تعارف عاطف بٹ کا سلام قبول کیجیے۔۔۔

مہ جبین

محفلین
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید عاطف خالد بٹ بھائی !
امید ہے کہ محفل پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے

آپکی فیلڈ کے حوالے سے ایک سوال کرنا چاہوں گی
کہ پچھلے دنوں جو میڈیا کے نام کے ساتھ ایک عجب تماشا دیکھنے میں آیا
اس میں کتنی حقیقت تھی اور کتنا فسانہ؟؟؟؟
 

عاطف بٹ

محفلین
مہ جبین آپا، آپ کا بہت شکریہ۔
آپ ریاض ٹھیکیدار کے دنیا ٹی وی پر ہونے والے پروگرام اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی بات کررہی ہیں؟
 

مہ جبین

محفلین
جی بالکل اسی ٹھیکیدار نے تو سارا تماشا لگایا ہوا تھا

اس کی باتیں سچ تھیں یا جھوٹ کا پلندا؟؟؟
 

عاطف بٹ

محفلین
اسے خوش قسمتی کہیں یا شومیء قسمت کہ میں نے اس واقعے سے چند روز پہلے ہی دنیا ٹی وی کو جوائن کیا اور میری حیثیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے یار لوگ یہ کہہ کر بھی چھیڑتے رہے کہ کہیں میں نے ہی تو اس ڈرامے کا سکرپٹ نہیں لکھا۔
صحافیوں کے ریاض ٹھیکیدار سے پیسے اور مختلف طرح کے فائدے لینے والی باتوں میں سچائی تو ہے مگر کون کون کیا کیا لیتا رہا ہے اس کے بارے میں قطعی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ میں ذرائع ابلاغ سے وابستہ بہت سے نامور لوگوں کے کارناموں سے واقف تو ہوں مگر ان پر بات کرنے کے لئے یہ مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے۔ بس یوں کہہ لیجئے کہ اس پیشے میں جن کے ہاتھ اور دامن صاف ہوتے ہیں وہ اکثر و بیشتر زیر عتاب ہی رہتے ہیں۔
 

مہ جبین

محفلین
ہوںںںں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

میں جب ایسے صحافیوں کے بارے میں ، جو ایک دیانتدار صحافی کے طور پر اچھی شہرت رکھتے ہوں ، کرپشن کی باتیں سنتی ہوں تو بے حد دل دکھتا ہے
اس ڈرامے میں بھی بہت ایسے لوگوں کے نام آئے تو انتہائی افسوس ہوا ۔۔۔۔!

ویسے یار لوگ سچ تو نہیں کہہ رہے تھے؟؟؟:)
 

عاطف بٹ

محفلین
ہمارے ہاں بعض ایماندار صحافیوں کا بھی یہ ماننا ہے کہ حکومت سے کم قیمت پر پلاٹ حاصل کرلینے یا پریس کلب کے سرکاری چندے پر چلنے میں کوئی برائی نہیں۔ میں ان دونوں طرح کی منفعتوں کو بھی اتنا ہی حرام سمجھتا ہوں جتنا کہ چوری یا ڈاکے سے حاصل کئے گئے مال کو۔ سوال یہ ہے کہ حکومت محض ہم صحافیوں کے لئے ہی اس طرح کی سکیمیں کیوں شروع کرتی ہے، کیا ہم اعلیٰ درجے کے پاکستانی ہیں اور باقی سب گھٹیا ہیں؟ مقصد صرف اور صرف ہم لوگ کے قلم اور زبانیں خریدنا ہوتا ہے اور بے شمار لوگ اپنے ذرا سے ذاتی مفاد کی خاطر انہیں بیچ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
ہوںںںں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

میں جب ایسے صحافیوں کے بارے میں ، جو ایک دیانتدار صحافی کے طور پر اچھی شہرت رکھتے ہوں ، کرپشن کی باتیں سنتی ہوں تو بے حد دل دکھتا ہے
اس ڈرامے میں بھی بہت ایسے لوگوں کے نام آئے تو انتہائی افسوس ہوا ۔۔۔ ۔!

ویسے یار لوگ سچ تو نہیں کہہ رہے تھے؟؟؟:)
ہاہاہاہا۔۔۔ ہرگز نہیں۔ ہاں میں ایک وقت میں ان خاتون، جن کے بغیر مذکورہ ڈرامے کی تکون مکمل نہیں ہوتی، کو کبھی کبھار سکرپٹ لکھ کر دیا کرتا تھا۔
ہمارے ہاں آیات و احادیث کے حوالوں سے مزین گفتگو کرنے والے صحافی نجی محافل میں جو کچھ کرتے ہیں اگر وہ سب عوام کو پتہ چل جائے تو لوگ انہیں سنگسار کردیں۔
 
السلام علیکم، بندے کو عاطف بٹ کہتے ہیں۔ جس بدنامِ زمانہ پیشے سے منسلک ہوں اسے لوگ نشریاتی صحافت کے نام سے جانتے ہیں۔ مشاغل پڑھنا لکھنا اور دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا اور گپیں ہانکنا ہیں۔ علاوہ ازیں، میرے ماضی اور حال کے بارے میں آپ لوگ جو کچھ بھی جاننا چاہیں اس کے لئے بندہ حاضر ہے اور اگر مستقبل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو کسی اچھے نجومی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
خوش آمدےد
 
Top