طلسم دستکاری

مہ جبین

محفلین
پہلے عشبہ کی نانو اور نیرنگ کی پھپھو کی دستکاری کے طلسم میں گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور پھر التباس بھائی کی خطاطی کے طلسم نے متاثر کیا ۔۔۔۔۔۔۔

ماشاءاللہ دستکاری بھی لاجواب اور خطاطی بھی بے مثال

اللہ پاک ان ہنر مند ہاتھوں کو سلامت رکھے اور انکے اس فن میں مزید نکھار عطا فرمائے آمین

میں سر تلمیذ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں

اتنے خوبصورت اور دلکش نمونے شریکِ محفل کرنے پر نیرنگ خیال کے لئے بہت ساری دعائیں

جزاک اللہ
 
تعبیر

محفلین
بہت خوب زبردست :applause: :applause: :applause:
یہ میں نے پہلے کیوں نہیں دیکھا ؟
اب کی بار پاکستان گئی نا تو امی کے ٹرنک/صندوقچے (بستروں والے) کی خیر نہیں ۔سب رلھیوں کی تصاویں بنوا لاؤنگی :p

عشبہ کی ساری پھپھیاں ہی نکمی ہیں۔ :ROFLMAO:
ہاہاہا
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ہم نے سوچا کہ ہم سب جان کر نکمیاں ہو جائیں ورنہ نین کو کون پوچھے گا؟ :ROFLMAO:

ما شاء اللہ بے حد خوب صورت دستکاری کے نمونے پیش کیے۔ ہم سے بس ایک یہ کروشیا نہیں چلتا۔ اتنی دفعہ کوشش کی لیکن کمبخت اس کی نوک میں دھاگے ایسے الجھ جاتے ہیں کہ بس نہ پوچھیں۔۔۔ :) :) :)
:eek:o_O:confused:
آپ کو کچھ نہیں بھی آتا سعود؟؟؟
اگر آپ نے کروشیے کی مہارت کا ذکر کیا ہوتا تو میں نے ٹھک سے ایک عدد سویٹر کی فرمائش داغ دینی تھی۔

اور اب یہ حالات ہیں کہ یہ سارے کام جو خواتین گھروں میں کیا کرتی تھیں فارغ اوقات میں اس کی جگہ ڈرامے دیکھے جاتے ہیں۔ میں جب سے واپس آئی ہوں کونا کونا چھان مارا ہے کہ کوئی مجھے ہاتھ کے سویٹر بنا دے لیکن مجال ہے کوئی مل جائے۔ ہر جگہ سے یہ جواب آتا ہے کہ اب تو اس رواج ختم ہو گیا۔ لوگ بناتے ہی نہیں ہیں نہ کڑھائیاں کرتے ہیں۔ :(
نیرنگ خیال آپ کو اگر کبھی موقع ملا اور ممکن ہو سکا تو مجھے بہاولپور سائیڈ پر دستکاری کا کام کرنے والی /والے کا پتہ ڈھونڈ دیجئے گا پلیز۔
فرحت کراچی کمپنی میں جو فلیٹس ہیں وہاں یہ کام ہوتا ہے ویسے اور اس کے علاوہ نیول کالونی میں جوسرونٹ کوارٹرز میں رہتی ہیں نا وہ خواتین بھی یہ کام جانتی ہیں۔میں امی سے پوچھ کر بتا دونگی آپ کو انشاءاللہ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پہلے عشبہ کی نانو اور نیرنگ کی پھپھو کی دستکاری کے طلسم میں گرفتار۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

اور پھر التباس بھائی کی خطاطی کے طلسم نے متاثر کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

ماشاءاللہ دستکاری بھی لاجواب اور خطاطی بھی بے مثال

اللہ پاک ان ہنر مند ہاتھوں کو سلامت رکھے اور انکے اس فن میں مزید نکھار عطا فرمائے آمین

میں سر تلمیذ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں

اتنے خوبصورت اور دلکش نمونے شریکِ محفل کرنے پر نیرنگ خیال کے لئے بہت ساری دعائیں

جزاک اللہ
آمین
بہت شکریہ اپیا۔ اب آپ بہت دن بعد بعد آتی ہیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب زبردست :applause: :applause: :applause:
یہ میں نے پہلے کیوں نہیں دیکھا ؟
پہلے اس لیئے نہیں دیکھا کہ میں نے دھاگہ بنایا ہی کل تھا۔ :p

