 2017 #1,591 یُونہی بیٹھے رہو بس دردِدِل سے بے خبر ہو کر ! بنو کیوں چارہ گر تم، کیا کروگے چارہ گر ہو کر؟ مجاؔز لکھنوی
یُونہی بیٹھے رہو بس دردِدِل سے بے خبر ہو کر ! بنو کیوں چارہ گر تم، کیا کروگے چارہ گر ہو کر؟ مجاؔز لکھنوی
طارق شاہ محفلین جنوری 12، 2017 #1,592 سب دیر و حرم چھُوٹے ، دِلدار و صنم چُھوٹے ہم آ ہی گئے، دُنیا ! آخر تِرے جادُو میں بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 12، 2017 #1,593 چراغوں کو آنکھوں میں محفوُظ رکھنا بڑی دُور تک رات ہی رات ہوگی بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 12، 2017 #1,594 مثلِ جاناں کہوں جسے میں، خلؔش ! ایسا ہرگز کوئی جمال نہیں شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین جنوری 12، 2017 #1,595 محورِ ذہن ہو گئے ہیں، کہ اب ! کب مجھے اُن کا ہی خیال نہیں شفیق خلؔش
کاشفی محفلین جنوری 13، 2017 #1,596 پیش تو ہوگا عدالت میں مقدمہ بیشک جُرم قاتل ہی کے سر ہو یہ ضروری تو نہیں (جگت موہن لال رواںؔ)
کاشفی محفلین جنوری 13، 2017 #1,597 ہوئے دردِ دل کا باعث تو نظارہ بھی دکھانا جو دیا ہے درد تم نے، تمہیں مجھے دوا دو (جگت موہن لال رواںؔ)
کاشفی محفلین جنوری 13، 2017 #1,598 کراچی کے لیئے۔۔ دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی (لعل چند فلک)
کراچی کے لیئے۔۔ دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی (لعل چند فلک)
طارق شاہ محفلین جنوری 13، 2017 #1,599 فرازِ دار مُقدّر بنے، کہ زہر کا جام دیارِ شوق میں اب ہچکچاہٹیں کیسی مُرتضٰی برلاس آخری تدوین: جنوری 13، 2017
طارق شاہ محفلین جنوری 13، 2017 #1,600 دلدل میں غم کی اور بھی دھنستے چلے گئے ! جُھوٹی تسلّیاں تھیں ، سہارے نہیں ہُوئے شفیق خلؔش