گر چمن میں چلے وہ رشکِ بہار! گُل کریں نقد آب و رنگ نثار ولؔی دکنی
طارق شاہ محفلین جنوری 25، 2017 #1,681 گر چمن میں چلے وہ رشکِ بہار! گُل کریں نقد آب و رنگ نثار ولؔی دکنی
طارق شاہ محفلین جنوری 25، 2017 #1,682 یاد تجھ خطِّ سبز کی، اے شوخ! زخمِ دِل پر ہے مرہمِ زنگار ولؔی دکنی
طارق شاہ محفلین جنوری 25، 2017 #1,683 تجھ ہجر کے اگن میں اب ہے سر|ؔج بیکل آتش میں دیکھ آکر سیماب کا تماشا سِراؔج اورنگ آبادی
طارق شاہ محفلین جنوری 25، 2017 #1,684 ہر حرف ہے سرمستی، ہر بات ہے رِندانہ چھائی ہے مِرے دِل پر، وہ نرگسِ مستانہ امیر خسرو
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,685 چھوٹی سی تھیلی کو دِکھلا کر اِک سوداگر نے یہ کہا! صدہا شاعر مِل جائیں گے اِتنے کم دِیناروں میں ڈاکٹر بشیر بدؔر
چھوٹی سی تھیلی کو دِکھلا کر اِک سوداگر نے یہ کہا! صدہا شاعر مِل جائیں گے اِتنے کم دِیناروں میں ڈاکٹر بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,686 باتیں ، کہ جیسے پانی میں جلتے ہُوئے دِیئے کمرے میں نرم نرم اُجالا سا بھر گیا ڈاکٹر بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,687 یہ کم معجزہ ہے مِرے خواب کا ! حقِیقت کا تُو بھی اِسے نام دے شہر یاؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,688 کِسے چاہیے رتجگوں کا صِلہ کہا کِس نے نیندوں کا انعام دے شہریاؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,689 کہانی کہنے والے کہہ رہے ہیں مگر جانے وہی جس پر پڑی ہو بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,690 غزل وہ مت سُنانا ہم کو شا ء جو بیحد محفلوں میں چل چُکی ہو بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,691 یہ شب جیسے کوئی بے ماں کی بچی اکیلے روتے روتے سو گئی ہو بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,692 میاں دیوان کا مت رعب ڈالو پڑھو کوئی غزل ، جو واقعی ہو بشیر بدؔر
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,693 زہر کھاتے ہیں تنگ آ کر ہم یہ دَوا آئے دِل کو راس کہیں داغؔ دہلوی
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,694 بزم میں داغؔ گر نہیں ،تو نہ ہو یہیں ہو گا وہ ،آس پاس کہیں داغؔ دہلوی
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2017 #1,695 مَیں وہ صبرِ صَمِیم ہُوں، جِس نے بارِ امانت سر پہ لِیا تھا ناصؔر کاظمی
طارق شاہ محفلین جنوری 27، 2017 #1,696 اِک کِرن چشم و چراغِ دلِ شب کیوں اِسے خُونِ رگِ دِل نہ کہوُں ناصؔر کاظمی
طارق شاہ محفلین جنوری 27، 2017 #1,697 تیرے ہی نغمے سے وابسطہ نشاطِ زندگی تیرے ہی نغمے سے کیف و اِنبساطِ زندگی مجاؔز لکھنوی
طارق شاہ محفلین جنوری 27، 2017 #1,698 مجھے سُنے نہ کوئی مستِ بادۂ عشرت! مجاؔز ٹُوٹے ہُوئے دِل کی ، اِک صدا ہُوں مَیں مجاؔز لکھنوی
طارق شاہ محفلین جنوری 27، 2017 #1,699 تصوّر نے اُسے دیکھا ہے اکثر خِرَد کہتی ہے جس کو لا مکانی بتا، اے ظُلمتِ صحرائے اِمکاں ! کہاں ہوگا مِرے خوابوںکا ثانی ناصؔر کاظمی
تصوّر نے اُسے دیکھا ہے اکثر خِرَد کہتی ہے جس کو لا مکانی بتا، اے ظُلمتِ صحرائے اِمکاں ! کہاں ہوگا مِرے خوابوںکا ثانی ناصؔر کاظمی
طارق شاہ محفلین جنوری 27، 2017 #1,700 قوّت کہاں ہے دل میں سہے پھر سے اب خلؔش آئیں جو لوٹ کر مری ناکامیاں وہی شفیق خلؔش