اب کی بار پاکستان گئی نا تو امی کے ٹرنک/صندوقچے (بستروں والے) کی خیر نہیں ۔سب رلھیوں کی تصاویں بنوا لاؤنگی :p
ضرور انتظار رہے گا۔ (y)

ہاہاہا
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ہم نے سوچا کہ ہم سب جان کر نکمیاں ہو جائیں ورنہ نین کو کون پوچھے گا؟ :ROFLMAO:
جان بوجھ کر تو شروع میں ہوئی تھیں۔ پھر واقعی ایسی ہی بن گئیں۔ :p میں اب نکما نہیں کہوں گا ورنہ تلمیذ سر ناپسند کی مہر لگا دیں گے۔ (n)

فرحت کراچی کمپنی میں جو فلیٹس ہیں وہاں یہ کام ہوتا ہے ویسے اور اس کے علاوہ نیول کالونی میں جوسرونٹ کوارٹرز میں رہتی ہیں نا وہ خواتین بھی یہ کام جانتی ہیں۔میں امی سے پوچھ کر بتا دونگی آپ کو انشاءاللہ :)
کراچی کمپنی کہاں؟ :eek:
میں تو اکثر وہاں جاتا رہتا ہوں۔ رات بھی سوپ پینے گیا تھا ٹوبہ ہاٹ اینڈ سار سے :p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب زبردست :applause: :applause: :applause:
یہ میں نے پہلے کیوں نہیں دیکھا ؟
اب کی بار پاکستان گئی نا تو امی کے ٹرنک/صندوقچے (بستروں والے) کی خیر نہیں ۔سب رلھیوں کی تصاویں بنوا لاؤنگی :p

ہاہاہا
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ہم نے سوچا کہ ہم سب جان کر نکمیاں ہو جائیں ورنہ نین کو کون پوچھے گا؟ :ROFLMAO:

:eek:o_O:confused:
آپ کو کچھ نہیں بھی آتا سعود؟؟؟

فرحت کراچی کمپنی میں جو فلیٹس ہیں وہاں یہ کام ہوتا ہے ویسے اور اس کے علاوہ نیول کالونی میں جوسرونٹ کوارٹرز میں رہتی ہیں نا وہ خواتین بھی یہ کام جانتی ہیں۔میں امی سے پوچھ کر بتا دونگی آپ کو انشاءاللہ :)
ٹھیک ہے۔ میں تصویروں کا انتظار کروں گی (اور پھر میرا دل مزید للچائے گا) :)
کراچی کمپنی؟ یہ تو بڑی اچھی بات بتائی تعبیر ۔ پلیز جلدی سے پوچھ کر بتائیں۔ میں ابھی سے بے صبری ہو رہی ہوں۔

نوٹ: نیرنگ خیال آپ بھی عشبہ کی پھپھوز کی کیٹیگری میں آتے ہیں ویسے۔ یہ چیزیں بھلا آپ نے تھوڑی بنائی ہیں :cowboy:
ابن سعید بھائی ابھی آپ کو پتہ چلا کہ آپ کو کروشیا نہیں آتا تو بھی کچھ نہیں آتا۔ تعبیر نے بھی کنفرم کر دیا۔ :daydreaming:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
نہیں جناب کسر نفسی ہرگز نہیں چلے گی۔ نین میاں ، زبیر مرزا، بلال، مقدس، سعود، ذوالقرنین، عائشہ، بھئی آپ سب بھی تو کچھ کہیں نا اورمحفل کے ایک اور کہنہ مشق فنکار کو دریافت کرنے میں میری مدد کریں۔۔
نیرنگ خیال، ابن سعید،USER]، محمد بلال اعظم، فرحت کیانی، محسن وقار علی،
بالکل ۔ التباس آپ نے اتنا اچھا لکھا ہے ماشاءاللہ اورہم سب کو مزید کا انتظار رہے گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال ۔۔ یہ سویٹر گفٹ شفٹ کرنے کا رواج ہے کیا ؟؟
یہ رواج اب گاؤں میں ختم ہوگیا ہے عمر بھائی۔:p ہمارے بزرگ بتاتے ہیں کہ کبھی یہ رواج تھا۔:whistle: پر اب تو شہروں کی طرح گاؤں میں بھی خال خال ہی یہ طریقہ رائج رہ گیا ہے۔ :twisted:
ہمارے پڑوس کے اک بہت بزرگ آدمی بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دادا کو ہاتھ سے بنا سوئیٹر گفٹ کرتے دیکھا تھا۔ :clown:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہمارے علاقے میں تو یہ عام بات ہے۔ اور میرے خاندان کی عورتیں ابھی بھی اس سے شغف کرتی ہیں۔ میری خالہ جو میری ساس بھی ہیں انکی کڑھائی تو آپ دیکھ ہی چکے۔ :)
آپ نے بنوانا کیا ہے۔ بتا دیجیئے۔ میں پتہ کروا دیتا ہوں آپکو۔ :)
:) تبھی تو میں کہہ رہی ہوں۔ بہاولپور ،ملتان میں اگر کوئی ایسے کام کرنے والا مل جائے تو میں ان سے بنوا لیا کروں گی۔ ہماری ایک جاننے والی تھیں ملتان تو کافی مدد مل جاتی تھی لیکن اب وہ لاہور سیٹل ہو گئی ہیں۔
جزاک اللہ۔
یہ پوچھیں کیا کیا نہیں بنوانا۔ زیادہ تو موسمی کپڑوں پر کڑھائیاں اور ایپلک ورک وغیرہ کی ضرورت رہتی ہے۔ اور کروشیے کا کام مل جائے تو سونے پر سہاگہ ہو گا۔ :)
 
