شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

کاشفی

محفلین
یہ مال اک ڈاکے میں کل دونوں نے مل کر لوٹا ہے
انصاف اب یہ کہتا ہے آدھا مرا آدھا ترا

(دلاور فگار)
 

طارق شاہ

محفلین

دیکھا ہےجِن نے تیرے رُخسار کا تماشا
دیکھے نہیں وہ سُورج جھلکار کا تماشا

اے رشکِ باغِ جنّت! جب سے جُدا ہُوا تُو
دَوزخ ہے تب سے مجھ کو گُلزار کا تماشا

نرگس میں اب نہیں ہے پَل مارنے کی طاقت !
آ دیکھ اِس انکھاں کے بیمار کا تماشا

تب سے ولؔی کا مطلب جا بیچ میں پڑا ہے !
دیکھا ہے جب سے تیری دستار کا تماشا

ولؔی دکنی
 
آخری تدوین:
Top