مایُوس سہی، حسرتیِ موت ہُوں، فانؔی ! کِس منہ سے کہوں دِل میں تمنّا ہی نہیں ہے فانؔی بدایونی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2017 #1,941 مایُوس سہی، حسرتیِ موت ہُوں، فانؔی ! کِس منہ سے کہوں دِل میں تمنّا ہی نہیں ہے فانؔی بدایونی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2017 #1,942 مُجھے آتا نہیں اچھّی طرح اِظہارِ غم کرنا مگر کُچھ مُنحصر اِس پر نہیں اُس کا کَرَم کرنا اکؔبر الٰہ آبادی
مُجھے آتا نہیں اچھّی طرح اِظہارِ غم کرنا مگر کُچھ مُنحصر اِس پر نہیں اُس کا کَرَم کرنا اکؔبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2017 #1,943 اِمتِیازِحسرت و رنج و اَلَم جاتا رہا غم ہُوا اِتنا کہ اب احساسِ غم جاتا رہا اکؔبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2017 #1,944 جِس سے تھا خودداریِ اربابِ حاجت کا نِباہ وہ سَلِیقہ تم سے، اے اہلِ کَرَم ! جاتا رہا اکؔبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2017 #1,945 تہمت اُس پر نہیں سجتی ذرا ہرجائی کی کب بَھلا ، کم کی اذیّت مِری تنہائی کی شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین مارچ 5، 2017 #1,946 کوشِشیں دَر کی، کبھی کام نہ آنے دیں گی وُسعتیں دشت سی پھیلی ہُوئیں انگنائی کی شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین مارچ 6، 2017 #1,947 سب تعلّق ہیں ضرُورت کے یہاں پر، مُحسنؔ نہ کوئی دوست، نہ اپنا، نہ سہارا کوئی محسؔن نقوی
طارق شاہ محفلین مارچ 6، 2017 #1,948 نُور و ظُلمت نُور و ظُلمت نے اِس طرح مِل کر دائرے دائروں میں ڈالے ہیں آج آسان نہیں ہے یہ کہنا یہ اندھیرے ہیں وہ اُجالے ہیں آنند نرائن مُلّا
نُور و ظُلمت نُور و ظُلمت نے اِس طرح مِل کر دائرے دائروں میں ڈالے ہیں آج آسان نہیں ہے یہ کہنا یہ اندھیرے ہیں وہ اُجالے ہیں آنند نرائن مُلّا
طارق شاہ محفلین مارچ 7، 2017 #1,949 اور بھی چاہیے سَو کہیے، اگر دلِ نا مہربان میں کُچھ ہے خواجہ مِیر درؔد
طارق شاہ محفلین مارچ 7، 2017 #1,950 اُٹھتی نہیں ہے خانۂ زنجیر سے صدا دیکھو تو، کیا سبھی یہ گرفتار سو گئے خواجہ مِیر درؔد
طارق شاہ محفلین مارچ 7، 2017 #1,951 وے مرچُکے، جو رونقِ بزمِ جہان تھے ! اب اُٹھیے درؔد یاں سےکہ سب یار سو گئے خواجہ مِیر درؔد
طارق شاہ محفلین مارچ 7، 2017 #1,952 بیزار اگر مُجھ سے ہو، مُختار ہو، بہتر ! دِل جِس سے مِلے اپنا ، مَلا کیجیے اُس سے خواجہ مِیر درؔد
طارق شاہ محفلین مارچ 8، 2017 #1,953 حُکمِ معزُولی بہ نامِ تِیرَگی آہی گیا وادئ شب میں پیامِ روشنی آ ہی گیا اے عرُوسِ ہند کے بِکھرے ہُوئے موتی کے ہار! گُوندھنے پِھر تجھ کو تیرا جوہری آ ہی گیا اِک حقیقت بن کے مُلّؔا خواب ارمانِ وَطن اے زہے قسمت!کہ اپنے جیتے جی آ ہی گیا آنند نرائن مُلّؔا
حُکمِ معزُولی بہ نامِ تِیرَگی آہی گیا وادئ شب میں پیامِ روشنی آ ہی گیا اے عرُوسِ ہند کے بِکھرے ہُوئے موتی کے ہار! گُوندھنے پِھر تجھ کو تیرا جوہری آ ہی گیا اِک حقیقت بن کے مُلّؔا خواب ارمانِ وَطن اے زہے قسمت!کہ اپنے جیتے جی آ ہی گیا آنند نرائن مُلّؔا
طارق شاہ محفلین مارچ 8، 2017 #1,954 پُوچھو نہ سانحاتِ گُلِستاں کی داستاں ! اپنے چَمن کو لُوٹ لِیا خود بہار نے آنند نرائن مُلّؔا
طارق شاہ محفلین مارچ 8، 2017 #1,956 تھی نہ قسمت میں مِری ذات وہ ہرجائی کی ایک نسبت تھی بلا وجہ کی رُسوائی کی شفیق خلؔش
محمد نفیس رضوی محفلین مارچ 8، 2017 #1,957 همنے دغا نه کی پر وه سمجھ بیٹھے دل کی بات بس خدا جانے یا ھم جانے
طارق شاہ محفلین مارچ 8، 2017 #1,958 نہ مِلیں گے، اگر کہے گا تُو! تیری خاطر ہَمَیں مُقدّم ہے خواجہ مِیر درؔد
طارق شاہ محفلین مارچ 8، 2017 #1,959 ہم کہتے نہ تھے درؔد، مِیاں چھوڑو یہ باتیں پائی نہ سزا، اور وفا کیجیے اُس سے خواجہ مِیر درؔد دہلوی
طارق شاہ محفلین مارچ 9، 2017 #1,960 رنگ و بُو کیا ہے ؟ یہ تو سمجھا دو سیرِدُنیائے رنگ و بُو تو کریں فانؔی بدایونی