چلیں میں آپ کو بتاتا ہوں پتہ کر کے۔ کروشئیے کے کام پر تو بے حد محنت ہوتی ہے تو عمومی طور پر خواتین ایسا کام نہیں کرتی۔ کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں کروشئیے کے سوا۔ آپ کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ لیکن میں معلومات لے کر آپکو دے دوں گا۔ :)
بین السطور میرا کمیشن کتنا ہوگا۔ :cowboy:
 
پلیز بھولنا نہیں۔ :) میں انتظار کروں گی۔
آپ کا کمیشن یہ ہو گا کہ میں عشبہ اور ان کی ماما کو کچھ دنوں کے لئے بابا کی جیب خالی کروانے کے لئے مشورے نہیں دوں گی۔
 
ابن سعید بھائی ابھی آپ کو پتہ چلا کہ آپ کو کروشیا نہیں آتا تو بھی کچھ نہیں آتا۔ تعبیر نے بھی کنفرم کر دیا۔ :daydreaming:
اب یا تو ہم سے تعبیر اپیا کی بات سمجھنے میں مغالطہ ہو رہا ہے یا پھر آپ کی بات سمجھنے میں۔ ہماری یہ تو مجال ہے نہیں کہ آپ کی سمجھ کو للکاریں! :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پلیز بھولنا نہیں۔ :) میں انتظار کروں گی۔
آپ کا کمیشن یہ ہو گا کہ میں عشبہ اور ان کی ماما کو کچھ دنوں کے لئے بابا کی جیب خالی کروانے کے لئے مشورے نہیں دوں گی۔
بس اب اس آفر پر قائم رہنا۔ میں پتہ کرتا :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ غزنوی بھائی۔ میں اسے بہت خاص خاص موقعوں پر پہنتا ہوں۔ لاہور میں اک بوتیک میں یہ پہن کر چلا گیا۔ بوتیک والا مینیجر میرے سے بار بار کہتا سر اس طرح کی کچھ ہمیں بنوا دیں۔ میں نے کہا کیوں یار مجھے گھر سے نکلوانا ہے۔ پھوپھو نے مجھے گولی مار دینی ہے۔ :)
یہ بنی ہوئی ہی ماشاءاللہ اتنی اچھی ہے کہ اس نے پوچھنا ہی تھا :) اور بوتیکس کی تو بات نہ کریں۔ ایسی ایسی غیر معیاری چیزیں رکھی ہوتی ہیں اور قیمتیں دیکھ کر دل چاہتا ہے ان کی پٹائی کر دی جائے :cowboy: ۔ بس اونچی دکان پھیکا پکوان۔
 
عمر سیف

محفلین
یہ رواج اب گاؤں میں ختم ہوگیا ہے عمر بھائی۔:p ہمارے بزرگ بتاتے ہیں کہ کبھی یہ رواج تھا۔:whistle: پر اب تو شہروں کی طرح گاؤں میں بھی خال خال ہی یہ طریقہ رائج رہ گیا ہے۔ :twisted:
ہمارے پڑوس کے اک بہت بزرگ آدمی بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دادا کو ہاتھ سے بنا سوئیٹر گفٹ کرتے دیکھا تھا۔ :clown:
ایدا مطلب کہ میں نا ای سمجھاں ۔۔o_O
 
Top