شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

طارق شاہ

محفلین

تابِ نظّارہ نہیں آئینہ کیا دیکھنے دُوں
اور بن جائیں گے تصوِیر، جو حیراں ہوں گے


حکیم مومن خاں مومؔن
 

مژگان نم

محفلین
نہ فنا میری نہ بقا میری مجھے اے شکیل نہ ڈھونڈیئے
میں کسی کا حسن خیال ہوں میرا کچھ وجود عدم نہیں

شکیل بدایونی
 

طارق شاہ

محفلین
نہ فنا مِری، نہ بقا مِری، مجھے اے شکؔیل! نہ ڈُھونڈیئے
میں کسی کا حُسنِ خیال ہُوں، مِرا کُچھ وجُودو عدم نہیں
:) :)
 

طارق شاہ

محفلین

لکھیں گرخط یُونہی پیہم اُدھر سے وہ اِدھر سے ہم
نہ ہونے دیں محبّت کم اُدھر سے وہ، اِدھر سے ہم

بہادر شاہ ظفؔر
 

طارق شاہ

محفلین

اگر ہم چشم ہوں بادل ہمارے دیدۂ تر سے!
کریں سیراب اِک عالَم اُدھر سے وہ، اِدھر سے ہم

بہادر شاہ ظفؔر
 
Top